تحریری مقابلہ: طلباء قوم کا مستقبل

ماوراء

محفلین
محفل میں اب تک تین تحریری مقابلے ہو چکے ہیں۔ اس امید سے چوتھے مقابلے کا آغاز کیا جا رہا ہے کہ ارکان اس مقابلے میں حصہ لیں گے، پچھلے مقابلے کی طرح صرف دو مضامین سامنے نہیں آئیں گے۔
اب تک جن موضوعات پر بات ہوئی وہ یہ تھے:
1- میڈیا اور اس کے منفی اثرات
2- مروجہ جہیز ایک لعنت
3- ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل
پہلے مقابلے میں ہمارے نو ساتھیوں نے حصہ لیا، دوسرے مقابلے میں چھ اور تیسرے میں دو ساتھیوں نے حصہ لیا۔ تعداد میں اضافہ ہونے کے بجائے کمی آتی رہی۔۔آپ لوگ سارا سارا دن ادھر ادھر کی باتیں کرتے رہتے ہیں، وہاں کچھ وقت یہاں بھی دے دیں گے تو آپ کا کچھ نہیں جائے گا۔:blushing: اگر اس بار بھی ایک، دو لوگوں نے لکھا تو پھر تو اس مقابلے کو جاری رکھنے کا فائدہ نہیں ہے۔ اس لیے امید ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگ تو ضرور اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔

ہمارا آج کا موضوع ہے: طلباء قوم کا مستقبل
اس موضوع میں آپ جن باتوں کا احاطہ کر سکتے ہیں وہ یہ کہ طلباء کسی بھی قوم کا مستقبل یا قیمتی سرمایہ کیسے اور کیونکر ہیں۔ لیکن اس سے پہلے طلباء کے بہترین مستقبل کے لیے کسی حکومت یا والدین کی کیا ذمہ داری بنتی ہے۔ کیا ہم طلباء کے مستقبل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں یا پھر ان کو بہترین مستقبل کے مواقع فراہم کر رہے ہیں؟ مزید آپ کچھ بھی جو لکھنا چاہیں۔۔۔!

مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہو گی۔ آپ اپنے مضامین "مضامین کے ادارت" میں بھیج سکتے ہیں۔ 30 اپریل تک آپ اپنے مضامین صرف خود دیکھ سکیں گے یا پھر آپ کے علاوہ ماڈریٹرز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اور آپ 30 اپریل تک اپنے مضامین میں رد و بدل کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

نوٹ: مضامین لکھنے والوں سے درخواست ہے کہ لکھنے سے پہلے اس پوسٹ کو دیکھ لیں۔
 

ماوراء

محفلین
شکریہ خرم بھیا۔ آپ کا مضمون سب سے پہلے آیا ہے۔ آغاز اچھا اور جلدی ہوا ہے۔۔ امید ہے باقی لوگ بھی ہمت پکڑیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
شکر ہے کہ تین مضمون ہو گئے ہیں۔۔!جنہوں نے لکھا ان کا بہت شکریہ۔
کل کا دن باقی ہے شاید چند ایک اور بھی آ جائیں۔
 

خرم

محفلین
چلیں یہ تو بہت اچھا ہوا۔ دراصل کافی لوگ یہ سوچ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ یار مضامین کا اژدہام ہوگا اس ہجوم میں کیا شامل ہونا۔
 
Top