ابوشامل

محفلین
[FONT=&quot]جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد[/FONT]​
[FONT=&quot]ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ[/FONT]​
[FONT=&quot]تقلید سے ناکارہ نہ کر اپنی خودی کو[/FONT]​
[FONT=&quot]کر اس کی حفاظت کہ یہ گوہر ہے یگانہ[/FONT]​
[FONT=&quot]اس قوم کو تجدید کا پیغام مبارک[/FONT][FONT=&quot]![/FONT]​
[FONT=&quot]ہے جس کے تصور میں فقط بزمِ شبانہ[/FONT]​
[FONT=&quot]لیکن مجھے ڈر ہے کہ یہ آوازۂ تجدید[/FONT]​
[FONT=&quot]مشرق میں ہے تقلیدِ فرنگی کا بہانہ[/FONT]​
[FONT=&quot]
حکیم الامت حضرت علامہ اقبال کئی دہائی قبل تجدید کے بارے میں یہ اشعار بیان کر گئے تھے جس میں جہاں تجدید کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے وہیں عالم اسلام میں، اُس وقت سے اب تک جاری، تجدید کے نعروں سے اسلام کا حلیہ بگاڑنے کی کوششوں کو بے نقاب بھی کیا ہے۔ اس اہم اور نازک موضوع پر علامہ کے ہمعصر مصنف سید ابو الاعلٰی مودودی نے ایک کتاب تحریر کی جس کا نام “تجدید و احیائے دین” تھا۔ کتاب میں تجدیدِ دین، مجدّدین، دین کے احیاء کے کام، مجددین کے کارناموں کو مختصراً بیان کرنے کے علاوہ تجدید اور تجدّد کے فرق، مجدد کامل کے مقام اور امام مہدی کی حیثیت کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کتاب کی پہلی اشاعت کے بعد اس پر بہت اعتراضات کیے گئے اور ہر جانب سے سید مودودی کو ہدفِ تنقید بنایا گیا۔ اسی سلسلے میں ماہنامہ ترجمان القرآن میں بھی کئی قارئین نے سوالات کیے جن کے دیے گئے جوابات کو اشاعت پنجم میں کتاب کا حصہ بنا دیا گیا۔

[/FONT]​
[FONT=&quot]کتاب کے دیباچہ میں ہی سید مودودی نے کتاب کے مقاصد کو اس طرح واضح کیا ہے:

[/FONT]​
[FONT="]اسلام کی اصطلاحی زبان کے جو الفاظ کثرت سے زبان پر آتے ہیں ان میں سے ایک لفظ “مجدد” بھی ہے ۔ اس لفظ کا ایک مجمل مفہوم تو قریب قریب ہر شخص سمجھتا ہے ، یعنی یہ کہ جو شخص دین کو از سرِ نو زندہ اور تازہ کرے وہ مجدد ہے ۔ لیکن اس کے تفصیلی مفہوم کی طرف بہت کم ذہن منتقل ہوتے ہیں ۔ کم لوگ جانتے ہیں کہ تجدیدِ دین کی حقیقت کیا ہے ، کس نوعیت کے کام کو “تجدید” سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ، اس کام کے کتنے شعبے ہیں ، مکمل تجدید کا اطلاق کس کارنامے پر ہو سکتا ہے اور جُزوی تجدید کیا ہوتی ہے ۔ اسی ناواقفیت کا نتیجہ ہے کہ لوگ ان مختلف بزرگوں کے کارناموں کی پوری طرح تشخیص نہیں کر سکتے جن کو تاریخ اسلام میں مجدد قرار دیا گیا ہے ۔ وہ بس اتنا جانتے ہیں کہ عمر ابن عبد العزیز بھی مجدد، امام غزالی بھی مجدد، ان تیمیہ بھی مجدد، شیخ احمد سرہندی بھی مجدد اور شاہ ولی اللہ بھی مجدد، مگر ان کو یہ معلوم نہیں کہ کون کس حیثیت سے مجدد ہے اور اس کا تجدیدی کارنامہ کس نوعیت اور کس مرتبہ کا ہے ۔ اس ذہول اور غفلت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جن ناموں کے ساتھ “حضرت”، “امام”، حجۃ الاسلام”، “قطب العارفین”، “زبدۃ السالکین” اور اسی قسم کے الفاظ لگ جاتے ہیں ان کی عقیدت مندی کا اتنا بوجھ دماغوں پر پڑ جاتا ہے کہ پھر کسی میں یہ طاقت نہیں رہتی کہ آزادی کے ساتھ ان کے کارناموں کا جائزہ لے کر ٹھیک ٹھیک مشخص کر سکے کہ کس نے اس تحریک کے لیے کتنا اور کیسا کام کیا ہے ، اور اس خدمت میں اس کا حصہ کس قدر ہے ۔ عموماً تحقیق کی نپی تُلی زبان کے بجائے ان بزرگوں کے کارنامے عقیدت کی شاعرانہ زبان میں بیان کیے جاتے ہیں جن سے پڑھنے والے پر یہ اثر پڑتا ہے ، اور شاید لکھنے والے کے ذہن میں بھی یہی ہوتا ہے کہ جس کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ فردِ کامل تھا اور اس نے جو کچھ بھی کیا وہ ہر حیثیت سے کمال کے آخری مرتبے پر پہنچا ہوا تھا۔ حالانکہ اگر اب ہم کو تحریکِ اسلامی کی تجدید و احیاء کے لیے کوئی کوشش کرنی ہے تو اس قسم کی عقیدت مندی اور اس ابہام و اجمال سے کچھ کام نہ چلے گا۔ ہم کو پوری طرح اس تجدید کے کام کو سمجھنا پڑے گا۔ اور اپنی پچھلی تاریخ کی طرف پلٹ کر دیکھنا ہوگا کہ ان بہت سی صدیوں میں ہمارے مختلف لیڈروں نے کتنا کتنا کام کس کس طرح کیا ہے ، ان کے کارناموں سے ہم کس حد تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اور ان سے کیا کچھ چھوٹ گیا ہے جس کی تلافی پر اب ہمیں متوجہ ہونا چاہیے ۔[/FONT]

[FONT=&quot]اس کتاب کو برقیانے کے سلسلے میں بھرپور مدد پر میں برادر خاور بلال کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے کتاب کے مواد کی کمپوزنگ کے علاوہ اس کے لیے یہ خوبصورت ٹائٹل بھی تیار کیا۔
[/FONT]
[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]
tajdeed-title.jpg

[/FONT]​

[FONT=&quot]
[/FONT]
[FONT=&quot]یہ کتاب منظرنامہ کے سلسلے “ایک بلاگر- ایک کتاب” کا حصہ ہے۔

[/FONT]​
[FONT=&quot]مندرجہ ذیل ربط پر موجود [/FONT][FONT=&quot]ای-بک doc فارمیٹ میں ہے اور مکمل [/FONT][FONT=&quot]searchable[/FONT][FONT=&quot] ہے۔ جلد اس کا [/FONT][FONT=&quot]PDF[/FONT][FONT=&quot] ورژن بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

[/FONT]​
[FONT=&quot]
کتاب خوبصورت نستعلیق فونٹ “علوی نستعلیق” میں تیار کی گئی ہے اس لیے مطالعے کے لیے یہی فونٹ انسٹال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ علوی نستعلیق یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
[/FONT]​
 

جیہ

لائبریرین
جزاکم اللہ ۔ نہایت اچھی کاوش ہے

فہد بھائی اور خاور بھائی دونوں مبارک باد کے مستحق ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فہد، میں نے اس کی پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ڈاکومنٹ رائٹ پروٹیکٹڈ ہے اس لیے پی ڈی ایف میکر کام نہیں کر سکتا۔
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ فہد، میں نے اس کی پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ ڈاکومنٹ رائٹ پروٹیکٹڈ ہے اس لیے پی ڈی ایف میکر کام نہیں کر سکتا۔
نبیل بھائی میں نے اسے خود رائٹ پروٹیکٹڈ بنایا ہے تاکہ اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جا سکے۔ میں آپ کو اصل فائل ارسال کر دیتا ہوں پھر آپ پی ڈی ایف بنا لیجئے گا۔ اس کے لیے پیشگی شکریہ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، اس بات کا خیال رکھیں کہ علوی نستعلیق کے ساتھ بنائی گئی پی ڈی ایف سرچ ایبل نہیں ہوتی اور اس میں سے مواد درست فارمیٹ میں کاپی بھی نہیں کیا جا سکتا۔
 

مکی

معطل
بہت شکریہ ابو شامل.. اردو بلاگران کی یہ مہم اب تک کافی کامیاب جا رہی ہے.. اور ما شاء اللہ چار کتابیں مکمل ہوگئی ہیں.. اس مہم کی پیش رفت یہاں دیکھی جاسکتی ہے..
 

شمشاد

لائبریرین
زبردست کام کیا ہے آپ دونوں حضرات نے یعنی کہ فہد بھائی اور خاور بھائی۔
آپ دونوں کا بہت شکریہ اور دونوں کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس کی پی ڈی ایف تیار کی ہے جو کہ ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ڈاؤنلوڈ کا ربط بھی اسی میں موجود ہے:

[ame="http://www.scribd.com/doc/8204504/Tajdeed-o-Ahya-e-Deen"]Tajdeed o Ahya e Deen@@AMEPARAM@@/docinfo/8204504?access_key=key-26in65sach0b4m1ubuop@@AMEPARAM@@8204504@@AMEPARAM@@key-26in65sach0b4m1ubuop[/ame]
 

ابوشامل

محفلین
فہد، اس بات کا خیال رکھیں کہ علوی نستعلیق کے ساتھ بنائی گئی پی ڈی ایف سرچ ایبل نہیں ہوتی اور اس میں سے مواد درست فارمیٹ میں کاپی بھی نہیں کیا جا سکتا۔
شکریہ نبیل بھائی۔ لیکن مجھے تو یہ بتایا گیا تھا کہ اردو میں سرچ ایبل پی ڈي ایف نہیں بنا جا سکتی۔۔۔۔ کیا اسے سرچ ایبل بنانا ممکن ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، لگتاہے کہ ایڈوبی کی باقی پراڈکٹس کی طرح ایکروبیٹ میں بھی ابھی یونیکوڈ‌ اور اوپن ٹائپ کی مکمل سپورٹ موجود نہیں ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اگر نسخ فونٹ میں پی ڈی ایف بنائی جائے تو غالباً سرچ ایبل ہوتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
فہد، لگتاہے کہ ایڈوبی کی باقی پراڈکٹس کی طرح ایکروبیٹ میں بھی ابھی یونیکوڈ‌ اور اوپن ٹائپ کی مکمل سپورٹ موجود نہیں ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ اگر نسخ فونٹ میں پی ڈی ایف بنائی جائے تو غالباً سرچ ایبل ہوتی ہے۔
فی الحال میں پی ڈی ایف نہیں بنا سکتا۔ میں آج تک سرچ ایبل اردو پی ڈي ایف نہیں دیکھ سکا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آپ نسخ میں کوئی نمونہ بنا کر اس پر تجربہ کر کے دیکھیں کہ اردو پی ڈی ایف فائل سرچ ایبل ہوتی ہے یا نہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں اسی کتاب کے کچھ حصے پر ٹاہوما فونٹ اپلائی کرکے اس کی پی ڈی ایف پیش کی گئی ہے۔ اس میں سے ٹیکسٹ کاپی ہو رہا ہے اور سرچ بھی ہو رہی ہے۔

[ame="http://www.scribd.com/doc/8239497/Tajdeed-o-Ahya-e-Deen-Chapter1"]Tajdeed o Ahya e Deen Chapter1@@AMEPARAM@@/docinfo/8239497?access_key=key-2lulrphxysy9fqzn9hii@@AMEPARAM@@8239497@@AMEPARAM@@key-2lulrphxysy9fqzn9hii[/ame]
 

ابوشامل

محفلین
سیدھے طریقے سے تو سرچ اب بھی نہيں ہو رہا۔ پہلے پی ڈی ایف فائل میں سے مطلوبہ لفظ کو کاپی کر کے سرچ باکس میں پیسٹ کرتا ہوں تو وہ نتائج دیتا ہے۔ اگر براہ راست، جیسے "خلافت" لکھ کر، تلاش کرتا ہوں تو وہ کوئی نتیجہ نہیں دیتا۔ کیا آپ کے پاس یہ مسئلہ نہیں آ رہا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہد، یہاں ایک حیرت انگیز چیز دیکھنے میں آتی ہے کہ سرچ اس صورت میں کام کرتی ہے جب مطلوبہ لفظ کو الٹا کر سرچ والے خانے میں لکھا جائے، یعنی خلافت پر سرچ کرنا ہو تو اس کے لیے تفالخ کو ڈھونڈنا ہوگا۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
فہد، یہاں ایک حیرت انگیز چیز دیکھنے میں آتی ہے کہ سرچ اس صورت میں کام کرتی ہے جب مطلوبہ لفظ کو الٹا کر سرچ والے خانے میں لکھا جائے، یعنی خلافت پر سرچ کرنا ہو تو اس کے لیے تفالخ کو ڈھونڈنا ہوگا۔ :)
اوہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو اچھی خاصی ذہنی مشق ہو گئی :) خیر، اس کا مطلب ہے کہ فی الحال ہم سرچ ایبل اردو کے چکر کو بھول جائیں۔
سنا ہے کہ ایڈوب ایکروبیٹ پروفیشنل مڈل ایسٹرن ورژن بھی آتا ہے۔ تو کیا اس کے ذریعے بنائی گئی پی ڈی ایف فائل بھی سرچ ایبل نہیں ہوتی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو مڈل ایسٹرن ورژن کو استعمال کرکے ہی معلوم ہو سکتا ہے۔ میرے پاس یہ ورژن نہیں ہے۔
 

مکی

معطل
عربی اور اردو پی ڈی ایف میں کبھی قابلِ تلاش نہیں ہوتی.. آپ لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں..
 

ابوشامل

محفلین
عربی اور اردو پی ڈی ایف میں کبھی قابلِ تلاش نہیں ہوتی.. آپ لوگ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں..
ایسا نہیں ہے مکی بھائی، میرے پاس ایک اردو ڈکشنری پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ہے اور وہ مکمل سرچ ایبل ہے اردو اور انگریزی کے تمام الفاظ اس میں تلاش کر سکتے ہیں۔
اس فائل کی پراپرٹیز میں لکھا ہے کہ یہ فائل اوپن آفس 2.4 کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ اِس وقت میرے پاس اوپن آفس 2.4 نہیں ہے اگر کوئي ساتھی اس کا تجربہ کر کے دیکھیں کہ کیا اس کے ذریعے بنائی گئی پی ڈی ایف تلاش کے قابل ہوتی ہے؟
 
Top