الف عین

لائبریرین
دیکھ رہا ہوں نصیر کہ کیا مسئلہ ہو گیا۔ میں نے تو وہاں سے ہی کاپی پیسٹ کیا تھا۔ دوبارہ اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

اگر آپ اجازت دیں تو میں چاہتی ہوں کہ یہ پراجیکٹ ڈائریکٹ اردو وکی پر منتقل کر دیا جائے۔

اس کا طریقہ کار یہ ہو سکتا ہے کہ اردو وکی پر تمام قرانی سورتوں کے صفحات میں بنا دوں۔ باقی کام یہ بچے گا کہ متعلقہ سورت کے صفحے پر جا کر مواد کو پیسٹ کرنا۔

اس طرح esnipe کی جگہ مواد کو یہاں ترتیب میں رکھنا آسان ہو جائے گا۔
 

قسیم حیدر

محفلین
اعجاز صاحب! اگر آپ پانچویں جلد شروع کرانا چاہیں تو کرا دیں۔ میں دوسری جلد کی کمرشل ٹائپننگ کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ دعا کریں کامیاب ہو جاؤں۔ سورۃ النور کی ترجمانی الحمد للہ مکمل ہو گئی ہے۔ اسے جلد سوم والے سلسلے میں پوسٹ کر رہا ہوں اور آپ کوای میل بھی کر دوں گا ان شاء اللہ۔ <?xml:namespace prefix = o ns = "urn:schemas-microsoft-com:eek:ffice:eek:ffice" /><o:p></o:p>
جلد سوم کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ سورۃ النور مکمل ہونے پر تقریبًا ساڑھے تین پاروں کی ترجمانی مکمل ہو چکی ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ باقی ماندہ کام میں سے جتنا زیادہ ہو سکے رمضان سے پہلے پہلے مکمل کر لوں۔ رمضان میں نماز تراویح کے لیے سپارہ دہرانے میں اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ مجھے امید نہیں کہ میں اس طرف توجہ دے سکوں گا جبکہ یہاں ڈیوٹی بھی دو ٹائم ہوتی ہے۔<o:p></o:p>​
 

الف عین

لائبریرین
لیکن سورۂ نور کی جو فائل تم نے میل کی ہے، وہ تو محض ترجمہ ہی ہے نا۔ یہ تفہیم کا ہے یا ترجمانی کا؟ اس کے علاوہ تفسیر اور ابتدائی تعارف۔ یہ مواد کہاں دستیاب ہے۔
اگر وہاں ٹائپنگ میں زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہو تو میں یہاں ہی انتظام کر دوں؟ تیسری جلد کا مواد جو مکمل ہو چکا ہو، اسے بھیج دیں یا کہیں ایک جگہ جمع کر دیں۔ چاہے یہاں وکی پر ہی۔
مہوش۔ مجھے میرے پاس ٹائپ شدہ یا جمع شدہ مواد یہاں محفل پر پوسٹ کرنے کا بھی وقت نہیں ملتا تو وکی پر تو اور بھی مشکل ہے۔ یوں بھی وکی سست رفتار ہے، براڈ بینڈ کے باوجود، پھر اس میں مینوالی ٹیگس لگانا، بار بار کی بورڈ بدلنا۔ یہ میرے بس کا نہیں لگتا۔ اپنی سائٹس ہی اپ ڈیٹ نہیں کر پا رہا ہوں حالانکہ پچاس ساٹھ کتب میرے پاس جمع ہیں۔ محفل میں ادھر کچھ اس لئے پوسٹ کر سکا کہ اب فوری جوان کی سہولت بھی ہے یہاں۔
اگر کوئی ای سنپس سے اتار کر وکی میں پہنچا دے تو دعا دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
یعنی محض ترجمہ؟؟؟
اگر یہ محض ترجمہ ہے تو محض تفسیری نوٹس کے غوالہ نمبر دالنے ہوں گے اس میں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
جی ہاں! صرف حوالہ نمبر ڈال دالنے پڑیں گے۔یہ بتائیں کہ ہم معیاری ترجمہ کس کو بنائیں گے تفہیم والا یا ''ترجمہ قرآن'' والا؟
 

الف عین

لائبریرین
تفہیم والا ترجمہ ہی معیاری ہے۔ شاید ترجمانی والا صرف پاکستان میں شائع ہوا ہے۔
 
جزاک اللہ خیر اعجاز اختر صاحب۔ لیکن فی صفحہ ریٹ تو بہت زیادہ لگ رہا ہے۔ کیا آپ کو پروف ریڈنگ خود کرنی پڑتی ہے یا ٹائپسٹ پروف ریڈ کرکے دیتے ہیں؟

کسی کو معلوم ہے کہ آج کل پاکستان میں ایک صفحہ کتنے کا ٹائپ ہوتا ہے؟

جی، میں قرآن اسان تحریک کا ترجمہ 20 روپے فی صفحہ ٹائپ کروارہا ہوں، کراچی سے۔ 1000 کے قریب صفحات ہیں، صرف اردو کا حصہ نصف بنتا ہے لہذا 550 صفحات پر بات ٹھیری ہے۔ جوکہ تقریباَ 10000 سے تھوڑا زیادہ بیٹھیں گے۔
 

ابوشامل

محفلین
لیکن سورۂ نور کی جو فائل تم نے میل کی ہے، وہ تو محض ترجمہ ہی ہے نا۔ یہ تفہیم کا ہے یا ترجمانی کا؟ اس کے علاوہ تفسیر اور ابتدائی تعارف۔ یہ مواد کہاں دستیاب ہے۔

اعجاز اختر صاحب! اگر ابتدائی تعارف درکار ہے تو وکیپیڈیا سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ ربط ملاحظہ کریں:

سورۂ نور
 

الف عین

لائبریرین
وکیپیڈیا کے مضامین میں یہ بات مجھے کھلتی ہے کہ اس میں اصل مصنف کا حوالہ شامل نہیں کیا جاتا۔ کیا حرج ہے کہ اس میں حوالہ دے دیا جاتا کہ ’تفہیم القرآن۔ ابو الایلیٰ مودودی سے‘۔
امید ہے کہ یہ حرف بحرف ہوگا۔ ورنہ مجھے پھر چیک کرنا پڑے گا۔ اگلی جلدوں میں پھر تعارف ٹائپ کروانے سے منع کر دیتا ہوں۔ یوں بھی میں نے فی الحال دعوت القرآن کو ترجیح دے رکھی ہے کہ اس اچھی تفسیر سے بہت کم لوگ واقف ہیں
 

قسیم حیدر

محفلین
تفہیم القرآن کی مکمل آڈیو ریکارڈنگ لاہور سے کسی ادارے ( شاید ''سمع و بصر'' نے ریلیز کی ہے۔ پروف ریڈنگ کے لیے اس سے مدد لی جا سکتی ہے۔چھے سی ڈی کا سیٹ ہے۔
 

نصیرحیدر

محفلین

مہوش علی

لائبریرین
تفہیم القران اپنی مکمل نیویگیشن کے ساتھ وکی لائبریری پر بنا دیا گیا ہے۔

آپ لوگوں سے پرزور استدعا ہے کہ اب نئے کام کو کہیں اور ڈاؤنلوڈ کے لیے رکھنے کی بجائے سیدھا وکی پر جا کر پیسٹ کر دیا کریں۔ اس طرح عوام کا زیادہ بھلا ہو گا۔ انشاء اللہ۔

اور اب کوئی اور امیدوار ہاتھ کھڑا کرے کہ وہ ابتک شائع ہونے والی تمام سورتوں کو وکی لائبریری پر منتقل کر دے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اب پھر تفہیم کی ایک جلد ٹائپنگ کے لئے دینا ہے۔
اور کیوں کہ پانچویں جلد کے لئے اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے یا پتہ نہیں چلا ہے کہ اس کی کسی سورت پر کچھ کام کہیں دستیاب ہے، اس لئے اب کل اس جلد کو دینے جا رہا ہوں۔
اگر کچھ کام کسی نے کیا ہے یا علم ہے تو فوراً! پوسٹ کر دیں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
اعجاز انکل، سورۃ الشعراء کی ترجمانی (جلد سوم) مکمل ہونے کے قریب ہے۔ جلد ہی پوسٹ کر دوں گا ان شاء اللہ۔ دوسری جلد میں سورۃ الانفال اور سورۃ التوبۃ کی ترجمانی میں خود ٹائپ کرنا چاہتا ہوں۔ باقی کمرشلی ٹائپ کرا لیں گے۔
 

قسیم حیدر

محفلین
جی، آپ جلد پنجم شروع کرا دیں۔ سورۃ الشعراء کی ترجمانی پوسٹ کر دی ہے۔ مہوش، آپ نے سے گزارش ہے کہ یہاں وہ لنک دے دیں جہاں تفہیم القرآن وکی لائبریری پر موجود ہے۔ بہتر ہو گا اگر سورتوں کے نمبر کے ساتھ ان کا نام بھی لکھ دیا جائے۔
 
Top