حفیظ جالندھری ترے دل میں بھی ہیں کدورتیں ترے لب پہ بھی ہیں شکایتیں

محمد فہد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 6, 2019

  1. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    1,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired
    ترے دل میں بھی ہیں کدورتیں ترے لب پہ بھی ہیں شکایتیں

    مرے دوستوں کی نوازشیں مرے دشمنوں کی عنایتیں

    یہ ہے طرفہ صورت دوستی کہ نگاہ دل ہمہ برف ہیں

    نہ وہ بادہ ہے نہ وہ ظرف ہیں نہ وہ حرف ہیں نہ حکایتیں

    یہی ربط و ضبط غم و الم تری رائے میں کبھی خوب تھے

    وہ یہی تو میرے عیوب تھے جنہیں دی گئی تھیں رعایتیں

    ترے آستاں سے کشاں کشاں لئے جا رہی ہیں کہاں کہاں

    مرے ناصحوں کی ہدایتیں ترے واعظوں کی روایتیں

    ترا نام لیتے ہی اے خدا میں صنم کدے سے نکل چکا

    رہیں کاش تا در مصطفی مری رہنما تری آیتیں

    حفیظ جالندھری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمد ظہیر اقبال

    محمد ظہیر اقبال محفلین

    مراسلے:
    14
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت خوب انتخاب ہے فہد بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    1,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired
    پسندیدگی کے لیئے شکریہ
     

اس صفحے کی تشہیر