زیک

مسافر
اعتراضات کے اظہار کا انتہائی ناپسندیدہ انداز اختیار کیا ہے آپ نے۔ بہت تکلیف دہ۔
اگر آپ کو تکلیف پہنچی تو اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔

بہرحال ایسی "تصاویر" اس زمرے میں پوسٹ کرنے پر بارہا بات ہو چکی ہے۔ شاید بہتر ہو گا کہ انتظامیہ ایک sticky thread میں تصاویر کے زمرے کے کچھ اصول پوسٹ کر دے۔ نبیل اور ابن سعید
 
عبد الرحمن

لائبریرین
اعتراضات کے اظہار کا انتہائی ناپسندیدہ انداز اختیار کیا ہے آپ نے۔ بہت تکلیف دہ۔
مگر کمال ہے انتظامیہ ایسی حرکتوں کو مفید قرار دیتی ہے۔
مجھ سے ایک دفعہ کہہ دیا جاتا ، میں اپنے تصویری مراسلے روک دیتا اور ارسال کردہ مواد کو انتظامیہ سے حذف کروادیتا۔

سعود بھائی مجھے ان تصاویر میں نصیحت اور مصوری کی مجموعی کیفیت اچھی لگی جو میں نے شریک محفل کرنے کی غلطی کردی۔:(:(:(
تصاویر کے علاوہ کسی اور زمرے میں تو میں خود بھی تصویری مراسلوں کو پسند نہیں کرتا۔
مگر پھر بھی۔۔۔ :(:(:(
پسند نہ کرنے اور ناپسندیدہ قرار دینے میں بہت فرق ہے۔:(:(:(
شاید ”ناصح“ اچھی ”صورت“ میں بھی برا ہی لگتا ہے۔:(:(:(
جنابِ من! میری رائے میں تو اس سلسلے کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
 
اعتراضات کے اظہار کا انتہائی ناپسندیدہ انداز اختیار کیا ہے آپ نے۔ بہت تکلیف دہ۔
مگر کمال ہے انتظامیہ ایسی حرکتوں کو مفید قرار دیتی ہے۔
آپ احباب کیا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ صرف نظامت فرمائے اور اپنی ذاتی آرا یا پسند نا پسند کا گلا گھونٹ دے؟ کسی نے کس پیغام پر کیا درجہ بندی کی اس بات کا مؤاخذہ کریں گے تو بات کیسے بنے گی؟ اگر آپ کا اشارہ برادرم قیصرانی کی جانب ہے تو ویسے بھی وہ لائبریری زمروں کے مدیر ہیں، باقی ساری محفل میں ان کی حیثیت ایک عام محفلین جیسی ہی ہے۔ آپ کو برادرم زکریا کے رویے سے تکلیف ہوئی، آپ ان سے بات کرتے کہ ان کے اس رد عمل کا کیا سبب ہے۔ ہمارا نہیں خیال کہ محفل انتظامیہ سبھی اراکین کے سبھی مراسلوں پر سبھی کی درجہ بندیوں کا جائزہ لیتی پھرے گی اور ہر ایک سے محاسبہ کرے گی کہ اس رد عمل کا کیا سبب ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ آپ کو کسی کی ریٹنگ کے تئیں اتنا حساس ہونے کی چنداں ضرورت نہیں۔ برادرم زکریا اگر غیر متعلقہ زمرے والی بات منتظمین تک لانا چاہتے تو اس لڑی کا اولین مراسلہ رپورٹ کر سکتے تھے یا شاید انھوں نے کیا بھی ہو۔ رہی بات ہر مراسلے کو ناپسندیدہ قرار دینے کی تو وہ ان کی مرضی ہے۔ ہمارے اچھے بھلے مراسلے کو کوئی مفید قرار دے، کوئی پر مزاح گردانے، کوئی پسندیدہ یا نا پسندیدہ قرار دے تو یہ ان کا اپنا تاثر ہے ہر بات ہر کسی کو ایک جیسی لگے یہ ضروری تو نہیں۔ اور نہ ہی ایسی باتوں سے دلبرداشتہ ہو کر محفل چھوڑ کر جانے یا مکمل خاموشی اختیار کر لینے کا کوئی جواز بنتا ہے۔ :) :) :)
مجھ سے ایک دفعہ کہہ دیا جاتا ، میں اپنے تصویری مراسلے روک دیتا اور ارسال کردہ مواد کو انتظامیہ سے حذف کروادیتا۔
سعود بھائی مجھے ان تصاویر میں نصیحت اور مصوری کی مجموعی کیفیت اچھی لگی جو میں نے شریک محفل کرنے کی غلطی کردی۔:(:(:(
تصاویر کے علاوہ کسی اور زمرے میں تو میں خود بھی تصویری مراسلوں کو پسند نہیں کرتا۔
مگر پھر بھی۔۔۔ :(:(:(
پسند نہ کرنے اور ناپسندیدہ قرار دینے میں بہت فرق ہے۔:(:(:(
شاید ”ناصح“ اچھی ”صورت“ میں بھی برا ہی لگتا ہے۔:(:(:(
اس کی کوئی ضرورت نہیں، آپ بے شک یہ سلسلہ جاری رکھیں۔ اگر کوئی زیادہ موزوں زمرہ سمجھ میں آئے تو وہاں ارسال کریں۔ اور تصاویر کے ساتھ ساتھ علیحدہ سے متن یونیکوڈ میں بھی لکھ دیں تو کوئی ڈھونڈتا ہوا یہاں آ سکتا ہے۔ ویسے بھی تھرڈ پارٹی ہوسٹ کی تصاویر ایک عرصہ بعد گم ہو جاتی ہیں اس کے بعد یہ لڑیاں منہ چڑاتی پھریں گی۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
برادرم زکریا اگر غیر متعلقہ زمرے والی بات منتظمین تک لانا چاہتے تو اس لڑی کا اولین مراسلہ رپورٹ کر سکتے تھے یا شاید انھوں نے کیا بھی ہو۔
یاد نہیں کہ یہ تھریڈ رپورٹ کی تھی یا نہیں مگر پچھلے دنوں میں نے کئی تھریڈ غلط زمرے کے لئے رپورٹ کئے تھے جن میں کچھ تصاویر کے زمرے میں تصویری تحریر والے بھی تھے۔
 
یاد نہیں کہ یہ تھریڈ رپورٹ کی تھی یا نہیں مگر پچھلے دنوں میں نے کئی تھریڈ غلط زمرے کے لئے رپورٹ کئے تھے جن میں کچھ تصاویر کے زمرے میں تصویری تحریر والے بھی تھے۔
ہم نے اس انداز میں بات محض اس لیے کہی کیوں کہ مراسلوں کی رپورٹنگ کو محفلین سے مخفی رکھا جاتا ہے اس لیے پبلک فورم میں سر عام یہ کہنا مناسب نہیں خیال کرتے کہ فلاں مراسلہ فلاں نے رپورٹ کیا یا نہیں کیا۔ :) :) :)
 
1483292_337701576371019_1248466400_n.jpg
 
Top