ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
اگر محفل بند نہ ہورہی ہوتی تو آپ سے درخواست کرتا کہ ایک لڑی امورِ غذائیات پر شروع کریں اور اس میں وقتاً فوقتاً رفاہِ عامہ کے لیےچھوٹی چھوٹی ٹِپس دیں کہ جن پر روز مرہ زندگی میں عمل کیا جاسکے۔ لیکن اب تو یہ آئیڈیا قابلِ عمل نہیں ۔ خیر ۔بر سبیل تذکرہ بتایا تھا۔ خاطر جمع رکھیے کہ کوئی بھی چیز فریش چیز وہاں سے نہیں لی جاتی سوائے آموں کے!! نیوٹریشن پڑھنے کا نقصان کہہ لیجیے۔ آئی مین فائدہ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون !پہلے ایک پاکستانی ہوتے تھے جو خود اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے تھے۔ ان کا اسٹور تین چار منٹ کے فاصلے پر تھا۔ چند ماہ پہلے انتقال فرما گئے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ بہت نیک انسان تھے ۔ ساری زندگی حلال گوشت کمیونٹی کو مہیا کیا اور صحیح ذبیحہ کے لیےجدوجہد کی۔ چالیس سال سے زیادہ عرصے سے رہتے تھے۔ قسمت دیکھیے قربانی کرتے ہوئے انتقال فرما گئے۔
ماشاء اللہ ، مرحوم نے بہت اچھی زندگی پائی اور خاتمہ بالخیر ہوا۔ اللہ مغفرت فرمائے ۔ میرا بتیس سالہ مشاہدہ ہے کہ امریکہ ( اور یقیناًکینیڈا میں بھی) لوگ حلال حرام کا پاکستان کی نسبت زیادہ خیال رکھتے ہیں ۔ پچھلے سالوں میں گوشت سے متعلق جو خبریں پاکستان سے آئی ہیں بس کیا کہیں ۔
رومین؟ہاں البتہ سلاد بہت مزے کی ہے!!
سلاد پر ایک لطیفہ یاد آرہا ہے ۔ آپ دس پندرہ دفعہ اصرار کریں گی تو سنادوں گا ۔ ورنہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں بہت سنجیدہ آدمی ہوں ۔ 😐