تخلیقِ کائنات اور ملحدین (دھریت)

ijaz1976

محفلین
کسی چیز کو سمجھے بغیر اس پر سوالات اٹھانا انتہائی غیر معنیٰ خیز بات ہے۔
پیارے بھائی، مجھے تو یہی سمجھ آیا ہے کہ ارتقا کے بقول زمین پر زندگی اتفاقاً وجود میں آئی ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے یہ سوال کیا تھا کہ اگر زندگی جیسی پیچیدہ چیز اتفاقاً وجود میں آسکتی ہے تو جن چیزوں کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے یعنی کاغذ، قلم، دوات، گھڑی یہ تو بے جان چیزیں ہیں اور جاندار اشیا کے مقابلے میں بہت آسانی سے بن جانے والی ہیں (کیونکہ زندہ چیز کا تو ایک سیل بھی ابھی کوئی سائنسدان کوشش کے باجود نہیں بنا پایا) تو یہ چیزیں یا ان جیسی اور سادہ چیزیں کیوں اتفاقاً خود بخود نہیں بن سکیں، کوئی تو ایسی مکمل بے جان چیز مل جاتی اور اگر یہ چیزیں اتفاقاً نہیں بن سکیں تو پھر ایک زندہ چیز جس کا ایک بنیادی ذرہ یعنی سیل انتہائی پیچیدگی کا حامل ہے اس کے متعلق کیسے مان لیا جائے کہ وہ خود بخود اتفاقاً وجود میں آگئی۔
امید ہے مدلل جواب دے کر مشکور فرمائیں گے۔
شکریہ والسلام
 
زندگی کیسے وجود میں آئی یہ ارتقا کا موضوع نہیں ہے۔ زندگی ارتقا پذیر ہوئی اس میں کوئی دو رائے نہیں، ارتقا کیسے ہوا یہ سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش ارتقا کے نظریات کرتے ہیں۔
زندگی وجود میں کیسے آئی، اس کا جواب یا تو کسی کے پاس نہیں یا سب کے پاس ہے۔ ان میں جو آپ کو درست لگے اس کا انتخاب کرنا آپ کا حق ہے اگر آپ دوسروں کو بھی یہ حق دینے پر رضامند ہوں۔
 
La Alma

لائبریرین
مرا الحاد تو خیر ایک لعنت تھا سو ہے اب تک
مگر اس عالم وحشت میں ایمانوں پہ کیا گزری

چلو وہ کفر کے گھر سے سلامت آ گئے لیکن
خدا کی مملکت میں سوختہ جانوں پہ کیا گزری

نامعلوم
 
ابن عادل

محفلین
الحاد جدید کے حوالے سے مجھے اس مضمون میں نہایت سلیس اور مرتب حالت میں مواد ملا ۔ ورنہ الحاد پر جب بھی بات ہو الفاظ و اصطلاحات کا ایک ایسا چیستاں کھل جاتا ہے کہ چند سطور کے مطالعے کے بعد دماغ بوجھل اور دل اچاٹ ہوجاتا ہے ۔ اور دل کہتا ہے کہ '' یہ بھی تو اک دلیل ہے اس کے وجود کی '' ۔ اس مشکل بیانی کا اقرار خود الحاد کے نام لیوا بھی کرتے ہیں ۔ خیر سوچنے ایک پہلو یہ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔
ذرا دیکھیے
حصہ اول
حصہ دوم
 
سید عمران

محفلین
زندگی کیسے وجود میں آئی یہ ارتقا کا موضوع نہیں ہے۔ زندگی ارتقا پذیر ہوئی اس میں کوئی دو رائے نہیں، ارتقا کیسے ہوا یہ سمجھنے اور سمجھانے کی کوشش ارتقا کے نظریات کرتے ہیں۔
زندگی وجود میں کیسے آئی، اس کا جواب یا تو کسی کے پاس نہیں یا سب کے پاس ہے۔ ان میں جو آپ کو درست لگے اس کا انتخاب کرنا آپ کا حق ہے اگر آپ دوسروں کو بھی یہ حق دینے پر رضامند ہوں۔
زندگی کیسے وجود میں آئی ، ایک الگ بحث ہے۔۔۔
البتہ زندگی کیوں وجود میں آئی، اس سوال کا کھوج لگانا ہر لحاظ سے مفید ثابت ہوگا!!!
 
ایسے تمام سوالات پر میری بات صادق آتی ہے۔ ان کا جواب یا تو سب کے پاس ہے یا کسی کے پاس نہیں۔
 
سید عمران

محفلین

ijaz1976

محفلین
ایسے تمام سوالات پر میری بات صادق آتی ہے۔ ان کا جواب یا تو سب کے پاس ہے یا کسی کے پاس نہیں۔
اگر سب کے پاس اس کا جواب ہوتا تو اتنی بحث ہی نہ ہوتی۔ اس بات کا صحیح جواب تو وہی دے سکتا ہے جس کو زندگی پیدا کرنے والے نے اس بارے میں علم دیا ہو یعنی انبیا علیہما السلام باقی سب اٹکل پچو کی باتیں ہیں، جس تجربہ کو دہرایا ہی نہیں جاسکتا اس کے بارے میں کوئی اپنے ذاتی علم کی روشنی میں حتمی بات کیسے بتا سکتا ہے۔
 
Top