تابش بھائی کا انٹرویو

ماشاءاللہ بھیا ،
آپ کے حالات زندگی سے کافی تفصیلی معلومات ملی ، آپ بہت کمال کی شخصیت ہیں ،اپنی ذات کو آپ نے اتنی جگہ تقسیم کیا ہواہے اور ہر جگہ آپ منصفانہ انداز رویہ رکھا ہوا ہے ،
میرا سوال یہ ہے کہ آپ کی اتنی ہنگامہ خیززندگی میں کبھی ایسا موقع بھی آیا ہے کہ بھابی محترمہ نے آپ سے یہ شکایت کی کہ آپ مجھے وقت نہیں دیتے ہیں ؟
جو شوہر یہ کہے کہ یہ شکایت اس سے کبھی نہیں ہوئی، تو یا تو اس کی آج ہی شادی ہوئی ہے، یا جھوٹ بول رہا یے۔
 

سید ذیشان

محفلین
علامہ اقبال کی شاعری کی انڈرائڈ ایپ بنانا، جو کہ بہت شاندار کام ہے، کا خیال کیسے آیا اور اس پر کتنا عرصہ لگا؟
 

محمدظہیر

محفلین
علامہ اقبال کی شاعری کی انڈرائڈ ایپ بنانا، جو کہ بہت شاندار کام ہے، کا خیال کیسے آیا اور اس پر کتنا عرصہ لگا؟
اس سلسلے کی پہلی ایپ بناتے ہوئے یہ خیال ہرگز نہ تھا کہ اور بھی ایپس بناؤں۔
دراصل یہ دو مختلف خیالات کا انضمام تھا جو اس ایپ کی صورت میں سامنے آیا۔ عرصہ دراز سے علامہ اقبالؒ سے منسوب اشعار پر کڑھا کرتا تھا، اور ان پر اعتراض کر کے لوگوں کی ناراضگی مول لیا کرتا تھا۔ کچھ اشعار تو واضح اشارہ کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم اقبالؒؒ تو کیا، اقبال مستری کے بھی اشعار نہیں ہیں، مگر جو درست اشعار ہوتے تھے، ان پر شبہ ہونے کے باوجود کوئی آسان ذریعہ ان کی تحقیق کا نہیں تھا۔ لہٰذا یہ خواہش رہتی تھی کہ کوئی ایسی ویب سائٹ ہونی چاہیے، جہاں اقبالؒ کا سارا کلام اکٹھا ہو۔ یعنی یہ خیال بھی نہ تھا کہ یہ کام میں کروں۔
دوسری جانب اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ کے بڑھتے ہوئے کام کے سبب ایک خواہش تھی کہ اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ سیکھی جائے۔ مگر کیسے سیکھی جائے؟
تو ایک دن اچانک ان دونوں خیالات کا ہنگامی اجتماع ہوا اور یہ طے پایا کہ علامہ اقبالؒ کا کلام سرچ ایبل فارمیٹ میں خود ہی دیا جائے اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی صورت میں دیا جائے۔ اس میں تین کام اہم تھے۔ ایک تو ٹیکسٹ فارمیٹ میں سارا کلام ملنا، پھر اس کو مناسب طریقہ سے ڈیٹابیس میں محفوظ کرنا، اور اینڈرائڈ ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ سیکھنا۔
اور اسی ترتیب سے کام کیا۔ بہت ڈھونڈنے پر پتہ چلا کہ یہ سارا ٹیکسٹ تو اقبال اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ہے۔ اور نہ صرف اردو بلکہ فارسی کلام بھی مکمل موجود ہے۔ مختلف ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر ٹرائی کرنے کے بعد غالباً ایچ ٹی ٹریک سے کام ہو گیا۔ اب اگلا کام ویب پیجز میں سے ٹیکسٹ نکالنا تھا۔ اس کے لیے نوٹ پیڈ پلس پلس پر تمام ڈائریکٹری پر 3 مختلف ریجکس کے ذریعے ایچ ٹی ایم ایل ڈیٹا حذف کر کے ٹیکسٹ حاصل کیا۔ اور پھر ایک جاوا پروگرام لکھ کر ان تمام فائلز سے ڈیٹا اٹھا کر ڈیٹابیس میں محفوظ کیا۔ اس کے بعد ایپلیکیشن بنانی شروع کی تو بنتی چلی گئی۔ ایپلیکیشن بنانے کے سلسلہ میں محفل سے بھی مدد حاصل کی، یوں یہ ایپلیکشن تیار ہوئی۔ اگلی دو ایپلیکیشنز کے لیے یہی محفل سے احباب نے تیار کیا۔ :)
۔

:)
 
علامہ اقبال کی شاعری کی انڈرائڈ ایپ بنانا، جو کہ بہت شاندار کام ہے، کا خیال کیسے آیا اور اس پر کتنا عرصہ لگا؟
باقی بات تو ایک سوال کے جواب میں موجود ہے۔
عرصہ تین ماہ کا لگا۔ مگر مین منتھ کہا جائے تو وہ شاید آدھا بھی نہیں لگا۔
 

لاریب مرزا

محفلین
تابش بھائی آپ ماشاءاللہ ایک متوازن اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کا انٹرویو پڑھ کے اچھا لگا۔ آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے کافی مسائل درپیش رہے۔ آپ کے رویے کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آپ اتنے بہادر ہیں کہ گھر والوں کو خود تسلی دیتے ہوں گے کہ میں ٹھیک ہوں، کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ :)
آپ سے ایک سوال ہے صحت کے مختلف مسائل کے چلتے زندگی میں کبھی مایوسی کے اندھیروں نے گھیرا؟؟ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جماعت اسلامی سے گہرا اور رکنیت کا تعلق ہے، الحمد للہ :)
کہتے ہیں کہ جس طرح مولانا مودودی نے ایک دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا تو وہ اگر اپنی سلجھی ہوئی اور پڑھی لکھی جماعت صرف رفاحی اور اصلاحی جماعت ہی رکھتے نا کہ سیاسی تو وہ زیادہ کارگر ہوتی، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں۔ :)
 
کہتے ہیں کہ جس طرح مولانا مودودی نے ایک دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا تو وہ اگر اپنی سلجھی ہوئی اور پڑھی لکھی جماعت صرف رفاحی اور اصلاحی جماعت ہی رکھتے نا کہ سیاسی تو وہ زیادہ کارگر ہوتی، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں۔ :)
یہ ایک بڑا وسیع موضوع ہے۔
مختصر یہ کہ جب فریضۂ اقامتِ دین ہی مولانا نے سمجھانے کی کوشش کی ہے، تو سیاست سے دور کس طرح رہا جا سکتا تھا۔ :)
جب بات ادخلوا فی السلم کافۃ کی ہے، تو اس میں نظامِ سیاست بھی آتا ہے۔
یہ تو شاید غلط بات ہو جاتی کہ تمام فکر اسلامی نظامِ حیات کی بات کر رہی ہے، مگر عملی طور پر کوشش موجود نہیں ہے۔ :)
 
تابش بھائی آپ ماشاءاللہ ایک متوازن اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کا انٹرویو پڑھ کے اچھا لگا۔ آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے کافی مسائل درپیش رہے۔ آپ کے رویے کو دیکھ کے لگتا ہے کہ آپ اتنے بہادر ہیں کہ گھر والوں کو خود تسلی دیتے ہوں گے کہ میں ٹھیک ہوں، کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔ :)
آپ سے ایک سوال ہے صحت کے مختلف مسائل کے چلتے زندگی میں کبھی مایوسی کے اندھیروں نے گھیرا؟؟ :)
حیرت انگیز طور پر درست بات کی ہے آپ نے۔ گھر اور خاندان والے اس کا واضح طور پر اظہار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ تکلیف کے ساتھ اسے سہنے کا حوصلہ بھی دیتا ہے۔ :)

زندگی کے مختلف دائروں میں وقتی طور پر مایوسی کی کیفیت تو آتی رہی ہے، مگر کبھی زندگی سے مایوس نہیں ہوا۔ اور نہ ہی کبھی آنے والی مایوسی کی کیفیات کو خود پر طاری کیا ہے۔ بلکہ ہمیشہ اس سے نکلنے کی راہیں تلاش کی ہیں، اور اللہ کی مشیت سمجھ کر آگے بڑھا ہوں۔
 
۱. قران مجید کو بطور خط پڑھتے ہیں یا بطور کتاب؟ اگر بطور خط، تو کیا احساسات وارد ہوتے ہیں؟

میں قرآن مجید کو بطورِ ہدایت نامہ پڑھتا ہوں۔ انفرادی کیفیات کو زیادہ ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔
البتہ پڑھتے ہوئے یہ خیال ہمیشہ رہتا ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ مجھ سے بات کر رہے ہیں، مجھے ہدایات دے رہے ہیں، مجھے سمجھا رہے ہیں۔

۲. آپ ماشاء اللہ حج کی سعادت حاصل کرچکے ہیں،شاعر لوگ تو جذبات کی داستانیں منظوم کرتے ..ہم نے ڈھونڈا ایسا کلام مگر ہماری کوتاہی دیکھیے کہ ایسا دھاگہ ملا نہیں
اسی مناسبت سے گرہ لگائیے،

کعبے پر پڑی جب پہلی نظر کیا چیز ہے دنیا بھول گیا


حج کی سعادت کے لیے اللہ تعالیٰٰ سے دعا ہے کہ ہمت اور استطاعت عطا فرمائے۔ آمین
ابھی تک عمرہ ہی کیا ہے۔ جس پر ایک تحریر یہاں پیش کر چکا ہوں، جس میں احساسات کا اظہار بھی ہے، اور اس سے زیادہ احساسات و جذبات بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا کہ وہ میرے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کا معاملہ ہے۔ :)
گرہ لگانے سے فی الحال قاصر ہوں۔ کبھی لگ گئی تو پیش کر دوں گا۔ :)

۳.ایسے کون سے لمحے تھے جنہوں نے زندگی بدل دی؟

انسانی زندگی میں ایسے لمحات زندگی کے مختلف دائروں میں آتے رہتے ہیں۔
ایف ایس سی تک پڑھائی سے بہت بھاگا اور غفلت کی۔ مگر ایف ایس سی کے نتائج کی ٹھوکر نے سیدھا کیا، اور پھر تعلیمی کیریئر میں کوئی نقصان نہیں اٹھایا۔

انفرادی معاملات کافی ڈسٹرب ہو چکے تھے اور اجتماعیت سے بھی کسی حد تک کٹ چکا تھا، اور اسی بات کو میں انفرادی اعمال میں کوتاہی کا سبب بھی سمجھتا ہوں۔ وجوہات کا ذکر مناسب نہیں سمجھتا۔ پھر شدید ایکسیڈنٹ ہوا، اللہ تعالیٰ نے دوسری زندگی عطا فرمائی، تو معاملات کو نئے سرے سے بہتری کی جانب موڑا۔


۴.حضرت ابو بکر صدیق رض کی کس بات سے اتنا متاثر ہیں کہ اس کو عملی طور پر لاگو کیا ہوا ہے؟

ان کے اخلاص اور قربانی کی انتہائی کیفیات سے شدید متاثر ہوں۔ جس طرح نبی اکرمﷺ کی زندگی میں انھوں نے بےلوث ہو کر ان کا ساتھ دیا۔ اور اپنی زندگی کا ہر ہر لمحہ ان کے حضور پیش کر دیا، اس کی مثال ڈھونڈے نہیں ملتی۔ چاہے وہ ہجرت کا سفر ہو، اس میں سانپ کا ڈسا جانا ہو، غزوۂ تبوک پر اپنے گھر کا سارا سامان حاضر کر دینا ہو۔ واقعۂ معراج پر کفار کی تضحیک کے موقع پر بغیر کسی حیل و حجت کے مکمل ایمان اور اعتماد کے ساتھ نبیﷺ کی صداقت کی گواہی ہو۔
پھر نبیﷺ کے بعد جس طرح غمزدہ مسلمانوں کو اکٹھا کیا، برپا ہونے والے فتنوں کا مقابلہ کیا، اور اہم فیصلے کیے، وہ بھی ان کی استقامت پر دال ہے۔

عملی طور پر ان سے یہی کچھ سیکھنے کی کوشش ہے، اخلاص کے ساتھ دین پر کاربند رہنے کی کوشش، دوستی میں بےلوثی، اور فیصلوں پر اعتماد اور استقامت۔
بہت کمزور ہوں ان معاملات میں۔ مگر کوشش کرتا رہتا ہوں۔
 
Top