تازہ غزل :

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اپریل فول کا یہ انداز بالکل جداگانہ ہے۔ بہت پسند آیا ظہیر بھائی۔
بہت شکریہ ظہیر بھائی ! مقصد یہی تھا کہ کچھ ہنسی مسکراہٹ کا سامان بھی ہونا چاہئے ۔ شاعر لوگ ہروقت سنجیدہ اور رنجیدہ باتیں روتے رہتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ کو یہ مذاق پسند آیا ۔ :):):)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگر وقت ملے تو تجریدی غزل کے موضوع پر کچھ روشنی ڈالئے گا
فن میں ،تجرد پر کافی و شافی روشنی تو مرحوم سید ضمیر صاحب جعفری ایسی ڈال گئے کہ اب کوئی ہم جیسا کچھ کہے تو دامن میں خفت کے سوا کیا سمیٹے۔فرماتے ہیں۔
ایبسٹرکٹ آرٹ کے ملبے سے یہ دولت نکلی
جس کو سمجھا تھا انناس ،،،،،،،، وہ عورت نکلی

ازراہ تفنن
 

جاسمن

لائبریرین
1:ہم معذرت خواہ ہیں! آپ کا مطلوبہ صفحہ «‌حبوطِ» ابھی موجود نہیں ہے۔
تلاش کے نتائج - حبوطِ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
2:صفحہ "حبوطِ" کو اس ویکی پر تخلیق کریں

استفسار کے مطابق کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
اردو لغت بورڈ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
3:لفظ "حبوط" لغت میں موجود نہیں۔
Online Urdu Dictionary
4:کوئی نتیجہ نہیں ملا

ْQaumi English Urdu Dictionary - قومی انگریزی اردو لغت
5:
صفحہ "حبوطِ" کو اس ویکی پر تخلیق کریں

استفسار کے مطابق کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
«حبوطِ» کے نتائج تلاش - وکی لغت
6:استفسار کے مطابق نتائج نہیں ملے
نتائجِ تلاش برائے "حبوطِ " - اردو_لغت
7:تلاش نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی
صفہ نمبر ١ - مفصل تلاش - Urdu Lughat - اردو لغت
8:ہم معذرت خواہ ہیں! آپ کا مطلوبہ صفحہ «‌حبوطِ» ابھی موجود نہیں ہے۔
اگر آپ اسے لکھنا چاہتے ہیں تو اسی سرخ عنوان پر کلک کریں اگر آپ نئے صارف ہیں، اور مدد درکار ہے توتلاش کے نتائج - حبوطِ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
9:کی تشریح | ریختہ حبوط
اب عربی اور فارسی لغت میں دیکھ رہی ہوں۔۔۔
سب مشکل پسند شعراء سے التماس ہے کہ فرہنگ ضرور فراہم کریں۔:)
 

نصر

محفلین
السلام علیکم دوستو۔ یہ غزل پڑھنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ مجھے اردو آتی ہی نہیں۔۔ :(:(:(
 

سید عاطف علی

لائبریرین
1:ہم معذرت خواہ ہیں! آپ کا مطلوبہ صفحہ «‌حبوطِ» ابھی موجود نہیں ہے۔
حبوط عربی لفظ ہے ۔ اس کے معنی ہیں کسی چیز کا خراب ،بیکار یا فاسد ہو جانا ۔
جیسے قران میں ہے۔
حبطت اعمالہم۔یعنی کہ ۔ ان کے اعمال ضایع ہو گئے۔
سب مشکل پسند شعراء سے التماس ہے کہ فرہنگ ضرور فراہم کریں۔:)
لیجیے یاسمین باجی
ایک بہت اچھی عربی لغت تو یہاں موجودہے۔
 
واہ ظہیر بھائی اگر آپ تشریح میں "اپریل" نا لگاتے تب بھی ہم لوگ تو "فول" بن ہی گئے تھے !
ویسے 10-12 منٹ میں ایسا کامیاب فول۔۔۔ کمال ہے صاحب !:p
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا۔ لیکن عاطف بھائی!یہ عربی سے عربی ہے۔ مجھے عربی سے اردو چاہیے۔
یہ مشکل تو ہمارے ساتھ بھی ہے۔ ہم نے جب لنک کھولا تو وہاں پہ "تعریف و معنی" لکھا دیکھ کر اسے عربی سے اردو لغت سمجھ لیا تھا۔
یہاں عربی سے کئی زبانوں کا اختیار ہے ۔ اردو تو نہیں البتہ انگلش بھی ہے اس سے کام چلالیں جب تک کوئی اور میسر ہو جائے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا۔ لیکن عاطف بھائی!یہ عربی سے عربی ہے۔ مجھے عربی سے اردو چاہیے۔

المنجد ( سائز ۵۵ ایم بی) اور مصباح اللغات (سائز ۳۰ ایم بی) دونوں پی ڈی ایف میں آرکائیو پر موجود ہیں ۔ ڈاؤن لوڈ کرلیجئے ۔ربط یہ رہے ۔

Al Munjad, Arabic To Urdu Dictionary : Free Download & Streaming : Internet Archive

Misbah Ul Lughat Arabic Urdu : Free Download & Streaming : Internet Archive
 
Top