تذکرہ چند کھیلوں کا!

ہادیہ

محفلین
کبھی کیا مطلب۔۔۔!!!:idontknow:
ابھی تک پڑتی ہے۔۔۔ میرے پُتر کا ہاتھ بڑا سخت ہے۔ بغیر یسو پنجو کھیلے بھی جب جی چاہے دونوں ہاتھ بندھوا لیتا ہے اور جب تک کسی اور طرف دھیان نا ہو جائے، میری سختی آئی رہتی ہے:worried:
اوہو۔بہت افسوس ہوا سن کر۔مگر آپ اچھے "ابا جی" ہیں جو مار کھاتے ہیں "ابا جی" صرف مارتے ہیں ابھی تک تو یہی سنا تھا:surprised::heehee:
 
ہاہ۔آپ اتنے بڑے ہو کر بھی گیمز کھیلتے ہیں
ارے جب تک سانس چل رہی، سب کچھ چلتا ہے، چھوٹا بڑا کیا معنی رکھے
ویسے مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا آپ اتنے بڑے ہیں۔ہاہاہا
اجی ابھی بھی کہاں اندازہ ہوا ہے آپ کو۔
clear.png

موہنجو داڑو میں جو پہلے کھدائی ہوئی تھی، میں وہاں سے دریافت ہوا تھا۔:battingeyelashes:
 
آخری تدوین:
اوہو۔بہت افسوس ہوا سن کر۔
دیکھ لیتی تو افسوس کے ساتھ ساتھ ٹکور کا بندوبست بھی کروا لاتی۔
clear.png

مگر آپ اچھے "ابا جی" ہیں جو مار کھاتے ہیں "ابا جی" صرف مارتے ہیں ابھی تک تو یہی سنا تھا:surprised::heehee:
حیران کن۔۔۔۔۔۔۔ کہ آپ نے سب کچھ سن ہی رکھا ہے۔
اررے ہم ماڈرن ابا جی ہیں۔۔اس لیے بچوں سے مار بھی ہنسی خوشی کھا لیتے ہیں۔ ورنہ جو 'کُٹ شریف' میرے ابا جی مجھے لگایا کرتے تھے، اس پر زیادہ نہیں تو 200 صفحات کی کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ :heehee:
 
ہادیہ

محفلین
دیکھ لیتی تو افسوس کے ساتھ ساتھ ٹکور کا بندوبست بھی کروا لاتی۔
clear.png

حیران کن۔۔۔۔۔۔۔ کہ آپ نے سب کچھ سن ہی رکھا ہے۔
اررے ہم ماڈرن ابا جی ہیں۔۔اس لیے بچوں سے مار بھی ہنسی خوشی کھا لیتے ہیں۔ ورنہ جو 'کُٹ شریف' میرے ابا جی مجھے لگایا کرتے تھے، اس پر زیادہ نہیں تو 200 صفحات کی کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ :heehee:
ہاہاہا ہاں جی میں نے بھی سن نہیں رکھا دیکھ بھی رکھا ہے مگر لڑکیوں کی قسمت اس معاملے میں بہت اچھی ہوتی ہے انہیں صرف ڈانٹ پڑتی ہے مار اگر کبھی پڑے بھی تو "اماں" سے پڑھ سکتی ہے۔ویسے کُٹ شریف کیسے ہوئی؟اچھا ضرور لکھیے گا میں بھی پڑھوں گی۔ہاہاہا
 
نماز یا سیپارہ پڑھنے نا جانے پر جو مار پڑتی تھی، وہ کُٹ شریف کہلاتی تھی۔ لکھیں گے کبھی احوال، گر ہمت ہوئی
 
ہادیہ

محفلین
بچپن کے دن واقعی بہت اچھے ہوتے ہیں اور یہ گیمز کیا مزا تھا ان میں بھی۔ عبد الرحمن صاحب آپ کا بہت شکریہ شئیر کرنے کے لیے۔تھوڑی دیر کے لیے ہنسے بھی اور اداس بھی ہوگئے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے کرکٹ بیڈ منٹن ..۔۔ ان ڈور گیمز۔لائیلک چیس، یسو پنجو سب۔کھیلا یوا۔۔۔۔چھپن چھپائی اور لنگڑا پالا بھی ..۔ مجے آج کل کین ڈی کرش اور سی ایس ریسنگ۔ پسبد ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ وہ گیم ہے جو عوام الناس کھیل رہی ہے آج کل :پی
باسکٹ بال اچھی نہیں لگی ویسے پڑھنے سے زیادی کھیل کی شوقین تھی ۔۔۔۔ سبھی کھیل کھیلے ۔۔۔فاروق ۔۔۔عبد القیوم نے فیس بک چھوڑی ہوئی استعمال کرنا وہ ہاں جلوہ گر ہوتے ہیں ہا ہا ہا ہا
 
فیس بک تو عبدالقیوم چوہدری صاحب استعمال کرتے ہی ہیں مجھے حیرت تو یہ ہے کہ انہیں پتہ کیسے نہیں
send-me-a-candy-crush-request-i-dare-you_o_2113581.jpg
اصل میں نور سعدیہ شیخ نے الگ الگ کر کے لکھا تھا۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آئی۔
سادہ سا اصول ہے جس نے کوئی ایسی ریکویسٹ بھیجی، اس کی ہر قسم کی انویٹیشنز بلاک۔ موجاں مارے
 
پتنگ بازی کے بعد سب سے زیادہ کُٹ بنٹے یا کینچے کھیلنے پر پڑی۔ ان دو اشیا کا گھر کی چار دیواری کے اندر سے برآمد ہوجانا بھی ایک بلبلاتے دن کی ابتدا ہوتی تھی۔
clear.png

6sz4pc.jpg
 
arifkarim

معطل
پتنگ بازی کے بعد سب سے زیادہ کُٹ بنٹے یا کینچے کھیلنے پر پڑی۔ ان دو اشیا کا گھر کی چار دیواری کے اندر سے برآمد ہوجانا بھی ایک بلبلاتے دن کی ابتدا ہوتی تھی۔
clear.png
ہم نے بچپن میں کیرم بورڈ، لڈو، گلی ڈنڈا، کرکٹ، فٹبال، کبڈی الغرض ہر پنجابی کھیل کھیلا ہے۔ حال ہی میں پاکستان سے ہوکر آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ہمارے بچپن کی عمر کے بچوں نے کھیل کود بالکل ہی ختم کر دیا ہے۔ ہمارے کھیل کے میدان جہاں میچ کھیلنے کیلئے باقاعدہ لڑائیاں ہوا کرتی تھیں آج ویران اور سنسان ہو گئے ہیں۔ کیونکہ اب غریبوں کے بچوں کے پاس بھی اپنا موبائل فون ہے :)
 
آپ کی بات صحیح ہے۔ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے بڑے کزنز و گلی محلے کے بڑے بچوں وغیرہ کو دیکھ کر کھیلوں کی طرف متوجہ ہوتے تھے۔ آج کے بچے، جب اپنے سے بڑوں کو زیادہ وقت موبائل کے ساتھ لگے دیکھتے ہیں تو وہ ان کے ہی نقش قدم پر چلیں گے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
واہ جی واہ کیا بات ہے آپ کی۔۔ بچپن کی ساری یادیں تازہ کردی۔یہ تقریبا ساری گیمز ہی کھیلی ہیں بہت مزا آتا تھا لڈو،چیل اڑی،یسو پنجو یہ بھی بہت کھیلا ہے ہاہاہا اور مار بھی بڑی کھائی ہے ان گیمز میں جب ہار جاتے تھے ہاہاہاہا۔بہت مزا آیا یہ پڑھ کر۔بہت عمدہ اشتراک کیا۔شکریہ
بے حد شکریہ ہادیہ! :)

تحریر پسند آئی آپ کو ، بس ہماری محنت وصول ہوئی۔ :)

ویسے آپس کی بات ہے مار تو ہم نے بھی بہت کھائی ہے۔ :)

معذرت آپ کے تعارفی دھاگے میں خوش آمدید نہیں کرسکا تھا۔ابھی قبول کرلیجے۔ :)
 
Top