تعبیر کہاں ہیں ؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


السلام علیکم

تعبیر محفل میں کیوں نہیں آ رہیں ہیں ؟ ان کی طبیعت کیسی ہے اب ؟ کوئی رکن / اراکین اگر تعبیر سے رابطہ میں ہوں تو بتائیں پلیز ۔


شکریہ

 
ابتدائی ایام میں اپیا کے ای میل مجھے آتے تھے۔ پر اب تو وہ سرے سے مفقود الخبر ہیں۔ ایک روز انہوں نے مجھ سے فون کرنے کی اجازت بھی طلب کی تھی۔ پر ان کا کبھی فون نہیں آیا میرے پاس۔ اللہ خیر کرے۔ جس بھی حال میں ہوں بخیر ہوں۔
 

زونی

محفلین
واقعی تعبیر تو بلکل غائب ہو گئیں ، ان کے آپریشن کے متعلق پڑھا تھا ، اس کے بعد کوئی خبر ہی نہیں:rolleyes:
 

محسن حجازی

محفلین
میں کل دھاگہ شروع کرنے کا سوچ رہا تھا اس بارے میں۔ مجھے بھی تشویش تو ہے۔ ای میلز بھی کی ہیں ای کارڈز بھی بھیجے ہیں ذاتی پیغامات بھی لیکن کوئی اتا پتہ نہیں۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
باجو آپی سے میں نے تعبیر آپی کا پوچھا تھا تو باجو آپی نے کہا کہ انھوں نے ایس ایم ایس کیا تھا انھیں اور فون کال بھی کی تھی لیکن تعبیر کی طرف سےکوئی جواب نہیں آیا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے اور انھوں نے باجو آپی سے بھی رابطہ نہیں کیا ہے
 

بلال

محفلین
ہم تو صرف دعا کریں گے کہ تعبیر جہاں بھی ہو خیروعافیت سے ہو۔۔۔ کسی کے آنے جانے کا ہم نہیں پوچھیں گے۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم

اور پھر تعبیر صاحبہ کی طرف سے سب کو السلام علیکم
میرا ان سے رابطہ ہوا ہے۔
اور انھوں نے کہا ہے کہ میں ان کی طرف سے سب کو بتادوں کے وہ بخیروعافیت ہیں۔

بس کچھ مصروفیات کی بنا پر وہ محفل پر نہیں آرہیں۔
ویسے ان کو محفل کی بہت یاد آتی ہے۔

تھوڑے عرصے پہلے ان کے ساتھ یہ پرابلم تھا کہ ان کے پاس محفل کا پیچ ہی اوپن نہیں ہورہا تھا۔
ابھی وہ تھوڑی مصروف ہیں
اور بقول ان کے کہ وہ جلد ہی محفل پر آجائیں گی اور انھوں نے محفل کے بہت سارا مواد بھی جمع کرکے رکھا ہوا ہے۔
بس جیسے ہی ان کو فراغت ملے گی وہ فوراً واپس پلٹ ائیں‌گی:)
 

شمشاد

لائبریرین
واللہ بالکل سچ معلوم ہوتی ہے آپ کی بات بس یہ جو آپ نے لکھا ہے ناں
" اور بقول ان کے کہ وہ جلد ہی محفل پر آجائیں گی اور انھوں نے محفل کے بہت سارا مواد بھی جمع کرکے رکھا ہوا ہے۔ بس جیسے ہی ان کو فراغت ملے گی وہ فوراً واپس پلٹ ائیں‌گی"

اس کے متعلق کہہ رہا تھا کہ سچ ہو جائے یعنی کے حقیقت میں بدل جائے۔
 
الحمد للہ تعبیر اپیا بخیر ہیں۔ ان دنوں ان کا انٹرنیٹ کنکٹ نہیں ہو رہا اس لئے محفل میں آنے سے قاصر ہیں۔ میری آج ہی اپیا سے بات ہوئی ہے۔
 

تعبیر

محفلین
پہلے میں آپ سب کا شکریہ ادا کروں یا السلام علیکم کہوں؟؟؟

تعبیررررر نام کچھ سنا سنا سا لگ رہا ہے نا ;)
ویسے مجھے بھی اپنا یہ نک بھولنے لگا تھا ۔
میرے نیٹ کا کچھ مسئلہ ہے جلد ہی ریگولر ہو جاؤنگی انشاءللہ :)
 
Top