مہدی حسن ترکِ الفت کا صلہ ، پا بھی لیا ہے میں نے

فاتح

لائبریرین
ظفری صاحب، یوں تو یہ کسی "someone" کے لیے ہے مگر پھر بھی شکریہ;)
اس سے پہلے کہ فرخ‌صاحب کی نظر پڑے اور وہ تفصیلات مہیا کر دیں۔۔۔ اس بار میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتا ہوں;)
گلوکار: مہدی حسن
موسیقار: عنایت حسین
شاعر: قتیل شفائی
فلم: دل میرا دھڑکن تیری (1968 )
ڈائریکٹر: ایم اے رشید
پروڈیوسر: مرتضیٰ آفتاب

اس فلم کے تمام گانے ہی بے سپر ہٹ تھے۔ اور مشہور زمانہ غزل "تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ایسے بھی حالات نہیں" بھی مالا نے اسی فلم کے لیے گائی تھی۔
 
ظفری

لائبریرین
فاتح بھائی ۔۔ شکریہ کہ آپ نے معلومات فراہم کیں مگر فرخ بھائی کو ہیرو اور ہیروئین کے نام آکر بتانے ہیں جو کہ آپ بھول گئے ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ۔۔ شکریہ کہ آپ نے معلومات فراہم کیں مگر فرخ بھائی کو ہیرو اور ہیروئین کے نام آکر بتانے ہیں جو کہ آپ بھول گئے ۔ ;)

ہاہاہاہاہا جی ہاں اب یہ تو فرخ صاحب ہی بتائیں گے کہ اس کے ہیرو وحید مراد اور ہیروئن شمیم آرا ہیں;)
 
ظفری

لائبریرین
ہاہاہاہاہا جی ہاں اب یہ تو فرخ صاحب ہی بتائیں گے کہ اس کے ہیرو وحید مراد اور ہیروئن شمیم آرا ہیں;)

ہاہاہاہا ۔۔۔۔ میں بھی انتظار کر رہا ہوں کہ کب فرخ بھائی آئیں اور وحید مراد اورشیم آراء کے نام بتائیں ۔ ورنہ ہیروئن اور ہیرو کی پہچان کیسے ہوگی ۔ :grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
آفرین ہے آپ دونوں پر، سارے اسطوخودوس قسم کے نام گنوا دیئے، اور جس کے ہم منتظر ہیں اس "سم ون" کا کہیں ذکر تک نہیں، ھائے ھائے ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
:grin: ہا ہا مجھے بہت ہنسی آ رہی ہے۔ مگر آپ سب کے اشتیاق کے باوجود میں کسی کو بھی نہیں‌ بتاؤں گا کہ اس میں ہیرو اور ہیروئین شمیم آرا اور وحید مراد ہیں۔ ;)
 
ظفری

لائبریرین
:grin: ہا ہا مجھے بہت ہنسی آ رہی ہے۔ مگر آپ سب کے اشتیاق کے باوجود میں کسی کو بھی نہیں‌ بتاؤں گا کہ اس میں ہیرو اور ہیروئین شمیم آرا اور وحید مراد ہیں۔ ;)

بھئی یہ تو زیادتی ہوگی فرخ بھائی ۔۔۔ ;)
اگر آپ ہیرو اور ہیروئن کے نام نہیں بتائیں گے تو یہ کیسے پتا چلے گا کہ یہ وحید مراد اور شمیم آراء ہیں ۔ :wasntme:
 
Top