ترکاریات

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ بتایا تھا۔ خاطر جمع رکھیے کہ کوئی بھی چیز فریش چیز وہاں سے نہیں لی جاتی سوائے آموں کے!! نیوٹریشن پڑھنے کا نقصان کہہ لیجیے۔ آئی مین فائدہ۔
اگر محفل بند نہ ہورہی ہوتی تو آپ سے درخواست کرتا کہ ایک لڑی امورِ غذائیات پر شروع کریں اور اس میں وقتاً فوقتاً رفاہِ عامہ کے لیےچھوٹی چھوٹی ٹِپس دیں کہ جن پر روز مرہ زندگی میں عمل کیا جاسکے۔ لیکن اب تو یہ آئیڈیا قابلِ عمل نہیں ۔ خیر ۔
پہلے ایک پاکستانی ہوتے تھے جو خود اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے تھے۔ ان کا اسٹور تین چار منٹ کے فاصلے پر تھا۔ چند ماہ پہلے انتقال فرما گئے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ بہت نیک انسان تھے ۔ ساری زندگی حلال گوشت کمیونٹی کو مہیا کیا اور صحیح ذبیحہ کے لیےجدوجہد کی۔ چالیس سال سے زیادہ عرصے سے رہتے تھے۔ قسمت دیکھیے قربانی کرتے ہوئے انتقال فرما گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون !
ماشاء اللہ ، مرحوم نے بہت اچھی زندگی پائی اور خاتمہ بالخیر ہوا۔ اللہ مغفرت فرمائے ۔ میرا بتیس سالہ مشاہدہ ہے کہ امریکہ ( اور یقیناًکینیڈا میں بھی) لوگ حلال حرام کا پاکستان کی نسبت زیادہ خیال رکھتے ہیں ۔ پچھلے سالوں میں گوشت سے متعلق جو خبریں پاکستان سے آئی ہیں بس کیا کہیں ۔
ہاں البتہ سلاد بہت مزے کی ہے!!
رومین؟
سلاد پر ایک لطیفہ یاد آرہا ہے ۔ آپ دس پندرہ دفعہ اصرار کریں گی تو سنادوں گا ۔ ورنہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں بہت سنجیدہ آدمی ہوں ۔ 😐
 
صابرہ امین

لائبریرین
اگر محفل بند نہ ہورہی ہوتی تو آپ سے درخواست کرتا کہ ایک لڑی امورِ غذائیات پر شروع کریں اور اس میں وقتاً فوقتاً رفاہِ عامہ کے لیےچھوٹی چھوٹی ٹِپس دیں کہ جن پر روز مرہ زندگی میں عمل کیا جاسکے۔ لیکن اب تو یہ آئیڈیا قابلِ عمل نہیں ۔ خیر ۔
ویسے کھانے پینے کے بارے میں کسی کو مشورے دینے کی قائل نہیں۔ لوگ زیادہ تر وہی کرتے ہیں جو کرتے چلے آ رہے ہیں۔۔ یہاں ہماری ایک فیملی فرینڈ ہیں۔ پاکستان میں بینکر تھیں۔ جب بھی ملیں تو ایسے ایسے ٹپس بتاتی ہیں کہ بس۔ ایک دن بات سے بات نکلی تو ہم سے کہنے لگیں کہ آپ فرج میں انڈے کیوں رکھتی ہیں؟ بیڈ کے نیچے رکھ دیا کریں۔ ٹھنڈے رہتے ہیں۔ میں تو کئی کریٹس منگوا کر بیڈ کے نیچے رکھ دیتی ہوں۔ ہم ان سے کیا بحث کرتے بس سن کر سر ہلا دیا۔
 
جی جی رومین۔
ہم خود ایک سنجیدہ پلس رنجیدہ محفلین ہیں۔ :confused: سنانا چاہیں تو سنا دیں۔ شائد کوئی اور ہنس لے!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ویسے کھانے پینے کے بارے میں کسی کو مشورے دینے کی قائل نہیں۔ لوگ زیادہ تر وہی کرتے ہیں جو کرتے چلے آ رہے ہیں۔۔ یہاں ہماری ایک فیملی فرینڈ ہیں۔ پاکستان میں بینکر تھیں۔ جب بھی ملیں تو ایسے ایسے ٹپس بتاتی ہیں کہ بس۔ ایک دن بات سے بات نکلی تو ہم سے کہنے لگیں کہ آپ فرج میں انڈے کیوں رکھتی ہیں؟ بیڈ کے نیچے رکھ دیا کریں۔ ٹھنڈے رہتے ہیں۔ میں تو کئی کریٹس منگوا کر بیڈ کے نیچے رکھ دیتی ہوں۔ ہم ان سے کیا بحث کرتے بس سن کر سر ہلا دیا۔
بیڈ کے نیچے انڈے!!!! :confused3::confused3::confused3:
اس بات پر ککڑوں کوں کرنے کا دل چاہ رہا ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک اسٹڈی کے دوران طلبا کو کھانے میں صرف اُبلی ہوئی سبزیاں دی گئیں تو دو ہفتے بعد انہوں نے پڑھائی اور طالبات میں دلچسپی لینا چھوڑ دی۔ اس سائنسی تجربے سے مردوں پر ابلی ہوئی سبزیوں کے شدید نقصانات بخوبی واضح ہوتے ہیں
بہت اعلٰی ظہیر بھائی ایک سطر موتیوں میں تولنے والی ایک بار پڑھ کے دل نہیں بھرا بار بار پڑھا ہر بار پہلے سے زیادہ لطف آیا ۔ماشاء اللہ کیا خوب لکھا ہے
جیتے رہیے شاد و آباد رہیں
یہ جو آپکی برجستگی مزا دوبالا کرتی اس کا کیا ہی کہنا
پھر تبصرے اور آپکے خوبصورت جوابات
ماشاء اللہ بہت خوب ہیں ۔
 
سیما علی آپا ، آپ کی بہت محبت ہے۔ یقین کیجیے کہ آپ سب لوگوں کی قدر افزائی اور فراخ دلی ہے کہ یہاں اپنی نگارشات پوسٹ کرنے کا جی چاہتا ہے ۔ میں اس محفل کے علاوہ کسی اورجگہ کا ممبر نہیں ہوں ۔ نہ فیس بک نہ کہیں اور۔ بس یہاں کا شائستہ ماحول اور محبتی احباب یہاں کھینچ لاتے ہیں ۔ اور آپ تو خصوصاً ہمیشہ محبت اور اپنائیت سے پیش آتی ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، نعمتوں کو بے زوال رکھے۔

میں آپ سے آپ کی کبھی الوداع نہ کہنا والی لڑی میں کچھ شرارت کر آیا ہوں ۔ بس آپ کی اداسی اور رنج کا عالم دیکھ کر جی چاہا کہ آپ کو ہنسا دیا جائے ۔ امید ہے کہ آپ پر گراں نہ گزرا ہوگا۔ :)
 
Top