بے چارہ جاپان

نبیل

تکنیکی معاون
جاپان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ہاف میں گول کر دیا تھا۔ یہ سبقت میچ کے آخر تک برقرار رہی یہاں تک کے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے 84ویں، 89ویں اور میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے میچ 3۔1 سے جیت لیا۔ جاپان کا ایک گول بھی عجیب انداز سے ہوا تھا۔ جاپانی فارورڈ نے کک ماری اور دو اور جاپانی کھلاڑی آسٹریلوی گول کیپر کی راہ میں حائل ہوگئے اور وہ گول نہ بچا سکا اور یہ گول مانا بھی گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا ہی اچھا ہو اگر آپ ساری ٹیموں کے نتائج لکھ دیں کہ کون کس سے جیتا اور کون کس سے ہارا اور پوائینٹس کی کیا پوزیشن ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، بہتر تو یہی ہوگا کہ جن دوستوں کو نتائج معلوم ہوتے جائیں وہ یہاں پوسٹ کرتے جائیں۔ میں تو کبھی کبھار ہی ان خبروں پر نظر ڈالتا ہوں۔ ویسے اگر کوئی ورلڈ کپ فٹبال کی نیوز کا ticker مل جائے تو اسے دائیں جانب کے ایک بلاک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top