ترجمہ اپ ڈیٹ

اجنبی

محفلین
میں نے ترجمے والی مین فائل اور معلوماتِ عامہ والی فائل کے ترجمے میں ترمیم کی ہے اور کچھ نوک پلک سنواری ہے ۔ دیکھیے اور اپنی آرا سے نوازیے
 

صابرحسین

محفلین
نئے ممبران کی شمولیت

قدیر احمد
کافی دن بیت گئے آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ آج آپ کی نوک پلک سنوارنے والی تحریر پڑھ کو خوشی ہوئی۔ کوئی تو ہے جو باقاعدگی سے ٹائم دے رہا ہے۔

قدیر بھائی اردوکی نوک پلک سنوارنے کے لئےمزید ممبران کو شامل کرنا چاہئے۔ ہرممبرکو ایک نیا ممبر بنانے کا ٹارگٹ دیا جائے جس سے ممبران کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ انشاء اللہ کام میں تیزی آئے گی۔
 

صابرحسین

محفلین
بھلا ٹاسک لینےکون آتا ہے؟

قدیر احمد
ایسے ٹاسک لینے کون آئے گا۔ اس کے لئے آپ کو سوچ بچار کرنی پڑے گی۔ مزید لوگوں کو لانا پڑے گا ورنہ ادھر ہی چکر لگیں گے۔
 

منہاجین

محفلین
قدیر:
کوئی خود سے تو یہ نہیں کہے گا کہ اسے کوئی ذمہ داری دی جائے۔ آپ کو خود ہی کچھ متحرک ممبران کو ذمہ داریاں سونپنی چاہیئں، اس سے پھر وہ اس چوپال کو مزید اپنا اپنا سمجھیں گے اور مزید متحرک ہوں گے۔

میں آپ سے منتظم وغیرہ کی ذمہ داری لے سکتا تھا اگر مستقل متحرک رہ سکتا۔ جیسے میں نے کچھ تصویری تحریریں بھیجیں، اِس طرح کی خدمت بھی ہو سکتی ہے۔ آجکل آپ نے دیکھا کہ وقت ملنا مشکل ہے، اس لئے خواہ مخواہ میں ذمہ داری لوں اور نبھا نہ پاؤں، کچھ مزہ نہیں اِس میں۔

ویسے آپ کو چاہیئے کہ جس قسم کے ٹاسک بھی ہیں، وہ آپ چوٹی کے دس ممبران کو خفیہ پیغام رسانی کے ذریعے لکھ بھیجیں، امید ہے کہ دس میں سے دو چار تو آپ کے ساتھ چل ہی پڑیں گے۔

اور یہ جو ذکریا نے "ایشیاء ٹائپ" کے بعد "نفیس ویب نسخ" کو سیٹ کیا ہے، اِس سے کچھ گڑبڑ سی ہو گئی ہے۔ انگریزی فونٹ کچھ زیادہ ہی سٹائلش ہو گیا ہے، جو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ سٹائل شیٹ میں ان دونوں اردو فونٹس کے درمیان کوئی خالص انگریزی فونٹ بھی رکھ دیں۔ تاکہ انگریزی کے الفاظ نفیس ویب نسخ والے انگریزی خط میں ظاہر نہ ہو سکیں۔

ایک اور خرابی جو اس دوران میں ہوئی، وہ یہ کہ دستخط کے اوپر آنے والی لائن اب بھاگ کر دائیں طرف چلی گئی ہے۔ یہ تو بہت بری بات ہے، اسے فوری طور پر واپس بھیجھا جائے۔ ورنہ ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس صفحے کے شروع میں لگے اپنے دو پیغامات تو دیکھو، آپ کی تصویر پر کس نازیبا طریقے سے حملہ کیا گیا ہے۔
 

زیک

مسافر
نفیس نسخ اور انگریزی

ایک چیز ٹھیک کرو تو دوسری خراب ہو جاتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ نفیس نسخ میں ASCII حروف بھی شامل ہیں اور کچھ عجیب سے۔ اس لئے اب انگریزی کچھ فرق لگ رہی ہے۔ اس کے علاوہ شمولیت کی تاریخ بھی صحیح طور نہیں ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ان کو ٹھیک کروں۔

دستخط والی لکیر میں تو مجھے کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔
 

منہاجین

محفلین
نفیس نسخ اور انگریزی

زکریا نے کہا:
ایک چیز ٹھیک کرو تو دوسری خراب ہو جاتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ نفیس نسخ میں ASCII حروف بھی شامل ہیں اور کچھ عجیب سے۔ اس لئے اب انگریزی کچھ فرق لگ رہی ہے۔ اس کے علاوہ شمولیت کی تاریخ بھی صحیح طور نہیں ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ان کو ٹھیک کروں۔

دستخط والی لکیر میں تو مجھے کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔

آپ بجا کہتے ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں واقعی لائن درست نظر آتی ہے۔ آپ ذرا فائرفوکس میں دیکھیں، عجیب مضحکہ خیز لائن ہے وہ۔
 

زیک

مسافر
عجیب بات ہے لگتا ہے کسی وجہ سے html دستخط میں منع تھی۔ میں نے اپنی پروفائل میں "ہمیشہ HTML جاری رکھیے" کو ہاں کیا تو اب فائرفاکس میں بھی دستخط صحیح نظر آ رہے ہیں۔
 

منہاجین

محفلین
تصویر کے اوپر لکیر

زکریا نے کہا:
عجیب بات ہے لگتا ہے کسی وجہ سے html دستخط میں منع تھی۔ میں نے اپنی پروفائل میں "ہمیشہ HTML جاری رکھیے" کو ہاں کیا تو اب فائرفاکس میں بھی دستخط صحیح نظر آ رہے ہیں۔

میری پروفائل میں پہلے دن سے ہی دستخط کے لئے "ہمیشہ html جاری رکھیئے" کا جواب "جی ہاں" منتخب ہے اور میرے ہاں فائرفوکس میں معاملہ جوں کا تُوں ہے۔ اور وہ دستخط کے اوپر والی لکیر بیچارے قدیر کے منہ پر لگی ہوئی ہے، جیسے کسی کو تصویر پسند نہ آئی ہو اور اُس نے اِحتجاجاً تصویر کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کی ہو۔ :roll:
 

اجنبی

محفلین
BBCode کی فائل کا اردو ترجمہ جہانزیب اشرف نے کیا تھا ، اب میں نے اس کی کچھ نوک پلک سنواری ہے اور املاء کی غلطیاں درست کی ہیں۔

ای میل کی فائلوں کے ترجمے کے بارے میں رائے درکار ہے ۔ کیا ان فائلوں کا ترجمہ ہونا چاہیے یا نہیں ۔ کیونکہ میری معلومات کے مطابق تمام ای میل پرووائڈر اردو ای میل کو سپورٹ نہیں کرتے ۔
 

منہاجین

محفلین
ای میل فائلز کا اردو ترجمہ

میری دانست میں"بی بی" کو اُردو ترجمہ کا پیکیج مہیا کرنے کے لئے ای میل فائلز کا ترجمہ بھی ضروری ہے، جیسا کہ دوسری زبانوں کے تراجم میں ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے ای میل کلائنٹس بھی اردو کی سہولت مہیا کرنے لگ جائیں گے۔

یہ تو تھی اصولی سی بات، اب ذرا عملاً دیکھیں تو نہ utf کی سہولت نہ رکھنے والے سافٹ ویئر اردو ای میل کو کس طرح دکھائیں گے؟ ایک تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ کانوں کو ہاتھ لگانا پڑے گا۔ :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین:

آپ نے جس نکتہ پر توجہ مبذول کرائی ہے اس کا مجھے پہلے سے کوئی علم نہیں ہے۔ برائے مہربانی ذرا تفصیل سے بیان کریں کہ phpBB میں ای میل کا کیا فنکشن ہے اور یہ کس طرح استعمال ہوتا ہے۔

اردو ای میل کا ابھی تک واحد آسان ترین راستہ HTML-Mail ہی ہے۔ اکثر میل کلائنٹس ایچ ٹی ایم ایل میل دکھانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ اس سمت میں ذرا تحقیق کرنا پڑے گی کہ فورم کے ای میل فنکشن کو کس طرح ایچ ٹی ایم ایل میل سے بدلا جا سکتا ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
نبیل بھائی جو بھی ای میل محفل کی طرف سے جاتی ہے انکی بات کر رہے ہیں جو خودکار ہوتی ہیں میرے پاس ترجمہ کیا ہوا ہے ابھی آپ کو بھیج دیتا ہوں۔مثلا جب کوئی رجسٹریشن کرواتا ہے یا نجی پیغام موصول ہونے کی اطلاعی ای میل جو خودکار طریقہ سے رکن کو پہنچ جاتی ہے
 

اجنبی

محفلین
جناب جی میل ، یاہو اور ہاٹ میل ، آؤٹ لک ایکسپریس اور تھنڈر برڈ اردو ای میل دکھاتے ہیں ۔ مسلہ یہ ہے کہ ہرشخص مختلف سروس استعمال کرتا ہے ۔ کچھ کی ای میل سروس یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر کیا کیا جاے گا
 
Top