تیرہویں سالگرہ تحائف کا تبادلہ!

لاریب مرزا

محفلین
کیا یہ گُٹکا ہے زیدی صاحب؟
مجھے تو خیر گیلے گُٹکے کا بھی کچھ علم نہیں نقیبی صاحب، لیکن یہ جانتا ہوں کہ کراچی کی سوغاتوں میں ایک گٹکا بھی ہے۔ :)
گٹکے سے یاد آیا کہ جب ہم نے درس و تدریس کا آغاز کیا تھا تو ہمیں لڑکوں کا سیکشن دے دیا گیا تھا۔ ایک دن کلاس روم میں ایک بچہ ہمارے پاس آیا اور بہت رازدانہ انداز میں فرمایا کہ میم شہروز گٹکا کھا رہا ہے۔ گٹکا نام پہلی بار سنا تھا۔ ہم سمجھے کہ شاید گڑ سے بنی ہوئی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ہم نے زیادہ توجہ نہ دی۔ یوں بھی ہم دھڑا دھڑ کاپیاں چیک کرنے میں مصروف تھے۔ ہم نے بس ہلکی سی سرزنش کر دی۔ وہ بچہ سیٹ پہ جا کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ تشریف لا کر فرمایا "میم گٹکا نشے والی سپاری ہوتی ہے۔" ہم پہلے تو بے حد حیران اور دل ہی دل میں شرمندہ ہوئے کہ چھوٹے بچے کو ہم سے زیادہ معلومات ہیں۔ اس دن ہم نے بھی گٹکے کا دیدار کیا تھا۔ :p :)
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
بہت شکریہ! ہماری جانب سے جوابی تحفہ

Punjabi.jpg
واہ!استاد کا فرض خوب نبھاتے ہیں آپ۔ چار الفاظ از بر کرالئے مجھے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
گٹکے سے یاد آیا کہ جب ہم نے درس و تدریس کا آغاز کیا تھا تو ہمیں لڑکوں کا سیکشن دے دیا گیا تھا۔ ایک دن کلاس روم میں ایک بچہ ہمارے پاس آیا اور بہت رازدانہ انداز میں فرمایا کہ میم شہروز گٹکا کھا رہا ہے۔ گٹکا نام پہلی بار سنا تھا۔ ہم سمجھے کہ شاید گڑ سے بنی ہوئی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ہم نے زیادہ توجہ نہ دی۔ یوں بھی ہم دھڑا دھڑ کاپیاں چیک کرنے میں مصروف تھے۔ ہم نے بس ہلکی سی سرزنش کر دی۔ وہ بچہ سیٹ پہ جا کر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ تشریف لا کر فرمایا "میم گٹکا نشے والی سپاری ہوتی ہے۔" ہم پہلے تو بے حد حیران اور دل ہی دل میں شرمندہ ہوئے کہ چھوٹے بچے کو ہم سے زیادہ معلومات ہیں۔ اس دن ہم نے بھی گٹکے کا دیدار کیا تھا۔ :p :)
۔۔۔پھر اب راوی کیا لکھتا ہے۔۔۔دیدار کے بعد اپنا تو نہیں لیا۔۔۔۔:LOL:
 
لاریب مرزا

محفلین
۔۔۔پھر اب راوی کیا لکھتا ہے۔۔۔دیدار کے بعد اپنا تو نہیں لیا۔۔۔۔:LOL:
کراچی کے لوگ ہمیں معلوماتی کی درجہ بندی عطا کر رہے ہیں جیسے کہ گٹکے کے بارے میں معلومات نہ رکھ کے ہم سے سنگین غلطی ہوئی تھی۔ :p

جی نہیں، کوڑا دان میں پھینکوا دی تھی۔ :) یوں بھی سپاری ہمیں پسند نہیں ہے۔ تُلسی میں سے بھی ہم سپاری علیحدہ کر کے کھاتے تھے۔ حالانکہ خاصا محنت طلب کام ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
گوگل کرنے سے تمباکو والا پان نما چیز لگ رہی ہے۔ گٹکا نام پہلی بار سنا ہے ویسے
محمد وارث بھائی نے پہلی نظر میں ہی پہچان لیا تھا۔ :devil3: ان سے بھی پوچھ لیتے ہیں گٹکا کیا ہوتا ہے۔ ہمیں تو یہی پتا ہے کہ نشے والی سپاری ہوتی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی نے پہلی نظر میں ہی پہچان لیا تھا۔ :devil3: ان سے بھی پوچھ لیتے ہیں گٹکا کیا ہوتا ہے۔ ہمیں تو یہی پتا ہے کہ نشے والی سپاری ہوتی ہے۔ :)
میں نے اس کو کبھی دیکھا نہیں سو چکھا بھی نہیں لیکن جہاں تک مجھے علم ہے یہ بنیادی طور پر تمباکو کی ایک قسم ہے جس میں دوسری چیزیں یعنی سپاری وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہے اور تمباکو کے رسیا اسے سگریٹ کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ کراچی اور انڈیا کے کچھ علاقوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ پنجاب میں کبھی سگریٹ کے متبادل کے طور پر پٹھانوں کی تقلید میں نسوار کا بہت رواج تھا۔ میرے کالج کے دوستوں نے میرے سگریٹوں کےخرچے کے دائمی مسئلے کا حل نسوار میں دیکھا تھا لیکن الحمد للہ میں نے نسوار کی بھی ایک چٹکی تک نہیں لی۔ :)
 
جو ہم نے دیکھا تھا وہ سپاری کی طرح کے پیکٹ میں بند تھا۔ اور اس پر ہندی میں کچھ لکھا تھا۔ ہمارا تو دماغ ہی گھوم گیا دیکھ کے۔ :)
 
Top