الف عین

لائبریرین
یہ کیا راز ہے؟ سیاہ حاشئے دیکھتے پوئے زمروں میں گیا تو قرآن و سنت میں ہی تفہیم کے روابط مل گئے ہیں اردو لائبریری آرگ کے وکی پر۔
لیکن میرا مشورہ ہے کہ محض سورۃ کا نمبر شمار کے علاوہ نام بھی ہونا چاہئے، اور اگر دو تین مستعمل نام ہیں تو وہ سبھی۔
بہر حال سبا پوسٹ کر رہا ہوں اس وقت۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے وکی میں:
WARNING: This page is 158 kilobytes long; some browsers may have problems editing pages approaching or longer than 32kb. Please consider breaking the page into smaller sections
اگر ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے تو روابط میں پھر گڑبڑ ہو سکتی ہے، نبیل کیا صفحے کا سائز کماز کم دوسو کلو بائٹ نہیں کیا جا سکتا؟
 
الف عین

لائبریرین
ورڈ ڈاکیومینٹ سے پیٹ کرنے میں پیراگراف بھی درست نہیں آئے ہں۔ سارا متن ایک ہی پیرا میں آگیا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
میں جلد آپ لوگوں کا سارے سوالات کا جواب دوں گی۔

اور سورہ کا نام دینا بالکل ممکن ہے اور ہم انشاء اللہ ایسا ہی کریں گے۔
 
قسیم حیدر

محفلین
مجھے افسوس ہے کہ میرے پاس انٹرنیٹ کی سہولت کچھ عرصے کے لیے موجود نہیں ہے۔ جو میں ٹائپ کروں گا وہ یہیں متعلقہ دھاگے میں پوسٹ کرا دوں گا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تفہیم القرآن جلد سوم کے ترجمے کی ٹائپنگ مکمل ہو گئی ہے۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم و تب علینا انک انت التواب الرحیم۔ و اجعل اعمالنا خالصۃ لوجھک الکریم (امین)
گویا اس وقت ہمارے پاس پارہ نمبر16 سے پارہ نمبر 26 تک کا ترجمہ موجود ہے۔ میں فی الفور سورۃ الانفال اور التوبۃ کے ترجمے پر کام شروع کر رہا ہوں۔ کمرشل ٹائپنگ کے لیے کچھ رقم جمع ہوئی ہے اس سے چند دنوں میں سورۃ الانفال کی تفسیر بھی سامنے آ جائے گی (ان شاء اللہ)۔ اب مسئلہ پروف ریڈنگ کا ہے۔ کچھ سورتوں کی فائلیں راحیل بھائی نے مجھ سے منگوا کر ان کی پروف ریڈنگ کی تھی۔ لیکن انہوں نے تفہیم القرآن کی بجائے “ترجمہ قرآن مجید” (ایک جلد میں ہے) سے موازنہ کیا، لہٰذا اِنہیں دوبارہ دیکھنا ہو گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

میں نے تفھیم القران کی وکی پر نئی نیویگیشن بنا دی ہے (جس میں سورتوں کے نمبر کے ساتھ ساتھ نام بھی شامل ہے)۔

بہتر ہو گا کہ جتنا کام مکمل ہو گیا ہے، اسکی ورڈ فائل ساتھ ساتھ بنتی جائے۔

(ورڈ فائل ملتے ہی ہم اس پورے مواد کو وکی پر منتقل کر سکتے ہیں)۔

/////////////////////

نیز اعجاز صاحب سے درخواست ہے کہ وہ عرفان القران کی ورڈ فائل میں پیرا گراف اور pretext کا مسئلہ حل کر کے مجھے ارسال فرمائیں۔ (میرے پاس صرف اوپن آفس ہے اور اس میں پیراگراف کا مسئلہ مجھے حل کرنا نہیں آ رہا ہے)
 
الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے مہوش۔ آج کل میں ہی یہ کام کر دیتا ہوں عرفان القرآن کا۔
چوتھی جلد مکمل ہو چکی ہے اور پانچویں جلد چل رہی ہے۔ یہ میں وکی پر ہی اپ لوڈ کر دوں گا۔ شمشاد نے پروف ریڈنگ کی حامی بھری ہے۔ شمشاد وہاں ہی پروف ریڈنگ کر سکتے ہیں۔ بہتر یہ ہوگا کہ سارا متن وہاں سے کاپی پیسٹ کر لیا جائے اور ورڈ میں پیسٹ کر لیں۔ اور اگر ورڈ 2003 یا 2007ء ہے اور اردو پیکیج بھی انسٹالڈ ہے، تو آپش۔۔ لگویج سیٹنگ۔ اور اردو۔ انڈیا یا اردو پاکستان سلیکٹ کر لیں تاکہ اردو میں سپیل چیک بھی کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ یہ بہت خام ہے، بے شمار عام الفاظ کو غلط دکھاتا ہے اور جو مشورے دیتا ہے، وہ بعید از امکان ہوتے ہیں۔ پیسٹ کرنے پر اگر دو پیراگرافس کے درمیان میں محض ایک کیریج رٹرن (خالی پیرا) ہے تو فائنڈ رپلیس میں اسے دو پیرا سے بدل دیں، اور پروف ریڈنگ کے بعد وکی میں کاپی پیسٹ کر دیں۔
اور ایک ہی فائل پر کئی لوگ کام نہ کریں، اس لئے یہاں آکر بتا دیں کہ کون کس فائل پر کام کر رہا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی وکی پر پھر کلک رنجہ کیا تو دیکھا کہ تفہیم کے صفحۂ اول پر سورتوں کی دو فہرستیں ہیں۔ ایک رنگین جس میں سورتقں کے نام شامل ہیں۔ اور دوسری خالی۔
یہاں یہ واضح کر وں کہ ہر سورۃ کی میرے پاس دو دو ورڈ فائلیں ہیں۔ ایک میں تعارف اور تفسیر، دوسری میں محض ترجمہ۔ اس کے لئے بہتر ہو کہ ہر سورۃ کے تحت دو ذیلی عنوانات ہوں۔

////////////// (مہوش کی نقل)

ایک اور اہم بات
فہیم القرآن میں آیتوں کے نمبر ترجمے میں بھی نہیں ہیں۔ محض جہاں ایک بات ختم ہوتی ہے (جو ضروری نہیں کہ رکوع ہی ہو) وہاں پیرا گراف دیا جاتا ہے، اس طرح یا تو اس پیرا کو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ ترجمہ آیت نمبر ا سے آیت نمبر ب تک۔ یا پھر اصل قرانی متن دیکھ کر ترجمے کی فائل کجو الفاظ کی مدد سے آیتوں میں تقسیم کیا جائے۔ یعنی
1۔ الف لام میم
2۔ یہ کتاب۔۔۔۔۔۔۔

اور تفسیری حوالے بریکٹس میں دئے جائیں۔

دعوت القرآن میں میں نے یہی طریقہ اپنایا ہے بلکہ اصل کتاب بھی اسی طرح ہے۔
(////// مہوش/ منصور۔ کیا یہی فہرست دعوۃ القرن ے لئے بھی کاپی پیسٹ کی جا سکتی ہو تو ایسی ایک اور بنا دیں۔ عرفان القرآن کا صفحہ تو مہوش نے (غالباً) بنا ہی دیا ہے اسی طرح دعوۃ القرآن از شمس پیرزادہ کا بھی ایک صفہ بنا دیا جائے)

پھر وکی پر یہ کام بھی کوئی کر سکے (مجھے علم نہیں کہ ہ ٹ م ل کی طرح یہ ممکن ہے یا نہیں۔) کہ جہاں ترجموں میں تفسیری نوٹ کا حوال نمبر ہو، وہاں کلک کرنے پر صارف اس آیت کی تفسیر پر پہنچ جائے۔ اس کی ایک ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ پہلے سارے ترجموں پر کام مکمل کیا جائے۔ اور جہاں تفسیری نوٹ آ ئے وہاں ایسا لنک پیدا کر دیا جائے (جو میں نہیں سیکھ پایا) جہاں کلک کرنے پر ایک نیا صفحہ سامنے آ جائے اور ہم ارکان وہا یہ متعلّقہ تفسیری نوٹ کاپی پیسٹ کر سکیں۔
/////////
مزید یہ کہ اصل وکی پیڈیا پر بھی قرآن کے ذیل میں ہر سورۃ کا تعارف جو دیا گیا ہے، وہ بھی تفہیم سے ہی ہے، (اگرچہ وہاں بھی وکی کی خامی کے مطابق وہاں مصنف کا نام نہیں ہے اور نہ حوالہ) اس کو یہاں پیسٹ کر دیا جائے۔ قسیم حیدر بھی جو تیسیر جلد کمرشیلی کروا رہے ہیں، اس کا خیال رکھیں کہ جن سورتوں کا تعارف وہاں موجود ہے، ان کو ریپیٹ نہ کریں، محنت اور رقم بچائیں۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا میں ہر سورۃ کا ایک جدول بھی ہے جس میں آیتوں کا شمار وغیرہ ہے۔ وہ بھی کسی طرح یہاں بنایا جا سکتا ہے یا کاپی کیا جا سکتا ہے؟؟؟
 
ترجمہ کی پروف ریڈنگ میں میں‌بھی ہاتھ بٹا سکتا ہوں۔ جب آپ شروع کرنا چاہیں بتا دیجئے۔ ابھی قرآن آسان کا جو کام چل رہا ہے، اندازہ ہے کہ 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔ اگر چاہیں تو http://www.openburhan.net/share کو یا کسی بھی دوسری جگہ کو استعمال کرسکتے ہیں۔
والسلام
 
الف عین

لائبریرین
فاروق۔ یہاں منصوبہ تو وکی پر پروف ریڈنگ کا ہو رہا ہے، اس لئے آپ کی فائل اپ لوڈنگ کی سہولت کی فی الحال ضرورت نہیں۔ بس یہ طے ہو جائے کہ ہر سورۃ کے تین حصے ہوں گے۔ تعارف۔ ترجمہ اور تفسیر۔،ان کا نیویگیشن بھی بن جائے تو سب وہیں جا کر کر سکتے ہیں۔
ہاں، آسان قرآن کے کام میں تمھارے ساتھ رعنا بھی شامل ہیں (اور اس پر پتہ چلا کہ تم نے صدف کے فانٹ کا نام رعنا کس کے نام پر رکھا تھا!!)، تو وہاں ان کو بھی رجسٹر کروا دیں۔ اور ہو سکے تو یہاں محفل پر بھی۔
یہاں محض یہ الاٹ کر دیا جائے کہ کون سی سورۃ کے کس حصے پر کوئی کام کر رہا ہے۔ بعد میں دوسرے ارکان بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی غلطی رہ تو نہیں گئی؟
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

سورتوں کی دو فہرستیں میں سے نئی فہرست کا استعمال کریں اور پرانی فہرست کو ختم کر دیں (ترمیم کے صفحے میں جا کر ہم یہ کام آسانی سے کر سکتے ہیں)۔

آپ نے جو تفہیم کی ترتیب کا ذکر کیا ہے، وہ اہم ہے (بلکہ کچھ ٹیڑھا بھی ہے) اور مجھے تھوڑا وقت دیجئیے تاکہ دیکھا جائے کہ کام کیسے کیا جائے۔ انشاء اللہ کوئی نہ کوئی حل اسکا نکال ہی لیں گے۔

//////////////////////

فاروق صاحب،

ہم وکی لائبریری پر قران و سنت کے زمرے میں تمام قرانی تراجم اور تفاسیر جمع کر رہے ہیں۔

کیا ہم آسان قران تحریک والوں کا ترجمہ بھی وکی لائبریری میں اپلوڈ کر سکتے ہیں؟

ویسے اب تو اس ترجمے کی پروف ریڈنگ مکمل ہو گئی ہے، لیکن پروف ریڈنگ جیسے کاموں کے لیے (یا پھر بڑی کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے وکی سب سے بہترین حل ہے)۔

نیز فاروق صاحب،

آپ سے درخواست ہے کہ آپکے پاس اگر دیگر اردو کتابیں ٹائپ شدہ حالت میں موجود ہیں تو آپ بھی لائبریری کا ممبر بننے کے متعلق سوچیے گا۔ (یا کم از کم ان تمام کتابوں کی ورڈ، یا اوپن آفس فائلیں ہمیں ارسال کر دیجئیے)۔

///////////////////////

اعجاز صاحب،

دعوت القران کے لیے یہی نیویگیشن استعمال ہو سکتی ہے۔ بلکہ جتنے بھی نئے قرانی پراجیکٹ آتے جائیں گے، اُن میں تھوڑی سی رد و بدل کے ساتھ یہی نیویگیشن استعمال ہو سکتی ہے۔

اگر آپ مجھے دعوت القران کی ذیل کی تفصیلات مہیا کر دیں تو میں ابھی اسکی نیویگیشن بنا دیتی ہوں۔
 
فاروق صاحب،

ہم وکی لائبریری پر قران و سنت کے زمرے میں تمام قرانی تراجم اور تفاسیر جمع کر رہے ہیں۔

کیا ہم آسان قران تحریک والوں کا ترجمہ بھی وکی لائبریری میں اپلوڈ کر سکتے ہیں؟

ویسے اب تو اس ترجمے کی پروف ریڈنگ مکمل ہو گئی ہے، لیکن پروف ریڈنگ جیسے کاموں کے لیے (یا پھر بڑی کتابوں کی ٹائپنگ کے لیے وکی سب سے بہترین حل ہے)۔

نیز فاروق صاحب،

آپ سے درخواست ہے کہ آپکے پاس اگر دیگر اردو کتابیں ٹائپ شدہ حالت میں موجود ہیں تو آپ بھی لائبریری کا ممبر بننے کے متعلق سوچیے گا۔ (یا کم از کم ان تمام کتابوں کی ورڈ، یا اوپن آفس فائلیں ہمیں ارسال کر دیجئیے)۔
ابھی قرآن آسان تحریک کے کم از کم 6 پاروں کی پروف ریڈنگ باقی ہے۔ آپ اس کے بعد استعمال کرسکتی ہیں۔

ایک قران کی ڈکشنری جو کہ اردو میں ہے اور مجھے اور اعجاز دونوں کو پسند ہے۔ اس کی آج کل ٹائیپنگ کروارہا ہوں۔ مکمل ہو جانے پر فراہم کردوں گا۔
والسلام۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ابھی وکی پر پھر کلک رنجہ کیا تو دیکھا کہ تفہیم کے صفحۂ اول پر سورتوں کی دو فہرستیں ہیں۔ ایک رنگین جس میں سورتقں کے نام شامل ہیں۔ اور دوسری خالی۔
یہاں یہ واضح کر وں کہ ہر سورۃ کی میرے پاس دو دو ورڈ فائلیں ہیں۔ ایک میں تعارف اور تفسیر، دوسری میں محض ترجمہ۔ اس کے لئے بہتر ہو کہ ہر سورۃ کے تحت دو ذیلی عنوانات ہوں۔

////////////// (مہوش کی نقل)

ایک اور اہم بات
فہیم القرآن میں آیتوں کے نمبر ترجمے میں بھی نہیں ہیں۔ محض جہاں ایک بات ختم ہوتی ہے (جو ضروری نہیں کہ رکوع ہی ہو) وہاں پیرا گراف دیا جاتا ہے، اس طرح یا تو اس پیرا کو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ ترجمہ آیت نمبر ا سے آیت نمبر ب تک۔ یا پھر اصل قرانی متن دیکھ کر ترجمے کی فائل کجو الفاظ کی مدد سے آیتوں میں تقسیم کیا جائے۔ یعنی
1۔ الف لام میم
2۔ یہ کتاب۔۔۔۔۔۔۔

اور تفسیری حوالے بریکٹس میں دئے جائیں۔

دعوت القرآن میں میں نے یہی طریقہ اپنایا ہے بلکہ اصل کتاب بھی اسی طرح ہے۔
(////// مہوش/ منصور۔ کیا یہی فہرست دعوۃ القرن ے لئے بھی کاپی پیسٹ کی جا سکتی ہو تو ایسی ایک اور بنا دیں۔ عرفان القرآن کا صفحہ تو مہوش نے (غالباً) بنا ہی دیا ہے اسی طرح دعوۃ القرآن از شمس پیرزادہ کا بھی ایک صفہ بنا دیا جائے)

پھر وکی پر یہ کام بھی کوئی کر سکے (مجھے علم نہیں کہ ہ ٹ م ل کی طرح یہ ممکن ہے یا نہیں۔) کہ جہاں ترجموں میں تفسیری نوٹ کا حوال نمبر ہو، وہاں کلک کرنے پر صارف اس آیت کی تفسیر پر پہنچ جائے۔ اس کی ایک ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ پہلے سارے ترجموں پر کام مکمل کیا جائے۔ اور جہاں تفسیری نوٹ آ ئے وہاں ایسا لنک پیدا کر دیا جائے (جو میں نہیں سیکھ پایا) جہاں کلک کرنے پر ایک نیا صفحہ سامنے آ جائے اور ہم ارکان وہا یہ متعلّقہ تفسیری نوٹ کاپی پیسٹ کر سکیں۔
/////////
مزید یہ کہ اصل وکی پیڈیا پر بھی قرآن کے ذیل میں ہر سورۃ کا تعارف جو دیا گیا ہے، وہ بھی تفہیم سے ہی ہے، (اگرچہ وہاں بھی وکی کی خامی کے مطابق وہاں مصنف کا نام نہیں ہے اور نہ حوالہ) اس کو یہاں پیسٹ کر دیا جائے۔ قسیم حیدر بھی جو تیسیر جلد کمرشیلی کروا رہے ہیں، اس کا خیال رکھیں کہ جن سورتوں کا تعارف وہاں موجود ہے، ان کو ریپیٹ نہ کریں، محنت اور رقم بچائیں۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا میں ہر سورۃ کا ایک جدول بھی ہے جس میں آیتوں کا شمار وغیرہ ہے۔ وہ بھی کسی طرح یہاں بنایا جا سکتا ہے یا کاپی کیا جا سکتا ہے؟؟؟

تفہیم القران کی نیویگیشن (تجاویز)

اعجاز صاحب،

وکی لائبریری پر تفہیم کی نیویگیشن کے متعلق سوچ بچار کرنے کے بعد ابھی تک میرے ذہن میں یہ تجاویز آئی ہیں:

1۔ ہر صورت میں قران کا "ترجمہ" آیت کے حساب سے کیا جائے۔

(ہم ماضی کے اس پرانے طریقے سے جڑے نہیں بیٹھے رہ سکتے اور وکی یا نیٹ پر کہیں بھی، کسی بھی طریقے سے اگر ہمیں تفہیم کو پیش کرنا پڑا، تو یہ لازمی ہو جائے گا کہ آیت وار ترجمہ کیا جائے)

.///////////////

2۔ ہر سورہ کے نیچے 2 یا تین یا 4 ذیلی عنوانات بنائے جا سکتے ہیں۔

مگر اس طرح وکی پر کام بہت بڑھ جائے گا (اگر 2 عنوانات بناتے ہیں تو نیویگیشن کا کام دگنا ہو جائے گا)

میری تجویز یہ ہے کہ مولانا مودودی کی سورتوں کے تعارف کی پہلی ایک الگ سے کتاب بنا لی جائے۔ (یعنی جس طرح قران کی اپنی نیویگیشن بنائی گئی ہے، اسی طرح ان 114 سورتوں کے تعارف کی الگ سے نیویگیشن کی مدد سے کتاب بنا لی جائے۔

ویسے بھی مودودی صاحب کی سورتوں کا یہ تعارف بہت ہی تفصیلی اور تحقیقی کام ہے، جس کی موجودگی میں شاید اب عرصے تک کوئی نیا کام سامنے نہ آ سکے۔ اور اسی لیے سورتوں کے اس تعارف کو ایک Universal ریفرنس ورک ہونا چاہیے (یعنی صرف مودودی صاحب کے ترجمہ و تفسیر تک محدود نہیں)۔ اور اسی لیے اس کو یونیورسل (یعنی تمام قرانی تراجم کے ساتھ نتھی کرنے کے لیے) بہتر ہے کہ اس کو الگ کتابی شکل میں شائع کر دیا جائے۔ اسکے بعد ان سورتوں کے تعارف کا لنک تمام قرانی تراجم کے متعلقہ سورتوں میں دے دیا جائے۔

اور اس نئی کتاب میں یہ بھی ممکن ہو گا کہ اردو وکیپیڈیا سے متعلقہ سورت کا تعارف کاپی کر کے یہاں پیسٹ کا جا سکے

/////////////////////

تفسیری حواشی کیسے دیے جائیں؟

وکی میں اینڈ نوٹ (یا فٹ نوٹ) دینا کا ایک طریقہ ہے جو مجھے کافی موزوں نظر آ رہا ہے (یعنی کافی آسان ہے)۔

اس طریقے سے ہو گا یہ کہ ترجمہ اور تفسیر ایک ہی صفحے پر ہو گی لیکن ایک دوسرے کے ساتھ لنکڈ ہو گی ۔

اسکی تفصیل میں ذرا بعد میں پیش کروں گی۔

فی الحال مجھے وکی پر ترجمہ اور تفسیر پیش کرنے کیا یہ واحد طریقہ نظر آ رہا ہے، ورنہ ہر تفسیری حاشیے کا الگ سے پیج بنانا بہت ہی مشکل اور وقت طلب کام ثابت ہو گا اور کئی گنا زیادہ ریسورسز اس پر صرف کرنے پڑیں گے۔

///////////////////////

اعجاز صاحب،

میں جلد ہی دعوت القران کی نیویگیشن بھی بنا دوں گی۔

امید ہے کہ میں نے آپ کی تمام باتوں کا جواب دے دیا ہے۔ اگر پھر بھی کوئی بات رہ گئی ہو تو آپ دریافت کر لیجئے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ آیڈیا مجھے بہترین لگا کہ سورتوں کے تعارف کی ایک ایی بک الگ سے بنا دی جائے۔ اس طرح کچھ کاپی رائٹ کے مسئلے سے بھی جان بچ سکتی ہے۔ کہ یہ ایک طرح کا کمپائلیش ہو جائے گا۔ اور ہم اسے آرام سے ’ترتیب و تدوین اردو ویب‘ کے نام سے دے سکتے ہیں۔
انشاء اللہ اس ہفتے میں تفہیم اور دعوت دونوں کی ستوں کو وکی پر پہنچانے کا کام کروں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
زمر اور صؔ پوسٹ کر دی ہیں وکی پر۔ تعارف، ترجمہ اور تدسیر سبھی ایک صفحے پر۔
لیکن اوپر کے نیویگیشن لنکس کام نہیں کر رہے۔ محض فہرست ابواب سے جانے پر جہاں میں نے صفحہ بنایا ہے، روابط کام کرتے ہیں۔
////
منتظمین سے درخواست
میڈیا وکی کو اب جب لائبریری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے تو جہاں ’مضامین لکھا جا راہا ہے، اسے ’کتب‘ سے بدل دیں۔
اور سب سے اہم بات:
کم از کم اس زنرے۔۔ قرآن اور سنت میں ڈئفالٹ فانٹ نفیس ویب نسخ کر دیں۔ اس کے بغیر لگتا ہے کہ قرآن سے مذاق کیا جا رہا ہے۔ دیکھیں یہاں ہی ص پر مدہ نہیں آ رہا ہے، درست صؔ ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی محض ص بنانا غلط ہے، فانٹ کی نہ جانے کیا مجبوری ہے کہ اس نا معقول فانٹ سے کہلیں چھٹکارا نہیں ملتا۔
 
قسیم حیدر

محفلین
سورۃ الدخان کے تعارف، ترجمہ اور تفسیر کے لنک بنا کر میں نے اس کی ایک فائل بنا دی ہے۔ میرا خیال ہے کہ وکی پر بھی ہر سورت کا ایک صفحہ بنا کر اسی طرح انٹرلنک کر دیا جائے تو مناسب ہو گا۔ فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے

پی ڈی ایف فائل

مائیکر و سافٹ ورڈ فارمیٹ
 
Top