فنا بلند شہری ترے غم سے میرے جاناں مرے دل میں روشنی ہے

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 15, 2018

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,002
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ترا غم رہے سلامت یہی میری زندگی ہے
    ترے غم سے میرے جاناں مرے دل میں روشنی ہے

    مری مے کشی کا حاصل وہ شراب بن گئی ہے
    جو ملی تری نظر سے جو تری نظر سے پی ہے

    تجھے سامنے بٹھا کر سدا پوجتا رہوں میں
    ہے یہی مری عبادت یہی میری بندگی ہے

    مرے دل میں بسنے والے تجھے کیسے بھول جاؤں
    ترا عشق میرا مذہب تری یاد زندگی ہے

    مری التجا ہے تجھ سے مری بندگی بدل دے
    کہ ترے کرم مری جاں مری لو لگی ہوئی ہے

    میں فقیرِ آستاں ہوں مری لاج رکھ خدارا
    یہ جبینِ شوق میری ترے در پہ جھک گئی ہے

    میں فناؔ کی منزلوں میں ہوں فنا کے بعد زندہ
    تری آرزو میں مٹ کر مجھے زندگی ملی ہے

    فناؔ بلندشہری
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏ستمبر 16, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,839
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کے بعد؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تدوین کردی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    3,347
    موڈ:
    Cool
    آپ ہی یہاں توجہ فرمائیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,002
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ احباب کی پسندیدگی کا شکریہ ،
    یہ غزل ہم نے ریختہ پر پڑھی تھی ۔ ہمیں پسند آئی تو محفل میں شریک کردی ۔ ریختہ پر جسے موجود تھی اس ہی حالت میں یہاں ٹائپ کی ہے ۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. م حمزہ

    م حمزہ محفلین

    مراسلے:
    3,347
    موڈ:
    Cool
    بھیا آپ کی محبت ہے یہ جو اتنی اچھی غزل ہمارے ساتھ شئیر کی۔ بہت داد قبول کریں۔
    بس پسندیدگی کا ایک 'د' حذف کرتے تو زیادہ اچھا رہتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ہاہا۔ م حمزہ بھائی! مانا کہ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی پچھلی ٹائیپو آپ ہی نے پکڑی، لیکن اب ہر لفظ تو نہ پکڑیں۔ آپ کی پسندددددیدددگی کو سراہنے کے لیے ہی تو انہوں نے زاید دددددد لکھ دیئے ہیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  9. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    3,461
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Amused
    کوئی ددددددددددددددددددددوا ددددددددددددددددارو تو ہو گا اس کا۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ہر "وا" کا "ارو" ہوتا ہے۔ :)
    د اوپر کے مراسلے سے لگا لیں۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 1
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    6,535
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    آ
    آج دال کی کون سی تاریخ ہے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر