بے پر کی اَڑانا از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
لوگ اتنی اچھی بے پر کی لکھتے ہیں۔ ہم تو بے پر کی نہیں لکھ سکتے۔ ہماری تو پر والی نہیں اُڑتی تو بے پر کی کہاں اُڑے گی۔ ہم نے سوچا کہ اس بےپر میں ہم سے کچھ اُڑے نہ اُڑے ہم کچھ نہ کچھ اُڑائیں گے ضرور۔ لیکن جب ہم سے کچھ نہ اُڑا تو ہم ٹانگ اَڑانے کا سوچ لیا۔ کہ ٹانگ اَڑانا تو ویسے بھی اپنا قومی مشغلہ ہے۔ چاہے الف ب آتی ہو یا نہ ۔ لیکن اچھا کام ہم نے یہ کیا کہ ہم نے اپنی اس بے پر کی سے بے پر کی اصلی پری مارکہ والے دھاگے کو خراب نہیں کیا۔ تو میں آپ کو ایک بات سناتا ہوں۔ لیکن ظاہر ہے کہ ہے بے پر کی ہی۔
بھلے دنوں کی بات ہے۔ بقول مچھلی شہری شباب پر بہار تھی فضا بھی خوشگوار تھی۔ تو ہم بھی ایسے موسم میں مچل پڑے اورفلیٹ سے نکل پڑے۔
فلیٹ سے نکلتے ہی ہم کو خیال آیا کہ ہم کو تو زور کی بھوک لگی ہے۔ تمام بزرگوں کے اول طعام بعد کام والے سنہرے اقوال ذہن میں رقصاں ہوگئے۔ مگر کھایا کیا جائے۔ کسی اچھے ہوٹل سے جا کر چکن بروسٹ کھائیں۔ دیکھا تو جیب اجازت نہ دیتی تھی۔ بلکہ اجازت تو بہت دور میں نے صرف جیب کی طرف دیکھا ہی تھا کہ اس نے مجھے اتنے زور سے گھورا کہ میں فوراً اس خیال اور سوچ کو وہیں قبر کھود کر دفنانے لگ گیا۔ اگر میں چاول کھا لوں۔ جیب نے دوبارہ بہت برا سا منہ بنایا۔ اگر تم نے شام کو کچھ نہیں کھانا تو چاول کھا لو۔ ہممم۔۔۔ ہم نے جیب کی ہاں میں ہاں ملائی۔ بئی کون کافر اتنی کڑکی میں جیب کی بات ٹال سکتا ہے۔ جب کہ وہ ہماری واحد سپانسر بھی تھی۔سوچتے ہیں، ہم نے جیب کو تھپک کر پیدل سفر جاری رکھا۔ چلتے چلتے ایک ہوٹل کے باہر آپہنچے۔ ویسے تو جب بھی بھوک لگتی تھی ہمارے قدم خود بخود اس ڈھابے کی طرف اٹھتے تھے۔ جیسے گدھے کا رخ گھر کی طرف ۔۔۔ خیر چھوڑیں گدھے کو۔ یہ المعروف چھپڑ کانٹینٹل ہمارا پسندیدہ ہوٹل تھا۔ اورہم دونوں (ہم اور ہماری جیب) کو یہاں آنا بہت اچھا لگتا تھا۔ دال کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہم نے جیب سے پوچھا۔ ایک دم فنٹاسٹک۔ بنا کسی جھڑک کے جواب پا کر ہمارے دل کو تسلی ہوئی۔ اور ہم نے ایک چارپائی پر قبضہ جما لیا۔
بیرا ہمیں مدتوں سے جانتا تھا۔ یوں تو آرڈر کرنے کی ضرورت نہ تھی۔ لیکن اگر وہ بناء کہے دال روٹی اٹھا کر لے آتا تو ہم اسے اپنی شان کے خلاف سمجھتے۔ لہذا جب وہ پاس آیا تو ہم نے تمکنت سے اس کو دال اور روٹی لانے کا آرڈر دیا۔ اور ایک جگ سے پانی لے کر گلاس دھونے لگے۔ تاکہ پانی پیا جا سکے۔ جب وہ روٹی سالن ہمارے سامنے رکھ چکا تو ہم نے اس کو کہا کہ دال مرغی والے چمچ سے ہی ڈالی ہے نا؟ اس نے جواب دیا بالکل سر۔ بلکہ اوپر یہ جو شوربہ تیر رہا ہے یہ مرغی ہی کا ہے۔ یہ سن کر ہمارے دل کو ایک طمانیت کا احساس ہوا۔ کھانا کھانے کے بعد جب ہمارا دماغ بھر گیا تو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت واپس آئی اور ہم سوچنے لگے کہ اصل میں ہم کس کام سے نکلے تھے۔ کافی دیر سڑک کنارے کھڑے رہنے کے بعد بھی جب یاد نہ آیا تو واپس فلیٹ کی راہ لی۔ وہاں پہنچ کر کیا دیکھتے ہیں کہ روم میٹ اپنے آبائی شہر سے واپس آچکا ہے۔ اور بریانی لایا ہے۔ جس کو درمیان میں رکھ کر تمام احباب سیاسی انصاف فرما رہے ہیں۔ یہ دیکھنا تھا کہ ہماری جیب ہم پر برس پڑی۔ تمہیں ہر کام کی بہت جلدی ہوتی ہے۔ کیا مصیبت پڑی تھی اتنی جلدی کی۔ اتنی سی بھوک سے آدمی مرجاتا ہے کوئی۔ لیکن ہم نے جیب کی ڈانٹ کو یکسر نظرانداز کر کے جونٹی رہوڈز کی طرح چھلانگ لگائی اور ڈبہ اٹھا کر کچن میں گھس گئے۔ اور گھستے ہی دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ دروازہ توڑنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ برے برے القابات کی آواز آتی رہی۔ لیکن ہم جب گلے تک نہ بھر گئے ہم نے دروازہ نہ کھولا۔
 
آپکے کھانے کی جنگ مشق جان کر کالج کا زمانہ یاد آگیا ایک مرتبہ جب ہم نے فرسٹ ائیر کو ویلکم پارٹی دی ۔ جب کھانے کا وقت آیا تو ہمارے ایک کلاس فیلو نے کھانے کا اعلان یوں کیا "مجاہدو ٹوٹ پڑو"
 

محمداحمد

لائبریرین
:):):)

حیرت ہے کہ آپ کو "مچھلی شہری" کا نام سن کر بھی مچھلی کھانے کا خیال نہیں آیا۔

گھر سے باہر اچھا کھانا قسمت سے ہی ملتا ہے۔ اکثر اچھے خاصے پیسے لگا کر بھی لطف نہیں آتا اور کبھی کبھی سرِ راہ ہی کسی عام سی جگہ پر کھانے کے اتفاق پر مزہ آجاتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپکے کھانے کی جنگ مشق جان کر کالج کا زمانہ یاد آگیا ایک مرتبہ جب ہم نے فرسٹ ائیر کو ویلکم پارٹی دی ۔ جب کھانے کا وقت آیا تو ہمارے ایک کلاس فیلو نے کھانے کا اعلان یوں کیا "مجاہدو ٹوٹ پڑو"
روٹی کھل گئی اور مجاہدو ٹوٹ پڑو ایک ہی مفہوم کے لیے مختلف جملے ہیں۔۔۔ :p

کیا خوب بے پر کی لکھی ہے نینی بھیاا :rollingonthefloor:
چلو شکر ہے یہ تصدیق تو ہوئی پرانے بےپرکی استادوں سے :)

:):):)

حیرت ہے کہ آپ کو "مچھلی شہری" کا نام سن کر بھی مچھلی کھانے کا خیال نہیں آیا۔

گھر سے باہر اچھا کھانا قسمت سے ہی ملتا ہے۔ اکثر اچھے خاصے پیسے لگا کر بھی لطف نہیں آتا اور کبھی کبھی سرِ راہ ہی کسی عام سی جگہ پر کھانے کے اتفاق پر مزہ آجاتا ہے۔
مچھلی۔۔۔۔ اس چھپڑ کانٹیٹنل کے دائیں بائیں دور دور تک نہیں ملتی ہوگی ۔۔۔۔ :p
بالکل۔۔۔۔ صد متفق۔۔۔

ویسے خوب بے پر کی اَڑائی ہے آپ نے۔ :p:D

یعنی سعود بھائی کا فن مقبولِ عام ہوا جاتا ہے۔ :)
ایک اور تصدیق۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کو اُدھر بھی لے جایا جا سکتا ہے۔۔۔ :)
سعود بھائی کے فن کو کہاں پہنچے ہم۔۔۔۔ ہم تو ابھی پاؤں جمانا سیکھ رہے ہیں۔۔۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
روٹی کھل گئی اور مجاہدو ٹوٹ پڑو ایک ہی مفہوم کے لیے مختلف جملے ہیں۔۔۔ :p


چلو شکر ہے یہ تصدیق تو ہوئی پرانے بےپرکی استادوں سے :)


مچھلی۔۔۔ ۔ اس چھپڑ کانٹیٹنل کے دائیں بائیں دور دور تک نہیں ملتی ہوگی ۔۔۔ ۔ :p
بالکل۔۔۔ ۔ صد متفق۔۔۔


ایک اور تصدیق۔۔۔ ۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کو اُدھر بھی لے جایا جا سکتا ہے۔۔۔ :)
سعود بھائی کے فن کو کہاں پہنچے ہم۔۔۔ ۔ ہم تو ابھی پاؤں جمانا سیکھ رہے ہیں۔۔۔ :)

ہیں یہ استاد مجھے ہی کہا ہے:rollingonthefloor:
 

جاسمن

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔اتنے بہت سے پر لگے ہیں آپ کی اِس اُڑان میں۔نفرتوں،غیبتوں،حسد،بد گمانیوں کے اِس حبس زدہ موسم میں تازہ ہواؤں کی سی تحریر کے لئے "جزاک اللہ خیر!"
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔اتنے بہت سے پر لگے ہیں آپ کی اِس اُڑان میں۔نفرتوں،غیبتوں،حسد،بد گمانیوں کے اِس حبس زدہ موسم میں تازہ ہواؤں کی سی تحریر کے لئے "جزاک اللہ خیر!"
زیادہ پروں والے بھی نہیں اڑتے نا۔۔۔۔۔۔ آپ کا بہت شکرگزار ہوں ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔
 
Top