تعارف تعارف کروائیے اسد علی رانا

سید ذیشان

محفلین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

جلی رسی کو سانپ سمجھ کر سائیڈ پہ کر دیا گیا ہے۔۔۔ اور اسد علی رانا صاحب بخیر و عافیت "حجرہ" میں قیام پذیر ہیں۔ چونکہ تشددِ گُل کا خدشہ ہے تو حفاظت ضروری ہو گئی ہے۔
حد تو یہ ہے کہ کوئی سنگی ساتھی نہیں ہے ہمارا جو اس مشکل گھڑی میں دو بول ہمدردی کے بول کر ہی ہم سے اعترافِ جرم کروا لے۔
عدالت کے سامنے تو ہم ایک حرف نہیں قبولنے والے۔
ملزم تو کوئی اور تھا عمرانی عدالت میں۔ آپ خود ہی ملزم بننا چاہتی ہیں تو عدالت بھی بے بس ہو گی اس صورت میں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حضورِ والا مجرمہ کے مزید جرائم کچھ یوں ہیں کہ
  • مجرمہ کو متعدد لڑیوں کی تباہی میں ملوث پایا گیا
  • مجرمہ نے خود حضورِ والا کی لڑی میں جو اودھم مچایا اس کے تو خود حضور چشم دید گواہ ہیں
بندہِ ناچیز کی ناقص فہم کے مطابق ان جرائم سے عدالت کی اچھی گزر اوقات ممکن ہے

کچھ جرائم ہم نے خود بھی بتا دئیے ہیں۔ انھیں بھی شاملِ تفتیش کر کے غور و تشخیص کے بعد قابلِ تشویش جانتے ہوئے ہماری ذہنی حالت کے مدِ نظر سزا کا فیصلہ سناتے ہوئے جرائم کی فہرست سے دانستہ اور غیر دانستہ جرائم کی تخصیص کی جائے جو ہمارا اولین حق ہے۔

ورنہ ہمیں جج صاحب سے مُک مُکا کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بڑی ہی کوئی ڈاہڈی عدالت چنی گئی ہے ہمارے لئے۔ اللہ پاک کرم کا معاملہ فرمائیں۔ بھائی لوگ بھی عدالت کے ڈر سے ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔
جِت تے ہزار پیو ہوندے، تے ہار جمدی ای یتیم اے۔ کسی ملزمہ سے کوئی کیسے ہمدردی کرے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فی الوقت مذکورہ سبجیکٹ کو اپنا آبجیکٹ بنائے رکھنا عدالت کے ذاتی مفاد میں ہے۔۔۔
عدالت اس سلسلہ میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کرے گی!!!
ہاں تو دیجئیے نا فیصلہ۔۔۔
ہم کہاں کسی قسم کی رخنہ اندازی کر رہے ہیں۔
اور برداشت کرنے کی ضرورت بھی نہیں۔ کڑی سے کڑی نگرانی رکھئیے ہم پر۔۔۔۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سید عمران

محفلین
کیا منے نے زیادہ تنگ کیا آج۔۔۔۔
خیر کوئی بات نہیں تھوڑا ٹائم یہاں رہئیے ذہن فریش ہو جائے گا۔
ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ تھوڑا ٹائم منے کے پاس رہئیے۔۔۔
وہ بھی بہل جائے گا، آپ بھی، اور تمام محفلین بھی!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مذکورہ لڑیوں کی تباہی و بربادی کا مالیاتی تخمینہ لگوایا جائے۔۔۔
ہم مدد کر دیں اس کارِ خیر میں؟
اور خفیہ ذرائع سے مجرمہ کے ذاتی اکاؤنٹ میں موجود رقم کی مالیت عدالت کے علم میں لائی جائے۔۔۔
خفیہ ذرائع کیا سرنگ کھود کر ہم تک پہنچیں گے یا دودھ کی نہر کھود کر اس میں تیرتے ہوئے؟
س سب کی غرض و غایت یہ ہے کہ عدالت لاعلمی میں مجرمہ کی دولت سے زیادہ مالیت کا جرمانہ عائد نہ کردے۔۔۔
مشکور ہیں۔۔ بس ہمارے پاس پاکستان آنے کا کرایہ رہنے دیا جائے
عدالت کے اس رحمدلانہ روئیے کی جلد از جلد تشہیر کی جائے تاکہ عوام میں موجود عدالت کے خلاف جذبات کو ٹھنڈا کیا جاسکے!!!
یہاں قدر کیا دل کی ہو گی
یہ دنیا ہے شیشہ گروں کی

آپ اپنے ستم آزماتے رہئیے محترم جج صاحب۔۔ عوام کے جذبات پہلے سے ہی ٹھنڈے پڑے ہیں۔ کوئی ہمارے حق میں نہیں بولنے والا۔
ہم خود ہی اپنے الزام کے خلاف دفاع کریں گے۔ بس کہیں سے وہ اسد علی رانا رانا آ جائیں۔
 
Top