تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

سید عمران

محفلین
احمد مشتاق

بھولے بسرے موسموں کے درمیاں رہتا ہوں میں
اب جہاں کوئی نہیں رہتا وہاں رہتا ہوں میں

دن ڈھلے کرتا ہوں بوڑھی ہڈیوں سے ساز باز
جب تلک شب ڈھل نہیں جاتی جواں رہتا ہوں میں

کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال
کن ملالوں میں ہوں کیسا ہوں کہاں رہتا ہوں میں

جگمگاتے جاگتے شہروں میں رہتا ہوں ملول
سوئی سوئی بستیوں میں شادماں رہتا ہوں میں

بوتا رہتا ہوں ہوا میں گم شدہ نغموں کے بیج
وہ سمجھتے ہیں کہ مصروف فغاں رہتا ہوں میں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب تو یہاں کوئی اصلی آئی ڈی سے بھی نہیں آتا سوائے چند لوگوں کے!!!
ایسا ہی ہے۔
آسامیاں خالی ہیں کا اشتہار بھی تو نہیں دیا جا سکتا نا۔
مسوم بھیا بھی ایسے گھبرائے ہیں جیسے ہلدی نہیں بھنگ ملے دودھ کا نام سن لیا ہو، لوٹ کر آئے ہی نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
فضیل جعفری

بھولے بسرے ہوئے غم پھر ابھر آتے ہیں کئی
آئینہ دیکھیں تو چہرے نظر آتے ہیں کئی

وہ بھی اک شام تھی جب ساتھ چھٹا تھا اس کا
واہمے دل میں سر شام در آتے ہیں کئی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
احمد مشتاق

بھولے بسرے موسموں کے درمیاں رہتا ہوں میں
اب جہاں کوئی نہیں رہتا وہاں رہتا ہوں میں

دن ڈھلے کرتا ہوں بوڑھی ہڈیوں سے ساز باز
جب تلک شب ڈھل نہیں جاتی جواں رہتا ہوں میں

کیا خبر ان کو بھی آتا ہو کبھی میرا خیال
کن ملالوں میں ہوں کیسا ہوں کہاں رہتا ہوں میں

جگمگاتے جاگتے شہروں میں رہتا ہوں ملول
سوئی سوئی بستیوں میں شادماں رہتا ہوں میں

بوتا رہتا ہوں ہوا میں گم شدہ نغموں کے بیج
وہ سمجھتے ہیں کہ مصروف فغاں رہتا ہوں میں
اسد علی رانا کو dedicate کر دیتے۔ خوش ہو جاتے وہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فضیل جعفری

بھولے بسرے ہوئے غم پھر ابھر آتے ہیں کئی
آئینہ دیکھیں تو چہرے نظر آتے ہیں کئی

وہ بھی اک شام تھی جب ساتھ چھٹا تھا اس کا
واہمے دل میں سر شام در آتے ہیں کئی
آج تو شاعری پہ شاعری چل رہی ہے۔ خیر تو ہے عمران بھائی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس معاملے میں روفی بھیا رہنمائی کر سکتے ہیں ان کی پسندیدہ جو ہے:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
اے جو سلی سلی آوندی اے ہوا ، کدے کوئی روندا ہووے گا
نصیبو میری پسندیدہ کیوں بننے لگی بھئی؟
آئندہ ایسی بات کرنی بھی نہیں، تمہاری بھابھی نے سن لیا تو۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
ارے ہائیں...
عدالت اپنی بے تحاشہ مصروفیات کے باعث اگر اس کیس کی بابت ذہول کا شکار ہوئی تو افسر بکار خاص مسمی محمد عبدالرؤوف جنہیں عدالت نے کئی سینئر عہدے داروں کو بائی پاس کرتے ہو اپنا نائب مقرر کیا عدالت کو کیوں یاد نہ دلایا کہ ملزمہ مساۃ گل یاسمین سے مبلغ 5000 یورو سکہ رائج الوقت وصول کرنے باقی ہیں!!!
 
اوہو ۔۔۔۔ عدالتِ عالیہ نے آخر دھول میں اٹی ہوئی فائلیں کو کھول ہی لیا۔ 😞
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نصیبو میری پسندیدہ کیوں بننے لگی بھئی؟
آئندہ ایسی بات کرنی بھی نہیں، تمہاری بھابھی نے سن لیا تو۔۔۔۔۔
پچھلے کسی مراسلے میں پڑھا نہیں کہ دنگا فساد سے رونق لگائے رکھنی ہے۔ بس ہم نے تو وہی نصیحت اپنے پلو میں باندھ لی ہے۔ اب بھابھی ناراض ہوتی ہیں تو ہوتی رہیں ۔ سانوں کی۔
 
Top