کاشفی

محفلین
تمہید
(آصفہ نشاط)

سنو
تم نے کبھی مجھ سے میری تصویر مانگی تھی
کہا تھا
تم اسے چھو چھو کے دیکھو گے
یا آنکھوں سے لگاؤ گے
اسے گھر میں بساؤ گے
اگر وہ مسکرائے گی تم بھی مسکراؤ گے
سنو
تم نے کبھی مجھ سے میری تصویر مانگی تھی
مگر میں سوچتی ہوں اب
بجائے سب یہ کہنے کے
بہت آسان سا اک کام تم نے کر لیا ہوتا
(بہت چپکے سے میری ڈائری میں)
بنا تمہید باندھے اپنا فوٹو رکھ دیا ہوتا
:happy:
بشکریہ: علیگڑھ اردو کلب
 
Top