تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پچھلے کسی مراسلے میں پڑھا نہیں کہ دنگا فساد سے رونق لگائے رکھنی ہے۔ بس ہم نے تو وہی نصیحت اپنے پلو میں باندھ لی ہے۔ اب بھابھی ناراض ہوتی ہیں تو ہوتی رہیں ۔ سانوں کی۔
ہاں تم خوب جانتی ہو کہ اس کی ناراضی کا خمیازہ تمہیں نہیں بھگتنا پڑے گا۔ اسی لیے "سانوں کی" کہا جا رہا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے ہائیں...
عدالت اپنی بے تحاشہ مصروفیات کے باعث اگر اس کیس کی بابت ذہول کا شکار ہوئی تو افسر بکار خاص مسمی محمد عبدالرؤوف جنہیں عدالت نے کئی سینئر عہدے داروں کو بائی پاس کرتے ہو اپنا نائب مقرر کیا عدالت کو کیوں یاد نہ دلایا کہ ملزمہ مساۃ گل یاسمین سے مبلغ 5000 یورو سکہ رائج الوقت وصول کرنے باقی ہیں!!!
ہائے ابھی تک وصول کرنے باقی ہیں۔ اور یورو میں کیوں؟ ہمارے ہاں تو ڈینش کرون ہے کرنسی۔ یا پھر 5000 پاکستانی روپے جرمانہ کیجئے ۔
ویسے کیس تو ابھی ٹرائل کورٹ میں ہے نا۔ ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
ہائے ابھی تک وصول کرنے باقی ہیں۔ اور یورو میں کیوں؟ ہمارے ہاں تو ڈینش کرون ہے کرنسی۔ یا پھر 5000 پاکستانی روپے جرمانہ کیجئے ۔
کہاں یورو کہاں کرون...
جرمانے کی رقم یورو میں ہی پیش کی جائے...
مزید ٹال مٹول کرنے اور تاخیری حربے آزمائے جانے کی صورت میں یہ رقم فی الفور ڈبل کردی جائے گی!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رقم کی خردبرد روفی بھیا نےکی ہوگی۔ انہیں پکڑئیے جلدی سے۔ اور ہمارے والی جو کوٹھڑی ابھی ابھی خالی ہوئی ہے اس میں بھرتی کر دیجیے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہاں یورو کہاں کرون...
جرمانے کی رقم یورو میں ہی پیش کی جائے...
مزید ٹال مٹول کرنے اور تاخیری حربے آزمائے جانے کی صورت میں یہ رقم فی الفور ڈبل کردی جائے گی!!!
رقم بھلے ڈبل کر دیجیے لیکن چائے میں تھوڑی پتی زیادہ ڈال کر پیش کرنے کی سہولت تو دے دیجئے۔
ہاں تو کتنا فرق ہے کرون اور یورو میں۔ ایک اور سات کا بس۔
 
سید عمران

محفلین
رقم کی خردبرد روفی بھیا نےکی ہوگی۔ انہیں پکڑئیے جلدی سے۔ اور ہمارے والی جو کوٹھڑی ابھی ابھی خالی ہوئی ہے اس میں بھرتی کر دیجیے
فی الحال اس کیس کے تمام متعلقہ افراد ملک سے فرار ہیں...
بحکم عدالت وطن واپس پہنچتے ہی دھر لیے جائیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
رقم بھلے ڈبل کر دیجیے لیکن چائے میں تھوڑی پتی زیادہ ڈال کر پیش کرنے کی سہولت تو دے دیجئے۔
ہاں تو کتنا فرق ہے کرون اور یورو میں۔ ایک اور سات کا بس۔
عدالت کیس کی سماعت کرے یا کرنسیوں میں فرق تلاش کرے...
عدالت کو منی ایکسچینج سے چینج کرنے کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا!!!
 
Top