تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
گذارش ہے کہ محفل میں آنے والوں سے تعارف حاصل کرنا محفلین کا حق ہے۔ اور یہ آپ پر فرض ہے۔
ہاں تو بتائیے کچھ اپنے بارے۔ :LOL:
سندھی دوست کے علاوہ۔۔۔ ان کا تذکرہ بہت سن لیا ۔
اسد علی رانا ۔۔۔۔ اس لڑی کے تعاقب میں ناک کی سیدھ میں تشریف لے آئیے اب۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو مجھے بھی نہیں پتا سر زیک بھائی کہ یہ لڑی کہاں پر ہوگی کوئی اسے ڈھنوڈ دے تو مجھے کچھ نہیں پتا یہ کہاں مل سکتی ہے؟

اف آپ بھی نا۔۔۔۔
زیک بھائی نے لڑی کا پوچھا ہے ۔ کہیں آپ لڑکی تو نہیں سمجھ رہے۔
آخری بار کب گئے تھے نظر چیک کروانے؟؟؟

اور یہ ڈھونڈ بھی تو غلط لکھا ہے آپ نے۔ ہوم ورک نہیں کیا نا۔

یہاں کلک کریں اور اپنا تعارف لکھیں۔

نہیں میں کوئی لڑکی نہیں سمجھا ہوں اور نہ زیادہ لڑکیوں سے فری ہوتا ہوں اور نہ انہیں گھور گھور کر دیکھتا ہوں ایک بار جب میں اپنی امی کے ساتھ بازار گیا تھا تو وہاں کپڑوں کی دوکان پر ایک لڑکی کھڑی تھی تو میں اسے گھور گھور کر دیکھنے لگا تو میری امی نے مجھے دیکھا تو بہت ڈانٹا اور بولنے لگیں وہیں بیچ مارکیٹ میں کہ لگاؤں ایک زور کا جھانپڑ پھر گھر آکر بولا کہ اس طرح لڑکیوں کو دیکھنا بری بات ہوتی ہے کوئی دیکھے گا تو بولے گا کہ یہ کوئی اچھا اور شریف لڑکا نہیں ہے گندا مدماش انسان ہے تو پھر میں کسی لڑکیوں کو نہیں دیکھتا اسی مارے میری نظریں کمزور نہیں ہیں اور نہ میں نظروں کو چیک کرانے کہیں گیا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی نے کوئی ہوم ورک دیا تھا سر عاطف اور میڈم صابرہ تو پڑھاتے ہی نہیں بس ڈانٹے بہت زیادہ ہیں کہ اس طرح نہیں بولو اس طرح نہیں بولو پھر کس طرح بولو یہ بھی کچھ نہیں بتاتے

یہاں آ کر عدالت میں کھڑے ہوئیے آپ رانا صاحب
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں یہاں اور وہاں آپ ہر جگہ غلط غلط لکھتی ہیں پر لوگ آپ کی تعریفیں اس مارے کرتے ہیں تاکہ آپ کا دل نہ ٹوٹے اگر وہ بھی میری طرح سچ سچ بتائیں تو آپ رونے لگیں گی ویسے بھی میں اب ڈان نہیں کھاتا ہوں میری امی مجھے صبح ناشتے میں پراٹھے اور انڈے دیتی ہیں اور بقرہ عید والے دن اگر میرے ماموں کی ہاں سے مغز آجاتا ہے تو میں پھر پراٹھے کے ساتھ مغز کھاتا ہوں مجھے بہت زیاد اچھا لگتا ہے مغز اور پراٹھا

شکر ہے کہ ہمارا (مغز) پہلے سے ہی ختم ہو چکا ہے ورنہ آپ سے بچ کہاں پاتا۔۔۔
پراٹھے اور انڈے؟؟؟ ایک پراٹھا کافی نہیں ہوتا کیا؟
ہم تو بمشکل آدھا کھا سکتے ہیں۔
کون کرتا ہے ہماری تعریفیں۔۔۔ وہ بھی جھوٹی؟
نام بتائیں تا کہ ہم آپ کے سامنے انھیں بھی لائن حاضرہونے کا بولیں۔
ہاں نا دل ٹوٹنے پہ بندہ نہ روئے تو کیا دل توڑنے پہ روئے؟
ہم آپ سے اس لڑی میں آنے کا کہہ رہے ہیں اور آپ ہمیں ہماری ہی لڑی تک پہنچا آئے۔
 
السلام علیکم
گذارش ہے کہ محفل میں آنے والوں سے تعارف حاصل کرنا محفلین کا حق ہے۔ اور یہ آپ پر فرض ہے۔
ہاں تو بتائیے کچھ اپنے بارے۔ :LOL:
سندھی دوست کے علاوہ۔۔۔ ان کا تذکرہ بہت سن لیا ۔
اسد علی رانا ۔۔۔۔ اس لڑی کے تعاقب میں ناک کی سیدھ میں تشریف لے آئیے اب۔
ہاں تو کچھ میرے بارے میں پوچھیے پر کیوں کیا یہ کوئی انٹرویو شنٹرویو ہے کیا ؟ پر وہ تو مشہور لوگوں کا ہوتا ہے اور میں کچھ نہیں بتاؤں گا کسی کو اپنے بارے میں اس مارے کہ میری امی منع کرتی ہیں کہ غیروں کو کوئی بات نہیں بتانی چاہئے پھر وہ پیچھے پڑجاتے ہیں اور اگر وہ چور ڈاکو ہوئے تو گھر میں آجائیں گے تو تم کیا کروگے پھر؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے کہ ہمارا (مغز) پہلے سے ہی ختم ہو چکا ہے ورنہ آپ سے بچ کہاں پاتا۔۔۔
پراٹھے اور انڈے؟؟؟ ایک پراٹھا کافی نہیں ہوتا کیا؟
ہم تو بمشکل آدھا کھا سکتے ہیں۔
کون کرتا ہے ہماری تعریفیں۔۔۔ وہ بھی جھوٹی؟
نام بتائیں تا کہ ہم آپ کے سامنے انھیں بھی لائن حاضرہونے کا بولیں۔
ہاں نا دل ٹوٹنے پہ بندہ نہ روئے تو کیا دل توڑنے پہ روئے؟

اگر مغز نہیں ہوتا تو آدمی پاگل نہیں ہوجاتا ہے کیا اس مارے کہ میرے سائنس کے ٹیچر بولتے تھے کہ مغز سے ہی انسان سارے کام کرتا ہے اور جب میں صبح فجر کی نماز میں گھر آتا ہوں تو بہت زور کی بھک لگتی ہے باقی سارے دن اتنی زیادہ بھوک نہیں لگتی پر صبح کے وقت بہت لگتی ہے تو میں اپنی امی کو بولتا ہوں کہ بہت سارے پراٹھے بنائیں تو امی بہت غصہ ہوتی ہیں کہ کیا صبح صبح چولہے میں جھونکتا ہے ماں کو پر میں کیا کروں مجھے خود سے تو نہیں آتے پراٹھے بنانے اور میں تو خود بولتا ہوں کہ یہ لوگ آپ کی جھوٹی تعریفیں اسی مارے کرتےہیں کہ آپ رونے نہ لگ جائیں پر اگر کوئی رونے لگے تو کیا کریں کیسے چپ کرائیں مجھے نہیں آتا
اف اللہ ۔۔۔ نجانے کب پردہ اتر گیا آئینے سے جو اپنا منہ دیکھ کر اٹھنا پڑا۔۔۔ تبھی تو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے :cry::cry::cry:

کتنی بار بولا ہے آپ سے کہ اس لڑی میں آ کر اپنا تعارف دیں۔
سمجھ گئے ہیں یا سمجھائیں پھر سے۔۔۔ :evil:
 
اگر ہوں تو؟؟؟؟

کب سے آپ سے کہہ رہے ہیں کہ تعارف کروائیے ۔۔۔ لیکن کانوں پر جوں نہ رینگی ( محاورے والی) تو مجبوراً ہمیں خود ہی لڑی لگانی پڑی۔
میرے کوئی کانوں میں جون نہیں ہے روز نہاتا ہوں اور شیمپو بھی کرتا ہوں
 
پہلے تو باقاعدہ خوش آمدید۔۔ پھر
جھگڑا بعد میں۔۔۔۔ پہلے تعارف
پورا نام بتائیں۔ کہاں سے ہیں اور جو کچھ اپنے متعلق بتانا چاہتے ہیں
پورا نام اسد علی ہے اور کیا اور اپنی طرف سے اور نام لگانے پڑیں گے یہاں پورا نام بتانے کے لیے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں تو کچھ میرے بارے میں پوچھیے پر کیوں کیا یہ کوئی انٹرویو شنٹرویو ہے کیا ؟ پر وہ تو مشہور لوگوں کا ہوتا ہے اور میں کچھ نہیں بتاؤں گا کسی کو اپنے بارے میں اس مارے کہ میری امی منع کرتی ہیں کہ غیروں کو کوئی بات نہیں بتانی چاہئے پھر وہ پیچھے پڑجاتے ہیں اور اگر وہ چور ڈاکو ہوئے تو گھر میں آجائیں گے تو تم کیا کروگے پھر؟
آپ نہ صرف مشہور بلکہ بہت ہی مشہور ہو گئے ہیں ۔۔۔ اس لئے انٹرویو تو دینا ہی پڑے گا۔ شنٹرویو بے شک مت دیجئیے گا۔
اور ہاں آ پ کی امی کو ہم سمجھا لیں گے کہ کوئی چور ڈاکو ان کے بیٹے کے پیچھے نہیں پڑا۔۔۔ بس کچھ سیدھے سادے لوگ ہیں جو تعارف چاہتے ہیں۔
چلیں اب شروع ہو جائیں۔ شاباش۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پورا نام اسد علی ہے اور کیا اور اپنی طرف سے اور نام لگانے پڑیں گے یہاں پورا نام بتانے کے لیے؟
اور "رانا" یہ کیا تخلص ہے؟؟؟

اس سے تو وہی گانا یاد آتا ہے

رانا جی معاف کرنا غلطی مارے سے ہو گئی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کہیں اس گانے سے متاثر ہو کر تو نہیں ہوئے اسد علی رانا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کونسی لینگویج ہے مجھے نہیں آتی سمجھ کچھ اس کی
بس اسی لڑی میں آپ کو پنجابی بھی سکھا دی جائے گی۔۔۔ فکر نہیں کیجئیے گا۔

روؤف بھائی بتائیے آ کر کہ معصوم کے آگے کیا لکھا ہے۔ معصوم کو سمجھ نہیں آ ئی اس بات کی :ROFLMAO:
 
Top