تجھ سے ناراض نہیں زندگی

فلم: معصوم
موسیقار: آر ڈی برمن
آواز: انوپ گھوشال

تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں (ہو۔۔۔ حیران ہوں میں)
تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ہوں میں (ہو۔۔۔ پریشان ہوں میں)

تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں (ہو۔۔۔ حیران ہوں میں)
تیرے معصوم سوالوں سے پریشان ہوں میں (ہو۔۔۔ پریشان ہوں میں)

جینے کے لیے سوچا ہی نہیں درد سنبھالنے ہوں گے
جینے کے لیے سوچا ہی نہیں درد سنبھالنے ہوں گے
مسکرائے تو مسکرانے کے قرض اتارنے ہوں گے
مسکراؤں کبھی تو لگتا ہے جیسے ہونٹوں پہ قرض رکھا ہے

تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں (ہو۔۔۔ حیران ہوں میں)

زندگی تیرے غم نے ہمیں رشتے نئے سمجھائے
زندگی تیرے غم نے ہمیں رشتے نئے سمجھائے
ملے جو ہمیں دھوپ میں ملے، چھاؤں کے ٹھنڈے سائے

ہووو۔۔۔۔

تجھ سے ناراض نہیں زندگی، حیران ہوں میں (ہو۔۔۔ حیران ہوں میں)
 
سارے گا ما میں پاکستانی گلوکار امانت علی کی پرفارمنس جسے بہت بہت زیادہ سراہا گیا۔

[ame="[media=youtube]ox7P5sNqXjg[/media]"]امانت علی۔ تجھ سے ناراض نہیں[/ame]
 
سارے گا ما چیمپ میں سمیر کی پرفارمنس جو مجھے امانت علی سے بھی زیادہ پسند آئی۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=s25r3YLPQOQ"]سمیر: تجھ سے ناراض نہیں زندگی[/ame]
 
شکریہ آپی۔۔۔
اب ایک بار یہی ٹریک میری آواز میں بھی ہوجائے۔۔۔ ;)
[ame="http://www.divshare.com/download/5880913-7b9"]عمار: تجھ سے ناراض نہیں زندگی[/ame]
 
جہانزیب

محفلین
عمار یہ تم کس سوفٹ‌ وئیر کا استعمال کرتے ہو؟‌ اور انسٹرومنٹل کہاں‌ سے ڈھونڈتے ہو ۔ میں‌ بھی ایک دو پنجابی گانوں‌ پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہوں‌ :grin:
 
ظفری

لائبریرین
شاباش لگو رہو ۔۔۔۔ آواز اچھی ہے ۔۔۔ مگر ہائی نوڈز نہیں لگا پا رہے ہو اس کے لیئے بھائی پریکٹس کرو ۔ اور جب سُر چھوڑتے ہو تو پورے نہیں چھوڑتے ۔ بس اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں ۔ سوچ رہا ہوں اپنی آواز میں بھی وہ غزل لگا دوں جو پچھلے سال یہاں شگاگو کے ایک دیسی کلاسیکل میوزک گروپ کے مرہونِ منت گائی تھی ۔ ;)
 
تیشہ

محفلین
شکریہ آپی۔۔۔
اب ایک بار یہی ٹریک میری آواز میں بھی ہوجائے۔۔۔ ;)
عمار: تجھ سے ناراض نہیں زندگی

ٹھیک گایا ہے ، آج شام میں سن کر گئی تھی ، ویلڈن ،، مگر آواز زیادہ اونچی نہیں سنائی دے رہی تھی ،
آواز اونچی ، اور کھل کر گاتے تو شاید بہت صیح ہوتا ۔۔ ماورہ صیح کہہ رہی ایک جملہ صیح نہیں گا سکے ۔
 
تیشہ

محفلین
عمار یہ تم کس سوفٹ‌ وئیر کا استعمال کرتے ہو؟‌ اور انسٹرومنٹل کہاں‌ سے ڈھونڈتے ہو ۔ میں‌ بھی ایک دو پنجابی گانوں‌ پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہوں‌ :grin:

ہاں آپ بھی بلآخر ، ہمارے رنگ میں رنگے ہی گئے ناں :grin::grin:

پلیز :hatoff: پنجابی ہی صیح ذرا گا کر ہمیں بھی سنائے گا ، ،۔۔
 
تیشہ

محفلین
شاباش لگو رہو ۔۔۔۔ آواز اچھی ہے ۔۔۔ مگر ہائی نوڈز نہیں لگا پا رہے ہو اس کے لیئے بھائی پریکٹس کرو ۔ اور جب سُر چھوڑتے ہو تو پورے نہیں چھوڑتے ۔ بس اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں ۔ سوچ رہا ہوں اپنی آواز میں بھی وہ غزل لگا دوں جو پچھلے سال یہاں شگاگو کے ایک دیسی کلاسیکل میوزک گروپ کے مرہونِ منت گائی تھی ۔ ;)

جب سارے لگا رہے ہیں تو آپ بھی لگا چھوڑئیے ۔
 
تیشہ

محفلین
ایسا کریں ۔، آپ ۔۔ جہانزیب ۔۔ عمار اور میں ، ۔۔ گاتے ہیں کوئی بھی گانا اپنی اپنی پسند کا ۔، ذرا سب یہ دیکھا جائے کہ کس نے خوب گایا ہے ۔۔ دوسرے فیصلہ کریں گے ،
بھلے پنجابی میں ہی سہی ،جہانزیب ۔۔ مگر ایک تو شوق پورا ہوجائے گا ۔ ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا یہ فائدہ ہوگا آپ میں اعتماد آئے گا ۔۔ جیسے دیکھئیے ناں سب سے پہلے میں نے شروع کیا ،
میرے میں اعتماد ہے تو تبھی تو سب کے سامنے لائی گائے ہوئے اگر ہم شرماتے رہے تو پھر تو کچھ بھی نہیں ہوسکتا ،
میرے پہل کرنے سے عمار کو شوق ہوا ۔۔ اس نے گائے اور خوب گائے آواز بھی بہت خوب ہے باقی تھوڑی بہت کسر تو رہتی ہی ہے ۔،
اسی طرح آپ دونوں بھی غزلیں ، نطمیں ، پنجابی ، اردو جو دل ہے گائیے ، آئی ہوپ دونوں کی آواز بہت اچھی ہے ۔۔ تبھی گانے کا ذکر کیا ۔ ۔۔ تو پھر گبھراہٹ اور شرمانا کس لئے ۔
 
واقعی واقعی واقعی؟؟؟؟؟؟؟ :eek:
یہ آپ کی آواز میں ہے؟؟؟؟ :confused: ناقابلِ یقین پر یقین کررہا ہوں۔۔۔ بہت بہت بہت کمال کی گائی ہوئی ہے۔۔۔

ہمارا کام ہوجائے، تمہارا نام ہوجائے

بہت اعلیٰ۔۔۔ لطف آگیا سن کر۔۔۔ ایسا لگا کہ محفل پر واقعی ایک جگجیت سنگھ کے پائے کا رکن موجود ہے۔ :grin:
 
عمار یہ تم کس سوفٹ‌ وئیر کا استعمال کرتے ہو؟‌ اور انسٹرومنٹل کہاں‌ سے ڈھونڈتے ہو ۔ میں‌ بھی ایک دو پنجابی گانوں‌ پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہوں‌ :grin:

ہاہاہا۔۔۔ خوش آمدید۔۔۔ :) ریکارڈنگ کے لیے تو جیٹ آڈیو استعمال کرتا ہوں، آسان اور بہترین۔ کچھ گانوں کی میوزک کسی ووکل ریمورر سافٹ وئیر سے مل جاتی ہے کہ اصل گلوکار کی آواز دبادیتے ہیں جیسے اینالوگ ایکس ووکل ریمور بحیثیت ون ایمپ پلگ ان۔۔۔ کچھ گانوں کا انسٹرومنٹل گوگل پر سرچ کرنے سے مل جاتا ہے جیسے اس کا مل گیا تھا۔ ای۔سنپس پر پڑا تھا۔۔۔
 
Top