تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟

راحیل فاروق نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 14, 2012

  1. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    آداب!
    کچھ روز پہلے ایک غزل پوسٹ کی تھی۔ بڑا مزا آیا۔ شاید آپ کو بھی آیا ہو۔ تکلیف یہ ہوئی ہے کہ اپنے کلام کو جلی حروف میں دیکھنے کی عادت سی پڑ گئی ہے۔ لہٰذا ایک قدیمی غزل آپ سب کی سابقہ، حالیہ، آئندہ محبتوں کے نام!

    تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟​
    تم مجھے بھول پاؤ گے صاحب؟​
    میں شریف آدمی، مجھے چھوڑو​
    خود کو کیا منہ دکھاؤ گے صاحب؟​
    تم نہیں مانتے، مناتا ہوں​
    میں نہ مانوں، مناؤ گے صاحب؟​
    تم تو خود شعلہءِ فروزاں ہو​
    آگ کیسے بجھاؤ گے صاحب؟​
    دل تو زندہ نہ ہو سکے گا اب​
    کتنے محشر اٹھاؤ گے صاحب؟​
    میری حالت ہے دیکھنے والی​
    دیکھنے بھی نہ آؤ گے صاحب؟​
    خود سے بھی بڑھ کے جانتا ہوں تمھیں​
    مجھے کیا کیا بتاؤ گے صاحب؟​
    کتنی پیاری ہیں یہ گہر آنکھیں​
    انھیں کب تک چراؤ گے صاحب؟​
    مان جاؤ کہ عشق ہے راحیلؔ​
    کتنی باتیں بناؤ گے صاحب؟​
    (12 دسمبر 2010)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • زبردست زبردست × 5
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,600
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خوبصورت خوبصورت۔ داد قبول فرمائیے جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    آپ کا بہت شکریہ۔ اللہ مالک آپ کو من چاہی خوشیاں دے! آمین۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ بہت خُوب صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    مرزا صاحب، کیا بات ہے آپ کی۔ کچھ باتیں ہیں جو آپ سے کرنی ہیں۔ آپ کچھ زیادہ ہی اپنے اپنے لگتے ہیں!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    شکریہ جناب - بصد شوق
     
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,162
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    واہ اچھی غزل کہی صاحب
    داغ کی یاد آ گئی صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
    • متفق متفق × 1
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,052
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب غزل ہے راحیل صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  9. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    عنایت ہے مکرمی!
     
  10. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    بندہ پرور۔ آپ کی محبت کا بے حد ممنون ہوں۔ اللہ آپ پر مہربانی فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,191
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    راحیل صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

    اپنا تعارف تو دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    شکریہ شمشاد صاحب۔ جہاں تک تعارف "دینے" کا تعلق ہے، سوچتا ہوں کیا کہوں۔۔۔!
    قبلہ، خانیوال کے ایک نواحی قصبے عبدالحکیم سے تعلق ہے۔ چندے ریڈیو پاکستان پہ براڈ کاسٹر رہا۔ مدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہم کو بھی
    کچھ ہماری خبر نہیں آتی ! ! !
    لوحِ محفوظ پہ میرے نام کے ساتھ خرابِ غزلِ ناب لکھا تھا۔ سو ایک صحیفہ غزلیات کا بھی شائع کرانا پڑا۔ آج کل بے روزگاری کی حالت میں گھر (اپنے) کی دہلیز پر پایا جاتا ہوں۔ نہ جائے رفتن، نہ پائے ماندن!
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    ضرور۔ محبت کا اگر شکریہ ہوتا ہے تو قبول فرمائیے!
     
  15. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    شام سے تنگ کر کے رکھا ہے
    کتنی غزلیں سناؤ گے صاحب؟

    خیر یہ تو مذاق کی ذیل میں تھا۔ بہت خوبصورت کلام ہے، بے حد داد قبول فرمائیں۔ اتنی چھوٹی بحروں میں اتنی ساری باتیں سمیٹنے کا ہنر ہر کسی کو نہیں آتا۔ امید ہے کہ اردو محفل کو باقاعدہ رونق بخشتے رہیں گے۔ آپ سے آپ کے تعارف کے دھاگے میں ملاقات رہے گی، ان شاء اللہ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 2
  16. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    عنایت ہے حضور۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    مان جاؤ کہ عشق ہے راحیلؔ​
    کتنی باتیں بناؤ گے صاحب؟​
    واہ جی واہ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  18. راحیل فاروق

    راحیل فاروق محفلین

    مراسلے:
    1,323
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    شکریہ جناب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. صبیح الدین شعیبی

    صبیح الدین شعیبی محفلین

    مراسلے:
    57
    جھنڈا:
    Pakistan
    خوبصورت غزل۔۔۔زبردست اشعار۔۔ہر شعر پڑھ کر بے اختیار داد دینے کو جی چاہا اور ہر خیال دل کو چھولینےوالا۔۔۔۔۔مگر اس ایک شعر کے مضمون نے ذہن کو کہیں الجھادیا۔۔​
    میں شریف آدمی، مجھے چھوڑو​
    خود کو کیا منہ دکھاؤ گے صاحب؟​
    ۔۔شریف آدمی ؟؟؟؟؟؟ اور آپ؟؟؟؟؟؟ بہر حال مذاق ایک طرف۔۔۔۔یہ شعر مجھے سمجھ نہیں آیا خاص طورپر یہی شریف آدمی والی بات۔۔۔۔۔۔۔۔شریف آدمی مجھے موزوں نہیں لگ رہا یہاں۔۔۔۔۔۔شاید آپ کے پاس کوئی شان ِ نزول ہو اس کی۔۔۔بتائیےگا۔۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,035
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    :)بہت خوب:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر