تشاکلی تفاعل

الف نظامی

لائبریرین
ایسا تفاعل جس میں x کی جگہ منفی x رکھنے سے کوئی فرق نہ پڑے ، تشاکلی تفاعل Symmetric Function کہلاتا ہے۔
ایسے تفاعل کے گراف تشاکلی ہوتے ہیں۔
مثلا
f(x)=x*x
 

دوست

محفلین
جناب جیسبادی فنکشن کو اردو میں تفاعل ایک عرصے سے لکھا جارہا ہے۔ دالہ حیاتیات میں کبھی مونو کوٹ اور ڈائی کوٹ بیجوں کو یک دالہ اور دو دالہ کے طور پر لکھا جاتا ہے۔ یہ کونسی اردو ہے اور اردو دان ہیں جن کو اردو میں ترجمہ کی گئی اصطلاحات کا بھی علم نہیں۔ میرے جیسے کم علم کو اپنی میٹرک کی ریاضی کی کتاب اب تک یاد ہے جس میں یہ سب کچھ لکھا گیا تھا۔ اسی وجہ سے میں اردو وکی پیڈیا کی بجائے انگریزی وکی پیڈیا کا ربط دینا پسند کرتا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
[یہ اقتباس اردو وکیپیڈیا سے نقل کیا جا رہا ہے:
----------------------------------------------
1. function کے لیئے تفاعل کس طرح اختیار کیا جاسکتا ہے؟
2. تفاعل کا لفظ فعل سے بنا ہے یعنی action کے معنوں میں۔ interaction کا مطلب mutual یا reciprocal انداز میں ہونے والے action کا ہوتا ہے، ٹھیک کہہ رہا ہوں نا میں؟؟ تو اسے تفاعل نہیں کہیں گے تو پھر کیا کہیں گے؟؟ فعل سے تفاعل ایسے ہی بنا ہے جیسے فرق سے تفارق بنایا جاتا ہے یعنی disassociation یعنی mutual difference کے معنوں میں۔
3. symmetry کو تشاکل کیسے کہہ سکتے ہیں؟ symmetry کے لفظ میں کہاں ہے شکل کا تذکرہ ؟؟ symmetry کا مطلب ہوتا ہے کہ balance or relation between parts of a body اور حد تو یہ ہے کہ ریاضی میں بھی symmetry کا یہی مفہوم ہوتا ہے۔ تو پھر اس کے لیئے ----- تناظر ----- سے بہتر کیا لفظ ہوگا۔
4. تشاکل کا لفظ شکل سے بنا ہے اور اسکا مطلب شکل کی شناخت ، یکسانیت یا identical shape ہوتی ہے اور اسے انگریزی میں isomorphism کہا جاتا ہے یعنی iso اور morphism یعنی شکل ، تو کیا isomorphism کو تشاکل نہیں کہا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی آپ کی بات سے اردو وکی‌پیڈیا کا ایک اہم مسئلہ اجاگر ہوتا ہے۔ یہ وکی‌پیڈیا نہ صرف میرے جیسے انگریزی میڈیم لوگوں کے لئے بیکار ہے بلکہ اردو میڈیم والوں کے لئے بھی اسے سمجھنا ممکن نہیں۔ قطع نظر اس کے کہ جو اصطلاحات کورس کی کتابوں میں استعمال ہو رہی ہیں وہ کتنی صحیح ہیں حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں کافی بچے اردو میڈیم سکولوں میں پڑھتے ہیں اور انہی اصطلاحات سے واقف ہیں۔ اب اردو وکی‌پیڈیا والے اپنی وردو زبان میں مختلف اور نئ اصطلاحات بنانا چاہتے ہیں۔ ان کو رواج کون دے گا؟ کون استعمال کرے گا؟ اور انہیں کیوں سرکاری اردو اصطلاحات یا انگریزی اصطلاحات پر ترجیح دے گا؟

کیا آپ کے پاس کچھ اعداد و شمار ہیں کہ روزانہ کتنے قارئین اردو وکی‌پیڈیا پر آتے ہیں؟ اور کتنے قارئین وہاں باقاعدگی سے آتے ہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
زیک، آپ کی بات درست ہے کہ اس وقت اردو وکیپیڈیا کا انگریزی یا اردو میں تعلیم یافتہ افراد کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ اردو وکیپیڈیا کا مقصد بھی سائنسی مضامین کے حوالے سے یہ نہیں۔ یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ کسی بھی نظام کی بقاء کے لیے اس کا موافق (consistent) ہونا ضروری ہے۔ فارسی سے، یا میٹرک کی کتابوں سے الٹی سیدھی اصطلاحات جوڑ کر علم کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔ اس لیے اردو وکیپیڈیا پر یہ کوشش ہو رہی ہے کہ جو بھی اصطلاحات چنی جائیں ان کا علمی سطح پر دفاع کرنا بھی ممکن ہو۔ اب یہ علیحدہ بحث ہے کہ اردو میں سائنس لکھنے کی ضرورت بھی ہے یا نہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انگریزی کے ہوتے ہوئے اس کی ضرورت نہیں۔ تو ایسے لوگوں کے لیے انگریزی وکیپیڈیا اچھے معیار کے ساتھ پہلے سے موجود ہے۔ اگر کسی کو اردو وکیپیڈیا پر لکھنا ہے، تو اس کے لیے یہ "ضرورت" بحث بے معنی ہے۔ مثال کہ طور پر اگر آپ کسی PHP چوپال پر جا کر یہ بحث چھیڑ دیں کہ یہ PHP بالکل بیکار ہے، اس کی بجائے Python کا استعمال ہونا چاہیے۔ اگر یہ بات ٹھیک بھی ہو، تو اس چوپال کے تناظر میں بے معنی ہے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی اس صورت میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اصطلاحات چننے کے علاوہ وکی‌پیڈیا والے انہیں عام کرنے یا زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ اسی لئے میں نے پوچھا تھا کہ اردو وکی‌پیڈیا پر کتنے لوگ آتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے علم میں پڑھنے والوں کے احصاء جاننے کا کوئی طریقہ نہیں۔ ہاں لکھنے والوں کے احصاء یہاں دستیاب ہیں:
http://stats.wikimedia.org/EN/TablesWikipediaUR.htm
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لکھنے والے بھی انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔

کوشش یہ ہوتی ہے کہ بین ال وکی ربط انگریزی وکیپیڈیا پر دے دیے جائیں تاکہ ادھر سے کوئی دیکھے تو پڑھ لے۔ اسی سلسلہ میں کوشش یہ بھی ہے کہ مضامین انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمہ کر کے نہ لکھے جائیں، تاکہ اگر وہاں سے کوئی آئے تو اسے مختصر سہی مگر مختلف نقطہ نظر ملے۔

جب تک سائنسی مضامین کی فاصل کمیت (critical mass) نہ بن جائے، پڑھنے والوں کا اس طرف بذات خود آنے کی توقع کرنا عبث ہے۔ ابھی اس منزل سے اردو وکیپیڈیا بہت دور ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
تعریف آپ نے "جفت دالہ" کی دی ہے۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Symmetric_function

symmetric=متناظر
even=جفت
قبلہ یہ وکی پیڈیا پر تشاکلی تفاعل کے عنوان سے ہی لکھا گیا تھا جس کو "جفت دالہ" سے تبدیل کردیا گیا۔
مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ وکی پیڈیا کے لوگ کسی اصطلاح کو گڑھنے سے قبل پہلے سے موجود اردو سائنسی کتب و اصطلاح پر نظر نہیں رکھتے۔
symmetric function کے لیے اردو سائنسی کتب میں تشاکلی تفاعل ہی لکھا پڑھا جاتا ہے۔

معذرت کے ساتھ :"جفت دالہ" جیسی اصطلاحات گھڑ کر محض اصطلاحاتی انتشار ہی پیدا کیا جارہا ہے۔
 

دوست

محفلین
وکی پیڈیا پر ایک نئی زبان تشکیل دی جارہی ہے۔ اور امید ہے آئندہ پچاس سالوں میں یہ زبان موجودہ اردو کی جگہ لے لے گی۔
 

جیسبادی

محفلین
قبلہ یہ وکی پیڈیا پر تشاکلی تفاعل کے عنوان سے ہی لکھا گیا تھا جس کو "جفت دالہ" سے تبدیل کردیا گیا۔
مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ وکی پیڈیا کے لوگ کسی اصطلاح کو گڑھنے سے قبل پہلے سے موجود اردو سائنسی کتب و اصطلاح پر نظر نہیں رکھتے۔
symmetric function کے لیے اردو سائنسی کتب میں تشاکلی تفاعل ہی لکھا پڑھا جاتا ہے۔

معذرت کے ساتھ :"جفت دالہ" جیسی اصطلاحات گھڑ کر محض اصطلاحاتی انتشار ہی پیدا کیا جارہا ہے۔

انگریزی وکیپیڈیا پر بھی اسے "even function" کہا گیا ہے۔ اردو وکیپیڈیا سائنسی مضامین میں انگریزی وکیپیڈیا کے زمرہ جات کے شجر اور اصطلاحات کی پیروی کرتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
کیا آپ کو علم ہے کہ احصاء Calculus کے لیے مروج ہے؟
---------------------------------------------
وکیپیڈیا سے اقتباس
----------------------------------------------
* حسابان کا لفظ Calculus کا ترجمہ ہے، دراصل calculus کا لفظ ع۔۔لم ط۔۔۔ب میں جسم میں پیدا ہوجانے والی پتھری کے لیئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت calculus کا مطلب ہی چھوٹے پھتر یا سنگ ریزے کا ہے، ایسا گول سنگ ریزہ کہ جو گنتی کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے (یا جاتا تھا) اور اسی تصور سے یہ لفظ ریاضی میں بھی نفوذ کر کے علم طب کی پتھری سے بالکل الگ مفہوم میں استعمال ہونے لگا ہے ، مگر مفہوم کے اعتبار سے دونوں ایک ہی نقطہ پر مرکوز ہوجاتے ہیں۔

حسابان ، دراصل ریاضی کی ایک شاخ ہے جس نے الجبرا اور ہندسہ (geometry) سے ترقی پائی ہے۔ یہ شعبہ، دو متمم (ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے) تصورات پر قائم ہے، جو کہ دونوں ہی بذات خود ریاضی کے ایک اہم تصور یا طرزفکر پر انحصار کرتے ہیں جسکو ح۔۔۔د (limit) کہا جاتا ہے۔ ان میں سے پہلا تصور ، تفریقی حسابان (differential calculus) کہلاتا ہے جو کہ کسی بھی ایک مقدار میں دوسری مقدار کے لحاظ سے ہونے والی فوری تبدیلیوں سے بحث رکھتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسکے کردار وعمل کے محلی (local) رویوں سے متعلق ہوتا ہے، اسکو مائل (slope) کی مدد سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک غیرخطی عمل (non linear function) میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایک مائل یا سلوپ کی مدد سے تجزیہ کیا جاتا ہے (تبدیلیوں کی وجہ سے ہی مائل پیدا ہوتا ہے بصورت دیگر عمل کو خطی خصوصیات کا حامل کہا جاتا ہے)۔ دوسرا تصور متکامل حسابان (integral calculus) کا ہے جو کہ مقداروں کے اجتماع سے بحث کرتا ہے۔ یہ دونوں تصورات ایک دوسرے کے بالعکس عمل کرتے ہیں ، جسکی مزید وضاحت کے لیئے صفحہ مخصوص ہے، قضیہ اساسی حسابان (fundamental theorem of calculus)۔
Retrieved from "http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D9%86"
 

الف نظامی

لائبریرین
ہم نے اس سے قبل اردو ریاضیاتی کتب میں integral calculus کو تکمیلی احصاء اور differential calculus کو تفرقی احصاءہی پڑھا ہے۔
مجھے یہ بات کہنے میں کوئی باک نہیں کہ وکی پیڈیا کی فضول اصطلاحات دیکھنے کے بعد اب مجھے اردو وکی پیڈیا سے نفرت ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
---------------------------------------------
وکیپیڈیا سے اقتباس
----------------------------------------------
* حسابان کا لفظ Calculus کا ترجمہ ہے، دراصل Calculus کا لفظ ع۔۔لم ط۔۔۔ب میں جسم میں پیدا ہوجانے والی پتھری کے لیئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ درحقیقت Calculus کا مطلب ہی چھوٹے پھتر یا سنگ ریزے کا ہے، ایسا گول سنگ ریزہ کہ جو گنتی کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے (یا جاتا تھا) اور اسی تصور سے یہ لفظ ریاضی میں بھی نفوذ کر کے علم طب کی پتھری سے بالکل الگ مفہوم میں استعمال ہونے لگا ہے ، مگر مفہوم کے اعتبار سے دونوں ایک ہی نقطہ پر مرکوز ہوجاتے ہیں۔

حسابان ، دراصل ریاضی کی ایک شاخ ہے جس نے الجبرا اور ہندسہ (geometry) سے ترقی پائی ہے۔ یہ شعبہ، دو متمم (ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے) تصورات پر قائم ہے، جو کہ دونوں ہی بذات خود ریاضی کے ایک اہم تصور یا طرزفکر پر انحصار کرتے ہیں جسکو ح۔۔۔د (limit) کہا جاتا ہے۔ ان میں سے پہلا تصور ، تفریقی حسابان (differential Calculus) کہلاتا ہے جو کہ کسی بھی ایک مقدار میں دوسری مقدار کے لحاظ سے ہونے والی فوری تبدیلیوں سے بحث رکھتا ہے یا یوں کہ لیں کہ اسکے کردار وعمل کے محلی (local) رویوں سے متعلق ہوتا ہے، اسکو مائل (slope) کی مدد سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک غیرخطی عمل (non Linear Function) میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایک مائل یا سلوپ کی مدد سے تجزیہ کیا جاتا ہے (تبدیلیوں کی وجہ سے ہی مائل پیدا ہوتا ہے بصورت دیگر عمل کو خطی خصوصیات کا حامل کہا جاتا ہے)۔ دوسرا تصور متکامل حسابان (integral Calculus) کا ہے جو کہ مقداروں کے اجتماع سے بحث کرتا ہے۔ یہ دونوں تصورات ایک دوسرے کے بالعکس عمل کرتے ہیں ، جسکی مزید وضاحت کے لیئے صفحہ مخصوص ہے، قضیہ اساسی حسابان (fundamental Theorem Of Calculus)۔
Retrieved From "http://ur.wikipedia.org/wiki/%d8%ad%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d9%86"
کیلکولیس کی اردو اصطلاح حسابان کو کس حساب سے گھڑا گیا ہے ؟ یہاں بالکل نہیں‌بتایا گیا۔
اس میں غیر خطی عمل کو وکی پیڈیا کے مطابق ہی غیر خطی "دالہ" ہو نا چاہیے
ویسے اردو سائنسی ادب میں اسے غیر خطی تفاعل کہا جاتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ہم نے اس سے قبل اردو ریاضیاتی کتب میں integral calculus کو تکمیلی احصاء اور differential calculus کو تفرقی احصاءہی پڑھا ہے۔
مجھے یہ بات کہنے میں کوئی باک نہیں کہ وکی پیڈیا کی فضول اصطلاحات دیکھنے کے بعد اب مجھے اردو وکی پیڈیا سے نفرت ہے۔

"احصاء" عربی کا لفظ ہے جو statistics کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ احصاء عربی میں statistics ہو اور اردو میں calculus!!

جس وقت یہ اردو ریاضی کتب لکھی گئی تھیں اس وقت علم تک رسائی بہت مشکل تھی، جو اب جالبین کی بدولت بہت آسان ہو گئی ہے۔ ماضی کی غلطیوں پر علم کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
 

آصف اثر

معطل
اس ساری بحث سے یہ نتیجہ نکالنا مشکل ہے کہ کیکولس کا اردو معنی ”احصا“ ہونا چاہیے یا ”حسابان“؟ جب کہ
"احصاء" عربی کا لفظ ہے جو statistics کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ احصاء عربی میں statistics ہو اور اردو میں calculus!!

دوست محمد وارث زیک
 
Top