تعارف تعارف ۔حالِ دل

سجاد حسین

محفلین
تو جی دوستو !
نام سے تو آپ واقف ہو چکے ہوں گے۔تعارف کے بار بار اصرار پر حالِ دل حاضر ہے۔۔۔
صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور سے تعلق ہے۔۔پرائمری سے ہی حفظ قرآن کا شوق تھا جو بفضلِ خدا 2001 میں پورا ہوا۔اب مزید دینی تعلیم کے لاہور کی مشہور اسلامک یونیورسٹی جامعہ نظامیہ سے مکمل درس نظامی، دورہ حدیث کی سند ،فاضل عربی اور ساتھ ہی ایم اے عربی و اسلامیات کی تکمیل کی۔اب اس کی برانچ میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔اور سہ پہر کے وقت ایک ادارہ میں میٹرک ایف اے بی اے کی کلاسوں کوپڑھاتا ہوں۔علاوہ ازیں منعقدہ ماہانہ درسِ قرآن اور جمعہ کی خطابت کی سعادت''الحمد للہ علیٰ ذٰلک''
میں نے پڑھا تھا حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب خلیفہ بنے تو بہت غمگین بیٹھے تھے کہ اب اقربا پروری اور طوائف الملوکی چل رہی ہے تو ایسے حالات میں نظام حکومت کیسے چلے گا،تو اس وقت آپ کے غلام نے ایک بات کی جس سے آپ کا چہرہ چمک اٹھا اور پریشانی دور ہو گئی۔غلام نے کہا تھا''آپ فکر نہ کریں،آپ کی مثال ایک بازار کی طرح ہے اور بازار میں وہی چیز لائی جاتی ہے جو اس کے لائق ہو''
ویسے تو کسی نے کہا تھا کہ
'بے فائدہ ہے زیست میں احباب کا ہجوم
ہو پیکرِ خلوص تو ک افی ہے ایک شخص

لیکن۔۔۔مجھے دوستو فخر ہے کہ مجھے ایک نہیں بلکہ حلقہءیاراں کا پورا چمن مل گیا ہے۔اس محفل میں تو ہر طرف محبت و اخلاص کے پھول کھلے ہیں۔۔۔اجنبیت کی بادِخزاں کا دور تک کوئی نام و نشاں نہیں۔۔
آخر میں اس ک نام یہ شعر جس نے یہ آباد کی ہے
چمن میں پھول کا کھلنا تو کوئی بات نہیں
زہے وہ پھول جو گلشن بنا دے صحرا کو

اب اجازت۔فی امان اللہ
 

سجاد حسین

محفلین
حدیث کا مفہوم ہے۔''دوست ،دوست کے دین پر ہوتا ہے''
دعا کریں اللہ پاک اخلاص عطا فرمائے۔ویسے آپ کا بہت بہت شکریہ
 
proxy.php
 
Top