شاکرالقادری

لائبریرین
اگر تو یہ فانٹ بجچوں کی خوشخطی کی تربیت کی نیت سے بنایا جا رہا ہے تو پھر :
اس کو سنگل لائن کی بجائے آوٹ لائن ڈاٹڈ نستعلیق ہونا چاہیئے اور نوری کی بجائی لاہوری سٹائل ہونا چاہیئے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
پی ڈی ایم ایس ۔۔ پینسل فونٹ
pencil.jpg
 
باسم

محفلین
میں کوشش کروں گا کہ اگلے ہفتے فجر نوری نستعلیق کا نظر ثانی شدہ سورس اور مذکورہ بالا ورڈ ڈاکومنٹس اپلوڈ کر دوں۔ اگر تو واقعی نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی پنسل فونٹ بنایا جا رہا ہے تو بہتر ہوگا کہ اس کا نام پنسل نوری نستعلیق رکھا جائے۔
باسم ، اشتیاق علی ، یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ سادہ اشکال کی تیاری کے ساتھ ساتھ اگر انہی اشکال کا نقطہ دار اور ڈیشڈ (dashed) ورژن بھی تیار کر لیا جائے تو ایک ساتھ کئی فونٹس کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔
انتظار رہے گا
یہ عنوان تو فقط اس اندازِ تحریر کیلیے ہے جب بات نکل آئی ہے تو فن خطاطی کی باریکیوں سے واقف احباب سے مشاورت کی جاسکتی ہے۔
اور جناب انہیں اشکال کو نقطہ دار اور ڈیشڈ میں بدلنا کچھ مشکل نہیں ہے صرف لائن کا اسٹائل بدلنا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
چونکہ یہ بچوں کو خوش خطی سکھانے کے لیے ہے اس لیے:
خوش خطی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔
نوری نستعلیق کی بجائے کسی ماہر فن استاد کے قلم سے لکھی ہوئی خطاطی پر کام کیا جائے
ترسیموں کی بجائی حروف کے جوڑوں پر مبنی فانٹ ہو
خوش خطی کے معیار کو قائم رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اشکال وضع کی جائیں اور کم سے کم اشکال والی پالیسی سے گریز کیا جائے
یہ فانٹ نقطوں کے بغیر ہو ۔۔۔ اس سے یہ فائدے ہونگے:
۱۔۔۔ اس فانٹ کے ذریعہ نقطوں کے بغیر کشتیاں لکھی جائیں گی کیونکہ یہ خوش خطی سکھانے کے لیے ہوگا اور اس میں حروف کی اشکال اور کشتیوں کے علاوہ جوڑوں کی درستگی اور خوبصورتی پر زیادہ زور دیا جائے گا
۲۔۔۔ فونٹ میں نقطوں کے سیٹ نمونے کے طور پر فراہم کر دیے جائیں گے جس سے بچے نقطوں کی بناوٹ سیکھ لیں گے ہر ترسیمے کے اوپر بار بار نقطے لگانے سے فانٹ میں جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان سے چھٹکارا مل جائے گا
۳۔۔۔ کیریکٹر بیس فانٹ ہونے کی وجہ سے اس کا حجم کم ہوگا
۴۔۔۔ نقطوں کے ساتھ کیریکٹر بیسڈ فونٹ میں نقطوں کا آپس میں جڑ جانا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے خوش خطی فونٹ میں اس کے بغیر کام چل سکتا ہے ۔۔۔
۵۔۔۔ جب تمام طرح کی کشتیاں بالکل درست طور پر لکھوائی جانا ممکن ہو جائیں تو پھر
میرا خیال میں یہ بات ممکن ہے کہ نقاط کے مختلف سیٹ بنا کر وولٹ پروگرامنگ میں ان کو لک اپس کے ذریعہ الفاظ کے ساتھ منسلسک کر کے آپس میں جڑنے سے بچایا جا سکتا ہے
 
محمدصابر

محفلین
پی ڈی ایم ایس ۔۔ پینسل فونٹ
pencil.jpg
میرا اُردو محفل میں سب سے پہلا پیغام اس فونٹ کے حصول کے لئے تھا۔ اب یہ فونٹ جس جس پراڈکٹ میں استعمال ہو رہا تھا وہ سب ختم ہو چکیں۔ تو اب اس کا کاپی رائٹ کا کیا سٹیٹس ہے اس کا تو پتا نہیں لیکن اگر یہاں اسے شیئر کرنے کی اجازت نا ملی تو مجھے کم از کم ضرور ای میل کر دیں۔ ای میل ایڈریس ذپ کر رہا ہوں۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
میں کوشش کروں گا کہ اگلے ہفتے فجر نوری نستعلیق کا نظر ثانی شدہ سورس اور مذکورہ بالا ورڈ ڈاکومنٹس اپلوڈ کر دوں۔ اگر تو واقعی نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی پنسل فونٹ بنایا جا رہا ہے تو بہتر ہوگا کہ اس کا نام پنسل نوری نستعلیق رکھا جائے۔
باسم ، اشتیاق علی ، یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ سادہ اشکال کی تیاری کے ساتھ ساتھ اگر انہی اشکال کا نقطہ دار اور ڈیشڈ (dashed) ورژن بھی تیار کر لیا جائے تو ایک ساتھ کئی فونٹس کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔
بہت سے نستعلیق فونٹ پراجیکٹ پہلے ہی ادھورے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ پہلے بالکل ایک سادہ پنسل نوری نستعلیق فونٹ تیار ہوجائے تو پھر اس کے دوسرے ورژنز کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ اور فونٹ پر اس طرح کے ایفیکٹس تو کورل میں اسباق کی ڈیزائننگ کے وقت بھی ڈالے جا سکتے ہیں۔ :)
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میں کوشش کروں گا کہ اگلے ہفتے فجر نوری نستعلیق کا نظر ثانی شدہ سورس اور مذکورہ بالا ورڈ ڈاکومنٹس اپلوڈ کر دوں۔ اگر تو واقعی نوری نستعلیق کی اشکال پر مبنی پنسل فونٹ بنایا جا رہا ہے تو بہتر ہوگا کہ اس کا نام پنسل نوری نستعلیق رکھا جائے۔
باسم ، اشتیاق علی ، یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہوں گا کہ سادہ اشکال کی تیاری کے ساتھ ساتھ اگر انہی اشکال کا نقطہ دار اور ڈیشڈ (dashed) ورژن بھی تیار کر لیا جائے تو ایک ساتھ کئی فونٹس کی تیاری ممکن ہو جائے گی۔
آئیڈیا ما شا اللہ اچھا ہے کہ اس فونٹ کے ساتھ نقطہ دار اور ڈیشڈ ورژن بھی تیار کر لیا جائے۔ مگر اس میں ایک مسئلہ ہے کورل ڈرا میں تو ہم ایک ہی کمانڈ سے ایسا کر سکتے ہیں مگر فونٹ کریئٹر اور دوسرے فونٹس ایڈیٹنگ پروگرام میں ایسا کوئی فیچر موجود نہیں ہے۔ مگر مجھے لگتا ہے کہ فونٹ کریئٹر میں ایک آپشن ہے Glyph Transformation ۔ اس میں مختلف آپشنز ہیں اور اگر ایفیکٹس میں کوئی ایسا فیچر لکھ دیا جائے جو ایک ہی بار سمپل لائنز کو نقطہ دار بنا دے تو ایسا ورژن بنانا سیکنڈوں کی بات ہو گی۔
نبیل بھائی آپ فونٹ کرئیٹر کی اس آپشن کو کھنگالیں شاید کوئی حل نکل آئے۔ اور مجھے امید ہے کہ ایسا ممکن ہے۔ کیونکہ اس میں پہلے سے ہی فونٹ کو بولڈ ، اٹیلک ، تھن اور ہالو ایفکٹ لگانے کی آپشنز موجود ہیں۔
 
باسم

محفلین
اس کے پیچھے آٹو ٹریس پروگرام استعمال ہورہا ہے اسکا سورس کوڈ دستیاب ہے اسے خود سے کمپائل کرنا پڑتا ہے جو کوئی پروگرامر ہی کرسکتا ہے۔
آٹو ٹریس ایک فونٹ یوٹیلیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے اس کیلیے بھی پروگرامر کی مدد درکار ہے
ہاں Delineate ایک ایسا آٹو ٹریس پر مشتمل ٹول ہے جو جاوا انسٹال کرکے چلایا جاسکتا ہے۔
ویسے اسکے نتائج بہت بہترین ہیں
 
اشتیاق علی

لائبریرین
نبیل بھائی میں نے اس کے سکرپٹ فائل کو دیکھا جس کی ایکسٹینشن .xml ہے۔جو فونٹ کرئیٹر کے Glyph Transform میں Effects میں استعمال ہوئی ہے۔ اس میں یہ کوڈ لکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فونٹ کو اٹیلک کرنے کے لیے لکھا گیا کوڈ ہے۔
<?xml version="1.0" encoding="UTF-8"?>
<DATA>
<TransformScript>
<EffectsItalic>
<Angle>12.00</Angle>
<UpdateMetrics>FALSE</UpdateMetrics>
<PreserveBearings>FALSE</PreserveBearings>
</EffectsItalic>
</TransformScript>
</DATA>

اگر آپ ایسی فائل بنا دیں جس سے فونٹ میں موجود ویکٹرز ڈاٹڈ لائنز بن جائیں تو کام کافی آسان اور تیز ہو جائے گا۔ محض ایک کلک پر تمام فونٹ تبدیل ہو جائے گا۔
 
Top