تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر یہاں تو کوئی کسی کو کچھ نہیں سیکھاتا مجھے اتنا شوق تھا سینامیٹک وڈیو بنانے کا پر کوئی نہیں بتاتا کہ کونسا کیمرہ لیں اس میں کونسا لینس ڈالیں
زیک بھائی تو بتاتے رہتے ہیں اکثر۔
تو کیا ابھی تک سینا میٹک وڈیو بنانا نہیں سیکھا۔۔۔ ہم تو سمجھے کہ سیکھ چکے ہوں گے تا کہ آپ کی شاگردی اختیار کریں،
 
کوئی نہیں نہ سیکھاہے نہ آپ کو کچھ سیکھانا ہے پہلے بھی بول دی تھی یہ بات
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو یہاں پر یوٹیوب پر سینامیٹک وڈیوز دیکھ دیکھ کر اسے بنانے کے شوق آیا اس مارے کہ یہاں دیکھا کہ لوگ کیمرے پر بول رہے ہیں پر مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ تم وڈیو بنانے کے لیے کیا کرو کونسا کیمرہ لو یا موبائل لو اچھے سے کیمرے والا تو کونسا موبائل لو اور اس میں کون کونسے لینس ڈالو اس مارے کہ ہر لینس سے الگ ویو دکھائی پڑتا ہے تو جس کو پتا ہو وہ سیکھا سکتا ہے دوسروں کو ورنہ جو نیا آدمی ہوتا ہے اسے کچھ پتا نہیں کہ پہلے کیا کرے

یہ بھی خوب کہی۔۔۔ کیا اس دن ہم نے ان ڈور آؤٹ ڈور وڈیوز بنا کر آئی فونز کا رزلٹ نہیں بتایا تھا؟ آپ بھی نا بہت ہی بھلکڑ ہیں۔
اپنی امی جان سے کہیں کہ آپ کو نہار منہ بادام کی سات گریاں کھلایا کریں۔
 
یہ بھی خوب کہی۔۔۔ کیا اس دن ہم نے ان ڈور آؤٹ ڈور وڈیو بنا کر آئی فونز کا رزلٹ نہیں بتایا تھا؟ آپ بھی نا بہت ہی بھلکڑ ہیں۔
اپنی امی جان سے کہیں کہ آپ کو نہار منہ بادام کی سات گریاں کھلایا کریں۔
نہیں وہ میں نے پتا کرایا تھا بہت مہنگا والا ہے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ بہت مہنگا والا موبائل لوں بس صرف چالیس ہزار تک میں کوئی آجائے تو وہی والا لوں گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا مطلب آپ بھی کراچی میں رہائش رکھتے ہیں کونسے محلے میں ہیں آپ میں تو ماڈل کالونی میں رہتا ہوں جو ائیر پورٹ سے سیدھی گلی اندر جارہی ہے نا اسی گلی میں جائیں لیکن میں بتاؤں گا نہیں کہ الٹے ہاتھ والی گلیوں میں کونسی گلی میں میرا گھر ہے اس مارے کہ یہاں پر گل آنٹی اگر پہنچ گئیں میری گلی میں تو کونے پر بھی کھڑی ہوکر کسی سے بھی بولیں گی نا کہ اسد کے گھر جانا ہے تو فٹ سے سارے لوگ ان کو میرے گھر پہنچادیں گے ان لوگوں کو بھی کوئی کام نہیں آتا بس جو پتا پوچھے فورا اس کے گھر پہنچادیتے ہیں چاہے وہ گھر والا کسی سے ملنا چاہے یا نا چاہے جب یہ میرے گھر پہنچ گئیں تو کتنا شور مچے گا اس لیے میں اپنی گلی کا نہیں بتاؤں گا
گھر پہنچنے پہ اتنا شور نہیں مچے گا جتنا نہ پہنچنے پہ مچے گا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:۔۔۔۔ خبردارکئے دے رہے ہیں کہ تعاارف کروائیے بس اب اپنا۔
 
گھر نہ پہنچنے پر کس طرح مچے گا شور کیسے کرائیں تعارف کیا کرنا ہوتا ہے اور آپ کے کہنے پر کیوں کرائیں بھئی؟
 
سیما علی

لائبریرین
کلاس پڑھتے تو ہیں۔۔۔ بھول گئے کیا؟
وہ جو فوٹو شاپ سیکھ رہے ہیں وہ کیا ہے۔
یہ نہ سمجھئیے گا کہ ہمیں معلوم نہیں۔ ہر طرف نظر ہے ہماری۔
نام گُل ہے میرا سب کی خبر رکھتی ہوں !!!!!!
ہم تو بھولُ ہی گئے تھے !!!!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گھر نہ پہنچنے پر کس طرح مچے گا شور کیسے کرائیں تعارف کیا کرنا ہوتا ہے اور آپ کے کہنے پر کیوں کرائیں بھئی؟

کیوں بتائیں۔۔۔
تعارف میں اپنے بارے کچھ بتاے ہیں کہ کیا کرتے ہیں کیا دلچسپیاں ہیں وغیرہ وغیرہ
پھر دوسرے لوگ بھی سوال پوچھتے ہیں ساتھ ساتھ ان کا بھی جواب دیتے ہیں۔
 
ہاں تو ساتھ ساتھ ان کو بھی جواب تو دے رہا ہوں اور کیا چاہئے
 
میں تو یہاں پر یوٹیوب پر سینامیٹک وڈیوز دیکھ دیکھ کر اسے بنانے کے شوق آیا اس مارے کہ یہاں دیکھا کہ لوگ کیمرے پر بول رہے ہیں پر مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ تم وڈیو بنانے کے لیے کیا کرو کونسا کیمرہ لو یا موبائل لو اچھے سے کیمرے والا تو کونسا موبائل لو اور اس میں کون کونسے لینس ڈالو اس مارے کہ ہر لینس سے الگ ویو دکھائی پڑتا ہے تو جس کو پتا ہو وہ سیکھا سکتا ہے دوسروں کو ورنہ جو نیا آدمی ہوتا ہے اسے کچھ پتا نہیں کہ پہلے کیا کرے
آپ اس زمرہ کا دورا کریں۔شاید آپ کو کچھ مدد مل سکے ۔
 
عدنان بھائی۔۔۔ انھیں ہاتھ پکڑ کر چھوڑ کر آئیے اس لڑی میں۔۔۔ مگر واپس لانا بھی آپ ہی کے ذمہ ہو گا
آپ کو کوئی ضرورت نہیں میرے بارے میں کسی کو مشورے دینے کی اس مارے کہ میں نے وہ والا پیج کھول لیا ہے آپ کو کسی کا مزاق اڑانے کے علاوہ بھی کچھ اور کوئی کام آتا ہے
 
اچھا مطلب آپ بھی کراچی میں رہائش رکھتے ہیں کونسے محلے میں ہیں آپ میں تو ماڈل کالونی میں رہتا ہوں جو ائیر پورٹ سے سیدھی گلی اندر جارہی ہے نا اسی گلی میں جائیں لیکن میں بتاؤں گا نہیں کہ الٹے ہاتھ والی گلیوں میں کونسی گلی میں میرا گھر ہے اس مارے کہ یہاں پر گل آنٹی اگر پہنچ گئیں میری گلی میں تو کونے پر بھی کھڑی ہوکر کسی سے بھی بولیں گی نا کہ اسد کے گھر جانا ہے تو فٹ سے سارے لوگ ان کو میرے گھر پہنچادیں گے ان لوگوں کو بھی کوئی کام نہیں آتا بس جو پتا پوچھے فورا اس کے گھر پہنچادیتے ہیں چاہے وہ گھر والا کسی سے ملنا چاہے یا نا چاہے جب یہ میرے گھر پہنچ گئیں تو کتنا شور مچے گا اس لیے میں اپنی گلی کا نہیں بتاؤں گا
ماڈل کالونی کے ایریا سے تو شاید عبدالقدیر 786 بھائی اور ایک سابق معطل محفلین ہمت علی عرف ایچ اے خان بھی ہیں ۔آپ جانتے ہیں ان صاحبان کو ۔
 
Top