دسویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ دہم

شزہ مغل

محفلین
میرے پاس ایک اور آئیڈیا ہے
اس سال سوئینر کی طرف ہی توجہ دیتے ہیں سب، پچھلے 10 سالوں کا خلاصہ ہو جائے گا، اس کے بعد سے ہم اگلے سال سے ای میگ شروع کریں گے، کیونکہ پچھلے دس سال کا احاطہ تو سوئینر میں میں ہو چکا ہو گا، تو پھر ای میگ شروع کرنے میں دشواری بھی نہیں ہو گی کہ پہلا میگ پچھلی ساری کہانی لئیے ہوئے ہو وغیرہصرف سوئینر کے ذکر سے ہی کام چل جائے گا ، اور ہمارے ذہن میں ہوگا کہ اگلی سالگرہ پر ای میگ شروع کرنا ہے تو پورا سال اس طرف توجہ بھی دے سکیں گے۔ کیسا؟
زبردست :thumbsup2:
 
شزہ مغل

محفلین
14 اگست تو صرف پاکستانیوں کا قومی دن ہے نا، محفل میں تو انڈین محفیلینز بھی ہیں :)
آپ کی بات بجا ہے مگر انڈیا کی قومی زبان اردو نہیں ہے۔ ویسے بھی انڈیا کا بھی تو قومی دن ساتھ ہی ہے نا۔ 15 اگست۔ ہم فورم کی سالگرہ ہی کے لیے کرنا چاہ رہے ہیں۔ قومی دن بھی قریب ہے تو اسے بھی ساتھ ملا لیا جائے تو اچھا رہے گا
 
عثمان

میں تو کہتا ہوں کہ مہینہ مزید صبر کر لیں۔ بقر عید کونسی دور ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
آپ کی بات بجا ہے مگر انڈیا کی قومی زبان اردو نہیں ہے۔ ویسے بھی انڈیا کا بھی تو قومی دن ساتھ ہی ہے نا۔ 15 اگست۔ ہم فورم کی سالگرہ ہی کے لیے کرنا چاہ رہے ہیں۔ قومی دن بھی قریب ہے تو اسے بھی ساتھ ملا لیا جائے تو اچھا رہے گا
ای میگ کے لئیے اگست کا مہینہ صرف اس لئیے کہا تھا کہ ساللگرہ کی رونق بھی اس کا حصہ بن جائے گی، اگر 14 اگست اور 15 اگست کے چکر میں پڑے تو بہت پھڈا ہوجائے گا محفل پر۔۔۔۔ :)
 
عثمان

محفلین
تو زیادہ اچھا نہیں تھوڑا اور انتظار کر کے تو نئے سال کی شروعات میں ہی میگ شائع کر دیا جائے؟ :rollingonthefloor:
بالکل! ان دنوں سردی بہت ہوگی۔ تو ہم کچھ اور انتظار کر لیتے ہیں۔ اگلی گرمیوں کے بارے میں کیا خیال ہے، گیارہویں سالگرہ آچکی ہوگی۔ موقع اچھا ہے۔ :)
 
رانا

محفلین
آپ خود کون سا سیکشن لے رہے ہیں؟
پہلے تو سائنس سیکشن لیا تھا لیکن پھر وہ حمیر بھائی کو دے دیا۔ دیگر ٹیم ممبرز کی طرف سے ابھی تک کوئی رضامندی ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے اب تو اتنے سارے سیکشن یتیم پڑے ہیں کسی پر بھی دستِ شفقت رکھ دوں گا۔:) طنزو مزاح ، محفلین کے سفرنامے اور محفلین کی ملاقات کے سیکشنز نظرمیں ہیں۔:)
 
شزہ مغل

محفلین
رانا بھائی ، شزہ مغل
میں چاہ رہی ہوں کہ پہلے 10 سال کا خلاصہ ہو پھر سالانہ پراجکٹ پر کام کیا جائے۔ اگر ای میگ بھی شروع کرتے ہیں تو اچھا تو یہی لگے گا نا کہ پہلے شمارے میں پچھلی ساری کہانی کا ذکر ہو اور پھر آئندہ سالوں میں ساتھ ساتھ کام چلتا جائے۔ تو اگر پہلے شمارے کو سوئینر کی صورت شائع کر دیا جائے تو کوئی قباحت بھی نہیں۔ بات تو ایک ہی ہے۔۔۔۔۔
بالکل درست۔
اب اس پے کام شروع کر دیتے ہیں۔ ریلیز کی تاریخ بعد میں طے کرلیں گے
 
ماہی احمد

لائبریرین
پہلے تو سائنس سیکشن لیا تھا لیکن پھر وہ حمیر بھائی کو دے دیا۔ دیگر ٹیم ممبرز کی طرف سے ابھی تک کوئی رضامندی ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے اب تو اتنے سارے سیکشن یتیم پڑے ہیں کسی پر بھی دستِ شفقت رکھ دوں گا۔:) طنزو مزاح ، محفلین کے سفرنامے اور محفلین کی ملاقات کے سیکشنز نظرمیں ہیں۔:)
ہاں تو کام شروع کریں
یہ اپنے لئیق احمد بھائی ، عبدالقیوم چوہدری صاحب، فاروق احمد بھٹی بھائی، عبد الرحمن بھائی یہ سارے ویلے ہی ہیں۔۔۔ انہیں بھی لگائیں نا کام پر
اب مزی آئے گا ماہی کو تنگ کرنے والوں کو:heehee:
 
شزہ مغل

محفلین
آپ کی بات میں بھی وزن ہے کہ گذشتہ دس سال کو ایک شمارے میں ہی نپٹا دیا جائے اور آئندہ سال بہ سال ای میگ جاری ہوتا رہے۔ ادھر مسئلہ یہ ہے کہ صرف محفلین کے تعارف اور سائنس سیکشن میں ہی ٹیم ممبرز نے کھل کے حامی بھری ہے یا پھر آپ کا انٹرویو سیکشن۔ صرف اتنے سے تو سوونئیر نہیں چل سکتا۔:) دیکھتے ہیں۔:)
رانا بھائی فکر مت کیجیئے۔
کام شروع کیجیئے۔ میں بھی آپ کے ساتھ ہو جاؤں گی۔ انشاءاللہ۔
میں نے کبھی یہ کام کیے تو نہیں مگر آپ سب سینیئر محفلین کے زیر سایہ کچھ نہ کچھ کر ہی سکوں گی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بالکل! ان دنوں سردی بہت ہوگی۔ تو ہم کچھ اور انتظار کر لیتے ہیں۔ اگلی گرمیوں کے بارے میں کیا خیال ہے، گیارہویں سالگرہ آچکی ہوگی۔ موقع اچھا ہے۔ :)
گیارہویں کیا، ایویں درمیان میں ہی۔۔۔۔۔ 20ویں ٹھیک ہے، مائیل سٹون :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
شزہ مغل

محفلین
ای میگ کے لئیے اگست کا مہینہ صرف اس لئیے کہا تھا کہ ساللگرہ کی رونق بھی اس کا حصہ بن جائے گی، اگر 14 اگست اور 15 اگست کے چکر میں پڑے تو بہت پھڈا ہوجائے گا محفل پر۔۔۔۔ :)
گولا مارو تریخ نوں۔۔۔ کم تے شروع کریئے ناں جی
 
شزہ مغل

محفلین
پہلے تو سائنس سیکشن لیا تھا لیکن پھر وہ حمیر بھائی کو دے دیا۔ دیگر ٹیم ممبرز کی طرف سے ابھی تک کوئی رضامندی ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے اب تو اتنے سارے سیکشن یتیم پڑے ہیں کسی پر بھی دستِ شفقت رکھ دوں گا۔:) طنزو مزاح ، محفلین کے سفرنامے اور محفلین کی ملاقات کے سیکشنز نظرمیں ہیں۔:)
طنز و مزاح مجھے دے دیجیئے۔ اگر ممکن ہو تو
 
Top