تعلق

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اے دوست
اگر رشتہ نبھانا ہے
تو پھر یہ سوچ لینا کہ
تعلق ٹوٹ نا جائے
کوئی بھی روٹھ نا جائے
میری اک بات سن لوتم
جوباتیں تنگ کرتی ہوں
تمھارا دل جلاتی ہوں
اگر کوئی شکایت ہو
کسی کی کوئی غلطی ہو
تو پھر تم چپ نہیں رہنا
میری بس التجا یہ ہے
جو دل میں ہو وہ سب کہنا
حیاتی چار دن کی ہے
جو ہنس کے بیت جاتے ہیں
وہ لمحے یاد رہتے ہیں
مگر خاموش رہنے سے
اکیلے نیر بہانے سے
یوں اپنا دل جلانےسے
کسی کا کچھ نہیں جاتا
یہ شکوے غم بڑھاتے ہیں
اور یوں
تعلق ٹوٹ جاتے ہیں۔
ناعمہ عزیز
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
پتا نہیں میں نے کیا لکھا ہے پر ٹوٹا پھوٹا لکھ دیا بس اتنا پتا ہے۔

خیر یہ میں نے اپنی دوستوں کے لئے لکھی ہے:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی واہ، بہت خوب شاعری ہے۔ اب اس کا پوسٹ مارٹم تو اساتذہ ہی کریں گے، میں تو داد ہی دے سکتا ہوں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میرے لئے بھی ہے ناں کہ میں بھی ساری باتیں کہہ دوں جو تنگ کرتی ہوں؟ :)
بہت اچھی ہے مجھے تو آج پتہ چلا ہے کہ اپیا کو شاعری ہوگئی ہے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں ہاں تو کہہ لا پہلے:battingeyelashes:

ویسے مجھے لگتا نہیں تھا کہ میرے ان ٹوٹے پھوٹےلفظوں پہ کوئی شکریہ کا بٹن بھی دبا کے جائے گا:)
مگر پھر بھی آپ سب نے حوصلہ افزائی کی اسکا شکریہ:)
 
رانا

محفلین
بہت ہی زبردست ناعمہ۔ مجھے تو بہت پسند آئی خاص طور پر اسکی روانی۔ اگر آپ کا نام ساتھ نہ ہوتا تو مجھ جیسے تو پہچان ہی نہ پاتے کہ کوئی نوآموز ہے یا کہنہ مشق۔
 
مقدس

لائبریرین
واؤ بہت ہی اچھے ناعمہ۔۔
سادہ الفاظ میں اور اتنی روانی سے آپ نے لکھا ۔۔۔ بہت ہی ذبردست
 
بہت خوب ناعمہ ، بہت عمدہ ۔ بڑی لکی فرینڈز ہیں آپ كى :)
میرے لئے بھی ہے ناں کہ میں بھی ساری باتیں کہہ دوں جو تنگ کرتی ہوں؟ :)
بہت اچھی ہے مجھے تو آج پتہ چلا ہے کہ اپیا کو شاعری ہوگئی ہے :)
ہہہہ گھر كا بھیدی ! ضرور بتائيے عائشہ یہ روٹیاں آپ سے پكواتى ہیں اور برتن بھی دھلواتى ہیں وغيرہ وغيرہ ۔۔۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے کیا آپ ہماری لڑائی کروانا چاہتے ہیں:confused:
ویسے مجھے پتا تھا آپ یوں ہی کہیں گے لالہ :) لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہاں جی۔۔
 
عسکری

معطل
بہت اچھے بھئی ۔ میں نے ایک شاعر طبعیت دوست کو بھیجی تو وہ فرماتے ہیں بس اتنا ؟ میں نے کہا حٖضور لکھاری ایک معصوم سی بچی ہے کیا بانگ درا لکھ دے وہ اب ِ۔ہہہہہہہہہہہہہ
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بہت خوب ناعمہ ، بہت عمدہ ۔ بڑی لکی فرینڈز ہیں آپ كى :)

ہہہہ گھر كا بھیدی ! ضرور بتائيے عائشہ یہ روٹیاں آپ سے پكواتى ہیں اور برتن بھی دھلواتى ہیں وغيرہ وغيرہ ۔۔۔

اچھا تو نے خود کو میری دوستوں کی فہرست سے نکال لیا ہے کیا؟؟؟؟:rolleyes:

اس کو پڑھنےسے فرصت ملے تو کوئی اور کا م کرگی:)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھے بھئی ۔ میں نے ایک شاعر طبعیت دوست کو بھیجی تو وہ فرماتے ہیں بس اتنا ؟ میں نے کہا حٖضور لکھاری ایک معصوم سی بچی ہے کیا بانگ درا لکھ دے وہ اب ِ۔ہہہہہہہہہہہہہ

اسے تم ابھی تک معصوم سمجھتے ہو، یہ تو پوری ‘نانی اماں‘ ہے۔ بیشک عائشہ سے پوچھ لینا۔
 
Top