ترجمان القران

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے کسی زمانے میں مولانا ابوالکلام آزاد کی سورہ فاتحہ کی تفسیر اُمّ الکتاب کو برقیانے پر کام شروع کیا تھا۔ میری خواہش ہے کہ اس کام کو آپ کے تعاون کے ساتھ مکمل کر پاؤں۔ میں نے ام الکتاب کے چند صفحات سکین کرکے اور ایک زپ فائل میں پیک کرکے ذیل کے ربط پر اپلوڈ کر دیا ہے۔

ترجمان القران صفحات 41 تا 51

میری لائبریری پراجیکٹ کے فعال ارکان سے گزارش ہے کہ وہ اس کام میں تعاون فرمائیں۔ میں نے صفحات سکین کرتے ہوئے فائل سائز کم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے سکیننگ کی کوالٹی متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو ان سکین شدہ امیجز کی کوالٹی ٹھیک نہ لگے تو مجھے بتا دیں۔ میں انہیں دوبارہ سے سکین کر دوں گا۔

میں ام الکتاب کے مزید صفحات کو سکین کرنے کے بارے یہاں آگاہ کرتا رہوں گا۔


والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میری مانیں تو تمام سکین شدہ صفحے یا تو قیصرانی کو بھیج دیا کریں یا پھر ماوراء کو۔ آگے ان کی ذمہ داری کہ کس کو کتنے صفحے دینے ہیں، کس سے ٹائپ کروانے ہیں کہ ان دونوں کو اب خاصا تجربہ ہو گیا ہے۔

ویسے کُل کتنے صفحے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
محض ام الکتاب کے علاوہ سورۂ نور تک اٹھارہ پاروں کی تفسیر بھی ہے، میں تو سمجھتا ہوں کہ ممکن ہو تو ہم یہ مکمل تفسیر کریں۔ میرے پروجیکٹ میں بھی تفہیم کے بعد اگلی تین تفاسیر میں پروگرام ہے، ان میں ایک ترجمان القرآن ہے، دوسری شمس پیرزادہ کی دعوۃالقرآن، اور معارف۔
 
Top