تازہ غزل برائے اصلاح و تنقید

امان زرگر

محفلین
پھول سی نزہت ملی دل کو مرے
کیا عجب ندرت ملی دل کو مرے
درد کی دولت ملی دل کو مرے
وصل کی حسرت ملی دل کو مرے
فرط الفت سے نہ مر جاؤں کہیں
اک تری چاہت ملی دل کو مرے
پرسکوں جا کر لحد میں سو گئے
(سو گئے جا کر لحد میں پرسکوں)
عشق سے فرصت ملی دل کو مرے
تیرے پہلو میں بھی بیٹھے مضطرب
اک عجب فرقت ملی دل کو مرے
ناتواں کب شوق میرا اے فلک!
عزم کی طاقت ملی دل کو مرے
کب بھلا تھا شوق رسوائی ہمیں
عشق کی تہمت ملی دل کو مرے
رشک جس پر ہے مری تہذیب کو
دیکھ کیا وحشت ملی دل کو مرے​
 
آخری تدوین:
ان اصطلاحات کی وضاحت بھی تو درکار ہو گی مبتدی کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی مجھے، کسی لڑی میں موجود ہے تو ٹیگ کر دیں بندہ رہنِ احسان رہے گا۔
علمِ عروض و قافیہ کی باریکیاں مبتدیوں کے لیے زیادہ فائد مند نہیں ہیں لیکن اگر آپ کو میری طرح نظریاتی باریکیاں جاننے کا شوق ہو تو آپ ان کتب سے رجوع کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
عروض کی اصطلاحات سے تو میں بھی بھاگتا ہوں۔ قوافی میرے خیال میں درست ہیں۔
لیکن ردیف دل کو نہیں لگی!

پھول سی نزہت ملی دل کو مرے
کیا عجب ندرت ملی دل کو مرے
۔÷÷÷دو لخت ہے

درد کی دولت ملی دل کو مرے
وصل کی حسرت ملی دل کو مرے
÷÷÷یہ بھی ایضاً

فرط الفت سے نہ مر جاؤں کہیں
اک تری چاہت ملی دل کو مرے
÷÷اک چاہت کیوں؟ تین چار ملتیں تو؟

پرسکوں جا کر لحد میں سو گئے
(سو گئے جا کر لحد میں پرسکوں)
عشق سے فرصت ملی دل کو مرے
÷÷÷ کچھ کمی لگتی ہے "جب" کے بغیر۔ پہلا مصرع زیادہ رواں ہے

تیرے پہلو میں بھی بیٹھے مضطرب
اک عجب فرقت ملی دل کو مرے
÷÷ٹھیک

ناتواں کب شوق میرا اے فلک!
عزم کی طاقت ملی دل کو مرے
÷÷پہلے مصرع میں بات مکمل نہیں ہوئی

کب بھلا تھا شوق رسوائی ہمیں
عشق کی تہمت ملی دل کو مرے
÷÷درست

رشک جس پر ہے مری تہذیب کو
دیکھ کیا وحشت ملی دل کو مرے
÷÷خیال اچھا ہے۔ دیکھ کی جگہ مصرع یوں ہو تو
کیسی یہ وحشت۔۔۔۔۔۔​
 

عاطف ملک

محفلین
لا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم

امان اللہ زرگر بھائی!
مجھے بھی ردیف اچھی نہیں لگی تھی لیکن بہت اچھے اشعار تھے،اس لیے اپنی رائے اپنے پاس ہی رکھی :)
داد قبول فرمائیں کہ خیالات عمدہ ہیں۔:)
 

امان زرگر

محفلین
لا حول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم

امان اللہ زرگر بھائی!
مجھے بھی ردیف اچھی نہیں لگی تھی لیکن بہت اچھے اشعار تھے،اس لیے اپنی رائے اپنے پاس ہی رکھی :)
داد قبول فرمائیں کہ خیالات عمدہ ہیں۔:)
استاد محترم الف عین کے حکم اور چمنستان محفل کی رونق عاطف ملک بھائی کا مشورہ، بہترکرتا ہوں ردیف کو. کچھ مشورہ؟
 

عاطف ملک

محفلین
استاد محترم الف عین کے حکم اور چمنستان محفل کی رونق عاطف ملک بھائی کا مشورہ، بہترکرتا ہوں ردیف کو. کچھ مشورہ؟
عنقریب محفلین میرا نام چار پانچ سطور میں پڑھا کریں گے۔۔۔۔۔رونقِ بزم اردو۔۔۔۔بلبل چمنستان محفل۔۔۔۔اور پتا نہیں کیا کیا :LOL::LOL::LOL:
تھوڑا خیال کیا کریں۔۔۔مغل سٹیل کا دور ہے اور آپ مغل بادشاہوں کے دور والے خطابات عنایت کیے جا رہے ہیں:p:p
ردیف کیلیے "مرے دل کو" ایک اچھا متبادل ہے میری نظر میں۔تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ چل جائے گی میرے خیال میں جیسے "پھول سی نزہت ملی میرے دلِ بے تاب کو" اس کے علاوہ ذہن میں ابھی کچھ نہیں ہے۔
آپ کی محبت کیلیے بہت بہت شکریہ :)
 
آخری تدوین:
اتنی فصاحت و بلاغت دیکھ کر دل میں ہول اٹھ رہے تھے:p
میں تو شاید کبھی سوچوں بھی نہ ایسی کتابیں پڑھنے کے بارے میں۔
اللہ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے :)
عاطف بھائی میرا خیال ہے ایسی کتابیں برکت کے حصول کے لیے اپنے پاس ضرور ہونی چاہیے ۔:)
 

امان زرگر

محفلین
عنقریب محفلین میرا نام چار پانچ سطور میں پڑھا کریں گے۔۔۔۔۔رونقِ بزم اردو۔۔۔۔بلبل چمنستان محفل۔۔۔۔اور پتا نہیں کیا کیا :LOL::LOL::LOL:
تھوڑا خیال کیا کریں۔۔۔مغل سٹیل کا دور ہے اور آپ مغل بادشاہوں کے دور والے خطابات عنایت کیے جا رہے ہیں:p:p
ردیف کیلیے "مرے دل کو" ایک اچھا متبادل ہے میری نظر میں۔تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ چل جائے گی میرے خیال میں جیسے "پھول سی نزہت ملی میرے دلِ بے تاب کو" اس کے علاوہ ذہن میں ابھی کچھ نہیں ہے۔
آپ کی محبت کیلیے بہت بہت شکریہ :)
عاطف بھائی دل لگی میں کہا آپ کو جو کہا. آپ کو برا لگا تو..... (فیر نئیں کراں گے)
 

عاطف ملک

محفلین
عاطف بھائی دل لگی میں کہا آپ کو جو کہا. آپ کو برا لگا تو..... (فیر نئیں کراں گے)
نہیں مجھے تو بالکل برا نہیں لگا،لیکن اساتذہ کرام کے ہوتے ہوئے اپنے متعلق ایسی باتیں سن کر مجھے۔۔۔۔۔"شرم" آتی ہے :embarrassed1:
عاطف بھائی کے مراسلے پڑھ کرنہیں لگتا کہ اتنے ٹچی ہیں وہ۔ (خیر پچھ لینا چنگا ہوندا اے) :)
ہاں آئندہ توں پچھ لیا کرو کہ پا جی! اک منٹ گل سنو۔
او تہاڈے نال مذاق کرنا سی۔۔۔۔۔کر لواں؟؟؟:eek::eek::LOL::LOL::LOL:
 

امان زرگر

محفلین
ذرا ان اشعار کو دیکھ لیں. ردیف ابھی نہیں بدلی باقی اغلاط کو درست کرنے کی کوشش کی ہے. سر الف عین

فرط الفت سے نہ مر جاؤں کہیں
بس تری چاہت ملی دل کو مرے
پرسکوں جا کر لحد میں سوئے جب
عشق سے فرصت ملی دل کو مرے
تیرے پہلو میں بھی بیٹھے مضطرب
اک عجب فرقت ملی دل کو مرے
کب جنوں میں شوق میرا ناتواں
عزم کی طاقت ملی دل کو مرے
کب بھلا تھا شوق رسوائی ہمیں
عشق کی تہمت ملی دل کو مرے
رشک جس پر ہے مری تہذیب کو
کیسی یہ وحشت ملی دل کو مرے
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ، اللہ آپ کو خوش رکھے
دعاؤں کے رابطے اور تسلی و تشفی اور حوصلہ افزائی کے الفاظ کبھی درد کے درماں بنتے ہیں تو کبھی ہماری کاوشوں کو مہمیز کرتے ہیں ۔۔امید ہے آپ بھی بہتری لائیں گے ۔۔اللہ آپ کو جزاء دے ۔۔
 
Top