تعارف تعارف - آرتھر عناب شمس

شمس

محفلین
پورا نام آرتھر عناب شمس
عمر 32 سال
جائے پیدائیش لاہور
حاضر مقام لاہور
مصروفیت : پراجیکٹ مینیجر، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز
تعلیمی قابلیت: ایم سی ایس
مشاغل، ویب کے علاوہ: شعر و شاعری، پینٹنگ، تصویر کشی
اردو اور انگریزی بول اور لکھ سکتا ہوں
 

دوست

محفلین
خوش آمدید۔
آرتھر صاحب۔
امید ہے آتے جاتے رہیں گے۔ شاید آپ سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔
 

شمس

محفلین
بہت بہت شکریہ

آپ سب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ میں ضرور آتا جاتا رہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آرتھر بھائی بہت اہم شخصیت ہیں اور میری درخواست پر وہ اس محفل میں تشریف لائے ہیں۔ وہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز (PICS) میں سٹوڈنٹس کے فائنل پراجیکٹس میں ان کی رہنمائی اور نگرانی کرتے ہیں۔ میں نے انہیں اردو ویب پر جاری پراجیکٹس کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے گہری دلچسپی لی۔ میں نے عرض کیا تھا کہ اگر PICS کے طلباوطالبات اردو کی ترویج سے متعلقہ پراجیکٹس میں حصہ لیں تو اس میں بھی انہیں خاطر خواہ چیلنج ملے گا اور ہمارے مشن کو بھی اس سے تقویت ملے گی۔ ہم اس سلسلے میں سٹوڈنٹس کی ہر طرح سے رہنمائی اور مدد کرنے کو تیار ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آرتھر صاحب میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے آپ کا وقت ہم سب ساتھیوں کے درمیان بہت اچھا گزرے گا اور آپ اس محفل سے بہت لطف اندوز ہوں گے۔
 

رضوان

محفلین
واقعی جیہ آپ نے خوب تبصرہ کیا۔
خوش آمدید آرتھر شمس
امید ہے آپ کی دمک سے محفل مزید جگمگا جائے گی۔
 
خوش آمدید شمس صاحب

بلکہ مجھ سے تو آپ ہاتھ ملائیں ، پوچھیں کیوں

اس لیے کہ میں Pics سے ہی پڑھا ہوں اور میں نے 1997 میں Bcs میں داخلہ لیا تھا اور 2000 میں مکمل کیا تھا۔ گریجویشن کے بعد ایک دو بار ہی چکر لگا انسٹیٹوٹ کا کیونکہ میں ملازمت کے سلسلے میں اسلام آباد آ‌گیا۔ میں لاہور آؤں گا تو امید ہے کہ آپ سے بالمشافہ ملاقات ہوگی۔

مین کیمپس گلبرگ میں ہی ہے یا کہیں اور جگہ خرید لی گئی ہے جب میں پڑھا کرتا تھا تب سے یہ افواہ گرم ہے جانے حقیقت بنی ہے بھی ہے کہ نہیں
 

فاتح

لائبریرین
شمس صاحب!
جب محب صاحب سے ہاتھ ملا چکیں تو میری طرف سے "خوش آمدید" مع فرشی سلام قبول کر لیجیے گا;)
 
Top