تاج نستعلیق کہاں گیا؟

neosaleem

محفلین
تاج نستعلیق کے بہت نمونے دیکھے لیکن شدتِ انتظار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
آخر تاج نستعلیق کہاں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کسی کو خبر ہے۔
 

sharfi

محفلین
اے اللہ! تاج نستعلیق کو تو جلد ہمارے سامنے کردے۔ شاکر بھائی کی محنت اور کوشش سے ہم سب کو فائدہ پہنچا۔ آمین
 

sharfi

محفلین
ہاں اگر گاہے بگائے اس کی خبر فورم آتے رہے تو شدت شوق اور دعاؤں میں اضافہ ہوتا رہے گا، اسی طرح دوسرے نستعلیق فونٹ کے بارے میں بھی۔
 

aladdin

محفلین
ہاں اگر گاہے بگائے اس کی خبر فورم آتے رہے تو شدت شوق اور دعاؤں میں اضافہ ہوتا رہے گا، اسی طرح دوسرے نستعلیق فونٹ کے بارے میں بھی۔

اب کوئی خبر نہیں آئے گی جناب ۔ اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور انتظار کرنا چھوڑیں ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اب کوئی خبر نہیں آئے گی جناب ۔ اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور انتظار کرنا چھوڑیں ۔
مجھے تو آپ کے اس جملہ پر غلام عباس کا یہ گیت یاد آرہا ہے
وہ آ تو جائے مگر انتظار ہی کم ہے
یہ دل خدا کی قسم بے قرار ہی کم ہے

حضور میں اور اشتیاق پورے دو سالوں سے ساری ساری رات جاگ کر اپنا خون جگر جلا رہے ہیں ۔۔ ۔ اب تک تو دوسروں کے تیار کردہ فونٹس کے ترسیمے اٹھا کر فونٹ بناتے رہے اور سمجھتے تھے کہ بہت آسان کام ہے لیکن اب الف سے لیکر یا تک تمام کام خود سے کرنا پڑا ہے تو پتہ چلا ہے کہ ایک نستعلیق فانت کی تیاری کتنے جگر سوز مراحل طے کرنے کے بعد مکمل ہوتی ہے اس کا اندازہ آپ کبھی نہیں لگا سکتے جب تک آپ ان مراحل سے گزریں نہیں۔ ۔ ۔ ایک پورے ادارے کا کام صرف دو آدمی کر رہے ہوں تو کچھ وقت تو لگے گا ناں
الحمد للہ ہم نے تمام بڑے بڑے مراحل سر کر لیے ہیں اور اب تو صرف 20 فیصد کام باقی ہے
اب تک کی کارکردگی یہ رہی
پانچ حرفی ترسیموں تک کا کام مکمل ہو چکا ہے اور تعداد کے اعتبار سے یہی ترسیمے سب سے زیادہ تھے
اب تو ”منزل ما دور نیست“ کے سنگ میل پر نظر پڑتی ہے توخوشی کے مارے دل دھڑکنا بھول جاتا ہے
اور بھی کچھ دن پہلے ہی تو میں نے ایک سکرین شارٹ پوسٹ کیا تھا
یہاں دوبارہ کر دیتا ہوں
tooghani2.jpg


بس آپ طنز کرنے کی بجائے دعا کر دیا کریں
والسلام
 
کل موصوف کا فقرہ "انتظار کرنا چھوڑیں" پڑھ کر تو ہماری سانس ہی اٹک گئی تھی کہ اللہ جانے کہاں سے ان کو کوئی "پکی" خبر ہاتھ لگ گئی جس کے تحت اتنے واضح الفاظ میں ہمیں پر سکون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پھر سوچا کہ جب تک شاکر چاچو یا اشتیاق بھائی خود نہ کہہ دیں کہ "اب انتظار کرنا چھوڑیں" تب تک سانس روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
در اصل کچھ قرائن و شواہد کی روشنی میں شاید موصوف نے یہ نتیجہ اخذ کر لیا تھا ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس سے پہلے محسن حجازی کی نگرانی میں شروع ہونے والے پروجیکٹ کا انجام ایسا ہی ہوا تھا جیسا کہ موصوف نے فرمایا اس پروجیکٹ میں بھی میرا اہم کردار تھا کیونکہ میں وہاں حروف و الفاظ کتابت کر کے اور ان کی اشکال اخذ کر کے مہیا کر رہا تھا۔ جب کہ فونٹ سازی کی ابجد سے میں اس وقت نا واقف تھا۔ اور یہ سب کام محسن حجازی نے کرنا تھا، لیکن وہ شاید کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہمیں ساتھ لے کر نہ چلا سکے۔ محفل کے تمام لوگ اس امر کے شاہد ہیں کہاس پروجیکٹ میں بھی کم از کم میں نے اپنے حصہ کا کام بطریق احسن اور بروقت مکمل کیا، لیکن جب پروجیکٹ ہی دم توڑ گیا تو میرا کیاقصور!
رہا تاج نستعلیق کا معاملہ تو الحمد للہ اب میں فونٹ سازی کی الف ب کو سمجھتا ہوں اور نستعلیق فونٹ پر کام کر سکتا ہوں، اشکال بھی دھڑا دھڑ وضع کی جا رہی ہیں اور ترسیمے بھی تیار ہو رہے ہیں اور انہیں فونٹ کی شکل میں ڈھالا جا رہا ہے، فونٹ باقاعدہ ہر روز ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور الحمد للہ بخوبی کام کر رہا ہے اس کے نتائج نہ صرف ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں میں بہترین ہیں بلکہ ویب پر بھی اس کی اپنی سج دھج ہے
دعا کرتے رہیں کہ اللہ مجھ ناتواں کو ہمت اور صحت دے، اور میرے ساتھی اشتیاق کے حوصلے بلند رہیں کیونکہ اس نے مجھے بڑا سہارا دیا ہوا ہے
اورہم دونوں یہ تاریخ ساز کام کر جائیں
 
چاچو آپ کو کسی قسم کی صفائی دینے کی چنداں ضرورت نہیں۔ آپ کے کام خود آپ لگن، محنت اور قربانی کا منھ بولتا ثبوت رہے ہیں۔ ہم ہمہ وقت آپ کی صحت کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔ :)
 

aladdin

محفلین
بس آپ طنز کرنے کی بجائے دعا کر دیا کریں
والسلام

بہت بہت معافی چاہتا ہوں شاکر صاحب ۔ میں تو آپ کے سامنے بس ایک لڑکا ہی ہوں ، اس لئے میرے اس طنزیہ انداز کو اللہ کے واسطے معاف کریں ۔ ویسے میں دعا کرتا ہی رہا ہوں ہمیشہ آپ کے لئے اور اب تو اور بھی زیادہ کروں گا ۔

ویسے ذرا اگر ممکن ہو تو ہمیں اپنے اِس زبردست تاج نستعلیق کی Specification بتائیں ۔ یعنی اِس میں لگیچرز کی تعداد اور یہ ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ ہے یا پھر ...

وسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بھائی aladdin!
ایسی کوئی بات نہیں اللہ آپ کو خوش رکھے میں ناراض تو نہیں ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی بات کا یہ انداز بھی دراصل تاج نستعلیق کے منظر پر آنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے
یہ فونٹ بنانے کے لیے ہم نے
پہلے اس کی کیریکٹر بیس تیار کی ہے لیکن چونکہ کوئی بھی نستعلیق فونٹ محض کیریکٹر پر انحصار کر کے اپنی نستعلیقی خوبیوں کو ظاہر نہیں کر سکتا اس لیے پھر اس میں لگیچرز ڈالنے کا کام شروع کیا گیا سو اب یہ لگیچر بیسڈ فونٹ ہے لگیچرز کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے
مزید کوئی وضاحت درکار ہو تو فرمایئے گا میں ضرورجواب دونگا


 

aladdin

محفلین
بھائی aladdin!
ایسی کوئی بات نہیں اللہ آپ کو خوش رکھے میں ناراض تو نہیں ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی بات کا یہ انداز بھی دراصل تاج نستعلیق کے منظر پر آنے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے

مزید کوئی وضاحت درکار ہو تو فرمایئے گا میں ضرورجواب دونگا

جی بالکل درست فرمایا آپنے۔ میرا انداز دراصل اس کے منظر پر آنے کا ایک ثبوت ہے ۔ کیا یہ ایم ایس ورڈ کے ساتھ انڈزائن سی ایس 5 میں کام کر سکے گا؟ اور فی الحال کو ئی بات ذہن میں نہیں ہے۔

وسلام ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی بالکل درست فرمایا آپنے۔ میرا انداز دراصل اس کے منظر پر آنے کا ایک ثبوت ہے ۔ کیا یہ ایم ایس ورڈ کے ساتھ انڈزائن سی ایس 5 میں کام کر سکے گا؟ اور فی الحال کو ئی بات ذہن میں نہیں ہے۔

وسلام ۔
جی ۔ ۔ ۔! یہ ان دیزائن ، فوٹو شاب اور السٹریٹر (سی ایس 5) میں بخوبی کام کر رہا ہے
 

عبدالحفیظ

محفلین
کیا تاج نستعلیق میں کرننگ جمیل نستعلیق سے بہتر ہے یا وہی حال ہے؟ کیونکہ جب تک کرننگ کا مسئلہ حل نہ ہو تب تک کوئی نستعلیق فونٹ انپیج کے نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اور خاص طور پر پبلشنگ انڈسٹری میں تو بالکل نہیں۔
 
Top