تحریکِ انصاف حکومت: منشور اور وعدے

جاسم محمد

محفلین
ویسے دل کی بات کر ہی دی کہ بات نفع و نقصان سے ہٹ کر کہیں اور چلی گئی ہے؟
جاوید چوہدری نے سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں دیکھ کر لکھا ہے کہ عمران خان کے پروٹوکول، سیکیورٹی وغیرہ کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہو گی۔ قائد تحریک نے نہ پہلے پروٹوکول لئے اور نہ وزیر اعظم بننے کے بعد لے گا۔ جو اسٹیٹ سیکیورٹی ملے گی اس سے عوام کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
 
زیک

مسافر

پہلے کونسا پروٹوکول بنتا تھا؟
 
ربیع م

محفلین
جاوید چوہدری نے سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں دیکھ کر لکھا ہے کہ عمران خان کے پروٹوکول، سیکیورٹی وغیرہ کی وجہ سے عوام کو تکلیف ہو گی۔ قائد تحریک نے نہ پہلے پروٹوکول لئے اور نہ وزیر اعظم بننے کے بعد لے گا۔ جو اسٹیٹ سیکیورٹی ملے گی اس سے عوام کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
بنی گالا کے باہر کتنی فورس تعینات ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
بنی گالا کے باہر کتنی فورس تعینات ہے؟
بنی گالا چاروں اطراف سے کھلا پہاڑی علاقہ ہے۔ اسی وجہ سے سیکیورٹی ادارے جناب عمران خان صاحب کو اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ جبکہ خان صاحب قوم سے وعدہ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں رہنا نہیں چاہتے۔ متبادل کے طور پر منسٹر کالونی اور اسپیکر ہاؤس موجود ہے۔ دیکھتے ہیں کس کا انتخاب ہوتا ہے
 
جاسم محمد

محفلین
یہ آپ کی مخالفت کا کمال نہیں بلکہ اس کا کریڈٹ محکمہ زراعت کو جاتا ہے۔
محکمہ زراعت ماضی میں نواز شریف بھٹو وغیرہ کو بار بار موقع دے چکا ہے۔ عوام ہر بار اسی طرح شور شار مچا کر محکمہ کے انتخاب کو تسلیم کر لیتے ہیں۔
بھٹو کو سیاست میں جنرل ایوب لے کر آیا تھا۔ نواز شریف کو جنرل ضیا۔ عمران خان کو مبینہ طور پر جنرل باجوہ لے آئے تو اتنا غم وغصہ کیوں؟
 
جان

غم و غصہ؟ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بس دکھ یہ ہے کہ دھرتیِ پاکستان ایک بھی عوامی لیڈر پاکستان کو نہیں دے سکی۔ جلد یا بدیر عمران خان کا بھی وہی حال ہونا ہے جو ہر سیاسی قائد کا ہوتا آیا ہے۔
 
اور جو بنی گالہ یا کسی دوسری جگہ رہائش کی صورت میں سیکیوریٹی اور دیگر لوازمات پر خرچہ ہو گا؟

چچ چچ وہ پوچھنا ملک سے غداری ہے- تم جاہل لوگ چاہتا ہی نہیں کہ مُلک ترقی کرے- وغیرہ وغیرہ

جنرل باجوہ لے آئے تو اتنا غم وغصہ کیوں؟

باقی سب ٹھیک ہے- لیکن جنرل پاشا صاب غصہ کر سکتے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
غم و غصہ؟ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بس دکھ یہ ہے کہ دھرتیِ پاکستان ایک بھی عوامی لیڈر پاکستان کو نہیں دے سکی۔ جلد یا بدیر عمران خان کا بھی وہی حال ہونا ہے جو ہر سیاسی قائد کا ہوتا آیا ہے۔
پاکستان کو جو عوامی لیڈر ملے ان کا انجام سب کو معلوم ہے۔ قائد اعظم کے صحت کی حفاظت نہیں کی گئی۔ لیاقت علی خان کو سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ مجیب الرحمان کو حکومت کی بجائے جیل دے دی گئی۔ ملک کے نا اہل ادارے عوامی لیڈران سے غداری کرتے رہے ۔ اس لئے یہ کہنا غلط ہوگا کہ عوامی لیڈر پیدا نہیں ہوئے
 
خالص عوامی لیڈر ایک بھی پیدا نہیں ہوا حضور۔ ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر آیا ہے اور عوامی خدمت کی بجائے اپنی پیٹ پوجا کے لیے آیا ہے۔ بیساکھی کا سہارا لے کر کھڑا ہونے والا صحیح معنوں میں عوامی خدمت کر بھی نہیں سکتا۔ ایک بھی حاکم اگر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کر جائے ادارے خود بخود ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں گے۔ ادارے اپنے اختیارات سے تبھی تجاوز کرتے ہیں جب اپنے اختیارات کے علاوہ ایسا کرنے کے لیے کہیں نہ کہیں سے عوامی اور متبادل سیاسی سپورٹ بھی انہیں حاصل ہوتی ہے۔
 
آخری تدوین:

جان

محفلین
آپ کی عمران خان سے متعلق یہی رائے ہے؟
خان صاحب کیا امپائر کو ملا کر اوپر نہیں آئے؟ خان صاحب چاہے خود اچھی نیت سے آئے ہوں لیکن ان کے دائیں بائیں سبھی وہی لوگ ہیں جو محض پیٹ پوجا کے لیے پارٹی میں آئے ہیں۔ اس صورت میں خان صاحب عوامی خدمت کیسے کر پائیں گے سوائے چند ایک اصطلاحات کے جس کی بنیاد پر وہ اگلے الیکشن میں ووٹ مانگیں گے۔
 
آخری تدوین:
Top