1393697_449508438492314_618378165_n.jpg
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ نے ان تمام نصیحت کی باتوں کو ناپسند کیا ہے، آپ کو نصیحت سے چڑ ہے یا مجھ سے؟
مجھے نہ آپ سے چڑ ہے نہ نصیحت سے۔ البتہ دو اعتراضات ہیں ان پوسٹس پر۔

اول یہ کہ تصویری حالت میں پوسٹ کرنے سے ان نصیحتوں کو کیا بہتری حاصل ہوئی؟ انہیں تحریری شکل میں کیوں پوسٹ نہیں کیا جا سکتا تھا؟

دوم یہ کہ یہ تصاویر کے زمرے میں کیوں پوسٹ کی گئیں؟ اگر ایسی تصویری تحاریر تصاویر کے زمرے میں پوسٹ ہو سکتی ہیں تو پھر تصویری اخباری کالم بھی اس زمرے میں پوسٹ کئے جا سکتے ہیں۔ بہتر تھا کہ ایسی تصویری مضامین نصیحتوں سے متعلقہ زمرے میں پوسٹ کئے جائیں۔

شکریہ
 
عبد الرحمن

لائبریرین

زیگ! تحریر بشکلِ تصویر زیادہ پر کشش اور جاذبِ نظر معلوم ہوتی ہے۔ یہ لڑی اس کی تازہ مثال ہے۔ تاہم پسند اپنی اپنی۔
آپ کا دوسرا اعتراض بجا، لیکن یہ اتنا سنگین جرم نہیں کہ ہر پوسٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جائے۔ کچھ پوسٹ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے اسمائے گرامی بھی لکھے ہیں۔ ان پر ایسی ریٹنگز کسی طرح مناسب نہیں۔
بہت شکریہ!
 
زیک

مسافر
زیگ! تحریر بشکلِ تصویر زیادہ پر کشش اور جاذبِ نظر معلوم ہوتی ہے۔ یہ لڑی اس کی تازہ مثال ہے۔ تاہم پسند اپنی اپنی۔
یہ بات کچھ حد تک درست ہے مگر میرا استدلال یہ ہے کہ ان تھریڈ میں اکثر کے لئے یہ فٹ نہیں بیٹھتی۔

کچھ پوسٹ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے اسمائے گرامی بھی لکھے ہیں۔ ان پر ایسی ریٹنگز کسی طرح مناسب نہیں۔
یہ بات تو پوسٹ کرنے سے پہلے اسامہ کو سوچنی چاہیئے تھی۔
 
مجھے نہ آپ سے چڑ ہے نہ نصیحت سے۔ البتہ دو اعتراضات ہیں ان پوسٹس پر۔

اول یہ کہ تصویری حالت میں پوسٹ کرنے سے ان نصیحتوں کو کیا بہتری حاصل ہوئی؟ انہیں تحریری شکل میں کیوں پوسٹ نہیں کیا جا سکتا تھا؟

دوم یہ کہ یہ تصاویر کے زمرے میں کیوں پوسٹ کی گئیں؟ اگر ایسی تصویری تحاریر تصاویر کے زمرے میں پوسٹ ہو سکتی ہیں تو پھر تصویری اخباری کالم بھی اس زمرے میں پوسٹ کئے جا سکتے ہیں۔ بہتر تھا کہ ایسی تصویری مضامین نصیحتوں سے متعلقہ زمرے میں پوسٹ کئے جائیں۔

شکریہ
اعتراضات کے اظہار کا انتہائی ناپسندیدہ انداز اختیار کیا ہے آپ نے۔ بہت تکلیف دہ۔
مگر کمال ہے انتظامیہ ایسی حرکتوں کو مفید قرار دیتی ہے۔
مجھ سے ایک دفعہ کہہ دیا جاتا ، میں اپنے تصویری مراسلے روک دیتا اور ارسال کردہ مواد کو انتظامیہ سے حذف کروادیتا۔
یا پھر شاید تصویری اردو سے چڑ ہو؟ :) :) :)
سعود بھائی مجھے ان تصاویر میں نصیحت اور مصوری کی مجموعی کیفیت اچھی لگی جو میں نے شریک محفل کرنے کی غلطی کردی۔:(:(:(
تصاویر کے علاوہ کسی اور زمرے میں تو میں خود بھی تصویری مراسلوں کو پسند نہیں کرتا۔
مگر پھر بھی۔۔۔:(:(:(
پسند نہ کرنے اور ناپسندیدہ قرار دینے میں بہت فرق ہے۔:(:(:(
شاید ”ناصح“ اچھی ”صورت“ میں بھی برا ہی لگتا ہے۔:(:(:(
 
آخری تدوین:
Top