نظر لکھنوی تضمین: الصبح بدا من طلعتہٖ

دادا مرحوم کی ایک تضمین بر کلامِ امام شرف الدین بوصیری رحمۃ اللہ علیہ

کب علم میں اتنی وسعت ہی
کب عقل میں اتنی قوت ہی
کب فکر میں اتنی رفعت ہی
ہے مدحِ نبیؐ پُر دقت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

وہ عفو و کرم وہ رافت ہی
وہ پیکرِ لطف و شفقت ہی
اللہ کی وہ ہے رحمت ہی
کل عالم کو وہ نعمت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

وہ صورتِ انور صلِّ علیٰ
وہ سیرتِ اطہر صلِّ علیٰ
وہ حسن کا پیکر صلِّ علیٰ
ہر شے ہے خدا کی آیت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

نبیوں میں ہے یوں وہ ختمِ رسل
پھولوں میں ہے جیسے عظمتِ گل
محبوبِ خدائے خالقِ کل
وہ عالمِ کن کی علت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

قرآں جو ہوا ان پر نازل
ہے عقدہ کشائے ہر مشکل
پڑھئے تو سرورِ دل حاصل
اور جاں کے لئے تو لذت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

ہے ان کی شریعت گنجینہ
ہے حسنِ عمل کا آئینہ
ہے جملہ ترقی کا زینہ
انساں کی سنوارے قسمت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

وہ شاہِ دوعالم خاک نشیں
وہ جن کی غذا تھی نانِ جویں
اک شب تھے رسائے عرشِ بریں
دنیا ہے یہ محوِ حیرت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

سبحان اللہ یارانِ نبیؐ
صدیقؓ و عمرؓ عثمانِؓ غنی
اور شیرِ خدا یعنی کہ علیؓ
ان سب کا ہے مسکن جنت ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ

میزانِ عمل پیشِ داور
پُر ہول نظرؔ روزِ محشر
اس روز نہیں کوئی یاور
کام آئیں تو بس آنحضرتؐ ہی
الصبح بدا من طلعتہٖ
و اللیلُ دجیٰ من وفرتہٖ



محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
آخری تدوین:
کسی کے کلام میں تضمین ایک فن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ آج کل یہ فن پس پشت جاتا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی کے درجات بلند فرمائے۔
 
یہ کلمات اس طرح سنے ہیں ۔ اور غالبا نعمان بن ثابت ( امام ابو حنیفہ ) سے منسوب کیے جاتے ہیں ۔واللہ اعلم ۔
امام شرف الدین بصیری کا تو قصیدہ بردہ معروف ہے مولایَ صل وسلم دائما ابدا۔ علیا حبیبک خیر الخلق کلہم۔ محمد تابش صدیقی بھائی ۔
الصبح بدا من طلعتہٖ
واللیل دجی من وفرتہ
 
یہ کلمات اس طرح سنے ہیں ۔ اور غالبا نعمان بن ثابت ( امام ابو حنیفہ ) سے منسوب کیے جاتے ہیں ۔واللہ اعلم ۔
امام شرف الدین بصیری کا تو قصیدہ بردہ معروف ہے مولایَ صل وسلم دائما ابدا۔ علیا حبیبک خیر الخلق کلہم۔ محمد تابش صدیقی بھائی ۔
الصبح بدا من طلعتہٖ
واللیل دجی من وفرتہ
میں نے اس کا حوالہ یہیں اردو محفل سے ڈھونڈا ہے۔ اب نہیں معلوم درست کیا ہے۔ و اللہ اعلم
الصبح بدا من طلعتہ از امام شرف الدین بوصیری
 
Top