"تبدیلی" پر کچھ خیالات

مہ جبین

محفلین
اپیا آپ کا حسن ظن ہے۔۔۔ ۔ قسم سے اس قدر حوصلہ افزائی مل جاتی ہے آپ کی طرف سے۔۔ کہ میں سوچتا ہوں اگر یہ حوصلہ افزائی نہ ہوئی ہوتی تو شاید میں کبھی نہ لکھتا۔۔۔ :)

پہلے پانچ طلباء۔۔۔ :rollingonthefloor:
اپیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے محفل پر آ کر ہی لکھنا سیکھا۔۔۔ اور آپ احباب کی حوصلہ افزائی نے ہی اس کو جلاء بخشی۔۔۔ :) اب آپ مدرس و معلم ہو کر ایسی باتیں تو نہ کریں۔۔۔ :)
ان دو شخصیات سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔۔۔۔کبھی ہمیں بھی ان سے ملواؤ :daydreaming:

پہلی والی لائن کے لئے بس اتنا کہوں گی کہ یہ صلاحیت تو خداداد ہے اس کو تھوڑی سی تحریک کی ضرورت تھی اور وہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ یہاں جلوہ گر ہوگئی
صد شکر کہ ہم کو ایک اچھا ادیب مل گیا :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ان دو شخصیات سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔۔۔ ۔کبھی ہمیں بھی ان سے ملواؤ :daydreaming:
اک تو آپ نے میری تحریر کو معلوماتی کر دیا۔۔۔۔ :shock:
چلیں آپ کو ابھی ملواتا ہوں ان دونوں شخصیات سے۔۔۔۔
ادھر اس کمرے میں۔۔ ۔بالکل ادھر ہی۔۔ یہاں سٹول پر بیٹھ جائیں۔۔۔
اور یہ جو سامنے میں شفیق سی میری اپیا نظر آرہی ہیں آئینے میں۔۔ یہی ہیں۔۔ ان سے مل لیجیے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ان دو شخصیات سے ملنے کا اشتیاق ہے ۔۔۔ ۔کبھی ہمیں بھی ان سے ملواؤ :daydreaming:

پہلی والی لائن کے لئے بس اتنا کہوں گی کہ یہ صلاحیت تو خداداد ہے اس کو تھوڑی سی تحریک کی ضرورت تھی اور وہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ یہاں جلوہ گر ہوگئی
صد شکر کہ ہم کو ایک اچھا ادیب مل گیا :)
یہ جو بعد میں آپ نے دوسری لائن ڈالی ہے۔۔ اس کی وجہ سے مجھے ریٹنگ بدلنی پڑ گئی ہے۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
مہ جبین

محفلین
اک تو آپ نے میری تحریر کو معلوماتی کر دیا۔۔۔ ۔ :shock:
چلیں آپ کو ابھی ملواتا ہوں ان دونوں شخصیات سے۔۔۔ ۔
ادھر اس کمرے میں۔۔ ۔بالکل ادھر ہی۔۔ یہاں سٹول پر بیٹھ جائیں۔۔۔
اور یہ جو سامنے میں شفیق سی میری اپیا نظر آرہی ہیں آئینے میں۔۔ یہی ہیں۔۔ ان سے مل لیجیے :)

:daydreaming:
خواب ہوتے ہیں دیکھنے کے لئے
ان میں جاکر مگر رہا نہ کرو :)

جاگتی آنکھوں سے خواب دکھانے کا شکریہ :ROFLMAO:
 
مہ جبین

محفلین
یہ شعر بہت خوبصورت ہے۔۔ لیکن آپ جیسی ہیں میں نے ویسا ہی دکھایا ہے۔۔ :)
بات یہ ہے کہ میں تم کو جیسا دیکھنا چاہوں گی تم مجھے ویسے ہی نظر آؤگے ، اگر آنکھوں پر میں تعصب کی عینک لگا کر دیکھوں گی تو تمہاری خوبیاں بھی خامیاں ہی نظر آئینگی۔۔۔۔
تو بس ثابت ہوا کہ جو ہے وہ تمہارا حسنِ نظر ہے اور کچھ بھی نہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بات یہ ہے کہ میں تم کو جیسا دیکھنا چاہوں گی تم مجھے ویسے ہی نظر آؤگے ، اگر آنکھوں پر میں تعصب کی عینک لگا کر دیکھوں گی تو تمہاری خوبیاں بھی خامیاں ہی نظر آئینگی۔۔۔ ۔
تو بس ثابت ہوا کہ جو ہے وہ تمہارا حسنِ نظر ہے اور کچھ بھی نہیں
اس مراسلے سے ہمیں اندازہ ہوا کہ آپ کا کوا سفید ہے۔۔۔۔ :cautious::evil:
 
غدیر زھرا

لائبریرین
مجھے بالکل بھی لکھنا نہیں آتا تھا۔۔۔ ۔ پھر ماں باپ نے مجھے سکول میں داخل کروا دیا۔۔۔ :roll:
اسی مکتب کے معلمین مجھے بھی داخلِ مکتب کرنے کے در پہ ہیں ۔۔ جہاں آپ جیسے شاگردِرشید اور ذرے کو آفتاب بنانے والے معلمین ہوں وہاں زانوئے تلمیذ تہہ کرتے ہوئے ہزار ہا بار سوچنا پڑتا ہے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اسی مکتب کے معلمین مجھے بھی داخلِ مکتب کرنے کے در پہ ہیں -- جہاں آپ جیسے شاگردِرشید اور ذرے کو آفتاب بنانے والے معلمین ہوں وہاں زانوئے تلمیذ تہہ کرتے ہوئے ہزار ہا بار سوچنا پڑتا ہے :)
یہ درپے ہے یا "در" "پہ" :cautious::p
اور میں شاگرد ضرور ہوں۔ پر رشید نہیں۔۔۔ میرا نام کچھ اور ہے۔۔۔ :biggrin:
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہ درپے ہے یا "در" "پہ" :cautious::p
اور میں شاگرد ضرور ہوں۔ پر رشید نہیں۔۔۔ میرا نام کچھ اور ہے۔۔۔ :biggrin:
غلطی کی نشاندہی کرنے پر اب میں آپ کو شاگرد کی فہرست سے بھی نکالتی ہیں "چھپے ہوئے معلم" :rolleyes: خیر میں نے ایک دو جگہ "در پہ" بھی پڑھا اب شاید ان حضرات سے بھی غلطی ہوئی ہو اور ہم ٹھہرے اچھا برا سبھی سمیٹنے والے :)
 
آپ کہہ رہی ہیں تو میں مخمصے کا شکار ہوگیا ہوں۔۔ لیکن میرا خیال ہے کہ لفظ "درپے" ہی ہے۔۔ تاہم بنا تصدیق کے اصرار مناسب نہیں۔ :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
آپ کہہ رہی ہیں تو میں مخمصے کا شکار ہوگیا ہوں۔۔ لیکن میرا خیال ہے کہ لفظ "درپے" ہی ہے۔۔ تاہم بنا تصدیق کے اصرار مناسب نہیں۔ :)
"در پے" ہی ہو گا ۔۔ مجھے بھی یہی ٹھیک لگ رہا ہے :) بہرحال شکریہ درستگی کے لیے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دُرُسْتَگی {دُرُس + تَگی} (فارسی). دُرُسْت، دُرُسْتَگی. فارسی زبان سے ماخوذ اسم درست کے ساتھ گی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے درستگی بنا -- اردو لغت تو کچھ یوں کہہ رہی ہے ۔:confused2:
پتا نہیں مجھے تویہی محفل میں کسی نے کہا تھا۔۔۔ میں وہ مراسلہ ڈھونڈتا ہوں۔۔۔ :feelingbeatup:
بلکہ زیادہ آسان کام ہے کہ سر محمد یعقوب آسی صاحب کو آواز دے لی جائے۔
سر ازراہِ کرم آ کر "درستی" اور "درستگی" کی بابت ابہام دور کیجیے۔ جزاک اللہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
غدیر زھرا!!! لو جی پریشانی کی ضرورت نہیں۔۔ سر محمد یعقوب آسی کی ہی لکھی ہوئی تفصیل مل گئی۔

یہاں دیکھیے۔۔
سب سے پہلے تو جناب الف عین سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
’’درستگی‘‘ یا ’’درستی‘‘ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
میرے علم کے مطابق قاعدہ یہ ہے کہ جس اسم واحد کا آخری حرف ’’ہ‘‘ ہو، اُس کو گاف سے بدلتے ہیں۔
بچہ بچگان، زچہ زچگی، بے قاعدہ بے قاعدگی، عمدہ عمدگی، خانہ خانگی، تشنہ تشنگی تشنگان، تِیرہ تِیرگی ۔۔۔

اور جہاں آخری حرف کچھ اور ہو وہاں گاف اضافی نہیں لگاتے۔
جوان جوانی جوانان، عالم سے عالمان اور اس سے عالمانہ، مرد سے مردان اور اس سے مردانہ اور آگے اس سے مردانگی۔

روان سے روانی اور روانہ سے روانگی

تشفی کا منتظر ہوں۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
غدیر زھرا!!! لو جی پریشانی کی ضرورت نہیں۔۔ سر محمد یعقوب آسی کی ہی لکھی ہوئی تفصیل مل گئی۔

یہاں دیکھیے۔۔
لیکن بھیا تشفی تو ابھی بھی نہیں ہوئی :confused2: اردو لغت کچھ اور کہہ رہی ہے اور اگر آپ گوگل پہ سرچ کریں تو آپ کو ہزار ہا نتائج مل جائیں گے جہاں درستگی کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔۔ کتب میں بھی یہ لفظ نظر سے گزرا ہے :confused2:
 
Top