تبصرہ اور تجزیہ

اس دھاگے میں آپ کھل کر بے لاگ تبصرے اور تجزیے کرسکتے ہیں بغیر سوچے سمجھے اور منطق استعمال کیے۔ کسی بھی موضوع ، دھاگے یا ممبر کو لے کر کوئی تبصرہ کیجیے اور پھر باقیوں کے تبصرے کا انتظار کیجیے ، رائی کا پہاڑ بنتا اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔
 
خبر گرم ہے کہ محفل کے واحد بےبی ہاتھی کو کسی نے اغوا کر لیا اور اب تک کہیں سے کوئی بھی خبر نہیں ملی ہے ، بے بی ہاتھی ویسے تو معصوم ہی تھا مگر ہر پوسٹ میں اپنی سونڈ گھسیٹنے کی وجہ سے شاید چند نامعلوم دشمنوں نے پرانی عداوت نکالی ہے اور ہاتھی دانت کے لالچ میں اغوا کر لیا ہے ۔ اغوا کرنے والوں سے اظہار ہمدردی کے طور پر میں بتاتا چلوں کہ یہ وہ بے بی ہاتھی تھا جس کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور بیچنے کے اور تھے ، اس لیے کم از کم ان دانتوں کا اتنا بھی مول نہیں پڑے گا کہ آپ حسین منجن کی ایک ڈبی ہی لے لیں۔ غلام نامی ایک نا معلوم شخص پر چند لوگوں کو سخت شک ہے اور کل تک اگر کچھ پتہ نہ چلا تو محفل کے اکلوتے راشی پولیس اسٹیشن میں رپٹ درج کروا دی جائے گی ۔
 

ظفری

لائبریرین
بے بی ہاتھی کو اغوا کرنے والے غلام نامی شخص سے گذارش ہے کہ وہ بے بی ہاتھی کی صبح کی گھاس کا خاص خیال رکھیں ۔ ویسے بھی بے بی ہاتھی کا پیٹ گذشتہ دنوں سے کافی خراب ہے ۔ لہذاٰ اسپغول کی بھوسی کنویں کے کھارے پانی میں ملا کر دیگ والے چمچ سے دن میں دو دفعہ ضرور کھلائیں ۔ ورنہ بے بی ہاتھی کے کیئے پر پانی بہانہ آپ کے لیئے مشکل ہوگا ۔
اگر خدا کی قسم اگر آپ نے بے بی ہاتھی کو رہا کردیا تو یہاں اُردو محفل پر کچھ اراکین آپ کو نہیں چھوڑیں گے ۔ اگر آپ نے یہ کارِ خیر کر ہی لیا ہے تو اس کو نبھانے کی بھرپور کاشش کیجیئے گا ۔ اُردو محفل کا ہر رُکن آپ کے ساتھ ہے ۔ (اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں ) ۔ لہذاٰ اس کا سرِ عام تذ کرہ کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ۔
اُردو محفل کے راشی پولیس اسٹیشن کو سنگترے کی ٹوکری دے کر رام کر لیا گیا ہے ۔ لہذا وہاں سے فکر کی کوئی بات نہیں ۔
کسی سوال کے جواب کے ہی بغیر ۔۔۔ اب بے بی ہاتھی آپ کا ہوا ۔ اُمید ہے آپ اس کا پولیس کے ڈرائنگ رُوم کی طرح خیال رکھیں گے ۔ اللہ آپ کو اس کو برداشت کرنے کی طاقت فرمائے ۔ آمین
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے بھائیو، یہ کیا کر دیا؟ اب جلدی سے مبلغ 500 روپے میری نذر کرو ورنہ میں بےبی ہاتھی کو چھوڑنے لگا ہوں (بہت عمدہ محب اور بہت ہی عمدہ ظفری‌:))
غلام
 

جیہ

لائبریرین
خدا کے لئے غلام صیب اس معصوم بچے کو رہا کردو اور نہ ہم قیصرانی کو بھیج رہے ہیں تمہارے پاس۔ پھر نتائج کے ذمہ دار تم ہوگے
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھے تبصرے ہو رہے ہیں۔ آپ دوست چاہیں تو اس کہانی کو بھی آگے بڑھا سکتے ہیں۔ یا کوئی اسی طرح کا نیا تھریڈ وہاں ہی شروع کر دیں۔
 
قیصرانی نے کہا:
ارے بھائیو، یہ کیا کر دیا؟ اب جلدی سے مبلغ 500 روپے میری نذر کرو ورنہ میں بےبی ہاتھی کو چھوڑنے لگا ہوں (بہت عمدہ محب اور بہت ہی عمدہ ظفری‌:))
غلام

ظالم شخص تم نے معصوم بے بی ہاتھی کو اغوا کیا ہے ، تجھے اس پر ذرا رحم نہ آیا ۔ اب چند سکوں میں بے بی ہاتھی کا سودا کرنا چاہتا ہے ، ایک پائی نہیں ملے گی یوں پیسوں میں نہیں تلنے دیں گے ہم اپنے ہاتھی کو ۔ خبردار جو ہاتھ بھی لگایا بے بی ہاتھی کو جب تک تمہارے پاس ہے اس کا خاص‌خیال رکھنا ورنہ ہم سے برا کوئی نہ ہوگا ( چھوڑنے کا ہمدردانہ خیال ابھی اپنے دل میں نہ لانا :wink: )

ہائے ہمارا پیارا معصوم بے بی ہاتھی خدا تجھے غلام کی دست برد سے بچائے۔
 

ظفری

لائبریرین
آج ہی ایک ویب سائیٹ پر بے بی ہاتھی کو اغوا کرنے والوں کا ایک انتباہ شائع ہوا ہے ۔ اُس کا مضمون کچھ یوں ہے ۔

میں ( جس نے بےبی ہاتھی کو اغوا کرنےکی غلطی کی ہے ) آپ سب لوگوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ اگر مجھے ایک ہفتے میں 50 ہزار روپے نہ فراہم کیئے گئے تو میں بے بی ہاتھی کو بغیر سوچے سمجھے سچ مُچ رہا کر دوں گا ۔جس کی تمام ذمہ داری آپ تمام اُردو محفل کے اراکین پر ہوگی ۔ ویسے بھی اب تک 4 دن میں وہ میری آدھی فصل کھا چکا ہے اور آپ نے یہ پہلے کیوں نہیں بتایا کہ اُس کا پیٹ خراب ہے ۔ کوئی ایسی جگہ نہیں بچی ہے جہاں آپ آدمی سُکھ کا سانس تو دُور کی بات عام سانسں کا سانس بھی نہیں لے سکتا ۔
صفائی اور فصل کے اخراجات الگ سے ادا کرنے ہوں گے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جن لوگوں نے بے بی ہاتھی کو اغوا کروانے میں میری مدد کی ہے میں اُن پردہ نشینوں کے نام بھی افشاء کردوں‌گا ۔
پھر نہ کہیے گا ہمیں خبر نہیں ہوئی ۔ سو پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر اب یہ سودا ہوگا ۔ یا توبے بی ہاتھی واپس لے لیں یا پھر رقم کا فوری بندوبست کریں ورنہ تمام نتائیج کی ذمہ داری سے آپ سب لوگ بخوبی واقف ہیں ۔

فقط ۔۔۔۔ مظلوم اغوا کنندہ
:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
یارو چھوڑو بےبی ہاتھی کو، وہ سرکس والے لے جائیں گے لکی ایرانی سرکس والے، میرے شناختی کارڈ کا کچھ کرو نہیں تو مجھے ایٹم بم بنانے کا نسخہ ہی بتا دو۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی۔ ایک بوتل پٹرول کی لیں اور ایک لائٹر۔۔۔اور ان کے دفتر پہنچ جائیں۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ان کو سبق مل جائے گا۔ اور آئندہ وہ شناختی کارڈ بنانے میں اتنی دیر نہیں لگائیں گے۔ اور نقصان یہ ہو گا کہ آپ کا کارڈ اگر بن بھی گیا ہوا تو اس کے جل جانے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
ماوراء ! ۔۔۔ نئے تحفظاتی نظام کے تحت شمشاد بھائی پیڑول کی بوتل کیسے ہاتھ میں لے کر کسی آفس میں جاسکتے ہیں لہذاٰ اُن کو تو وہ پیڑول کی بوتل اپنے ہی کسی جیب میں‌رکھنی پڑی گی اور اسی حالت میں اُنہوں نے اگر تمہاری تجویز پر عمل کر دیا تو پھر اُن کا شناختی کارڈ ملنے سے پہلے اُن کی اپنی شناخت کے لالے پڑ جائیں گے ۔ :wink: :lol:
 

ماوراء

محفلین
نہیں۔ شمشاد بھائی کہیں گے کہ یہ پانی کی بوتل ہے۔ کافی گرمی ہونے کی وجہ سے پانی کی بوتل میں ساتھ رکھتا ہوں۔

ویسے پٹرول کون سے رنگ میں ہوتا ہے۔؟ :D
 

ظفری

لائبریرین
جہاں سے پیڑول نکلتا ہے وہاں وہ یہ دھوکہ نہیں دے سکتے ۔۔۔ کوئی اور مشورہ دو ۔ اس میں تو وہ ہر طرح سے پھنستے ہی نظر‌آرہے ہیں ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ کہیں کہ میں تو شناختی کارڈ کے بغیر ہی بھلا تھا ۔ :wink: :lol:
 

ماوراء

محفلین
اسی لیے تو اتنا خوب صورت مشورہ دے رہی ہوں۔ کہ ہماری ایٹم بم بنانے سے جان چھٹے۔ :p :wink:

پیلے رنگ میں پٹرول آ جائے نا۔ مزہ آ جائے۔ :D
 

ظفری

لائبریرین
ا
ماوراء نے کہا:
اسی لیے تو اتنا خوب صورت مشورہ دے رہی ہوں۔ کہ ہماری ایٹم بم بنانے سے جان چھٹے۔ :p :wink:

پیلے رنگ میں پٹرول آ جائے نا۔ مزہ آ جائے۔ :D
اچھا تو شمشاد بھائی کو آنے دو ۔۔۔ میں بھی بتاتا ہوں کہ اُنہیں کس خوبصورت مشورے سے نوازا جارہا ہے ۔ یعنی نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری ۔ :wink: :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء تمہاری تجویز کا شکریہ، ایک بار اس پر عمل کر چکا ہوں اور جیسے ہی میں وہاں داخل ہوا تلاشی میں پیٹرول کی بوتل برآمد ہو گئی اور انہوں نے مجھے دہشت گرد گردانتے ہوئے پکٹر لیا، بڑی مشکل سے ان کو چکمہ دے کر بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
ارے شکریہ کس بات کا۔ :roll: :D

شمشاد بھائی اگر یہ آپ سب کر چکے ہیں تو ایٹم بنانے میں بھی آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے نا۔ :wink:

ظفری بھی نا۔۔۔میں پہلے ہی ڈر رہی تھی رپلے کر کے۔۔۔ آپ نے اور ہی وضاحت کر دی۔ :( :D
 
Top