فاخر رضا

محفلین
یعنی مذہبی طبقہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر زنا کاری کی چھوٹ دنیے پر راضی ہوجائے تو متعصب، غیر روادار، متشدد اور دہشت گرد نہیں رہے گا!!!
:thinking::thinking::thinking:
بھائی آپ جذباتی ہوگئے (جو آپ کا خاصہ نہیں ہے)
میں نے صرف بات کرنے کی بات کی تھی
 

سید عمران

محفلین
بھائی آپ جذباتی ہوگئے (جو آپ کا خاصہ نہیں ہے)
میں نے صرف بات کرنے کی بات کی تھی
ہم نے بھی ہلکے پھلکے انداز میں لیا ہے۔۔۔
جبھی حیرانی سے سوچنے والا شتونگڑا لگایا ہے۔۔۔
ورنہ آپ کو تو ہم جانتے ہیں کہ کتنے کھلے ظرف کے ہیں!!!
 

فاخر رضا

محفلین
میرے خیال میں مغرب میں شادی سے پہلے دوستی یا صرف دوستی ہی پر پوری زندگی بتا دینا ایک norm بن گئی ہے، اس معاملے کو آسان بنانے کے لئے اور جھجھک ختم کرنے میں ویلنٹائن ڈے معاون ہوتا ہے.
ویلنٹائن ڈے پر بیوی کو آئی لو یو کہنا بہت ہی عجیب بات لگتی ہے. ہاں رخصتی نہ ہوئی ہو تو اور بات ہے پھر مناسب لگے گا
پاکستان کے جس طبقے سے ہمارا تعلق رہا وہاں تو محبت وغیرہ شادی کے بعد شروع ہوتی ہے. ایسے میں اگر آپ ڈرامے کے طور پر Just برائے تفریح ویلنٹائن ڈے کا ڈھونگ رچانا چاہیں تو اور بات ہے
مغرب میں arrange شادی کا رواج نہیں ہے تو اب کیا حل ہے سوائے عشق وغیرہ سے کام نکالنے کے. فطرت میں تو ہے نا ساتھ رہنا
ہمارا فیملی سسٹم میرے خیال میں وہ واحد ہتھیار رہ گیا ہے جس کے باعث مغرب کی خواتین اسلام کی طرف راغب ہورہی ہیں
 

فلسفی

محفلین
ویلنٹائن ڈے پر بیوی کو آئی لو یو کہنا بہت ہی عجیب بات لگتی ہے
شاید بقول یوسفی صاحب کہ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ جسم کے اس حصے پر خارش کی جائے جہاں خارش ہو ہی نہیں رہی۔ :D
آپ شاید خوبی کہنا چاہ رہے تھے۔
 

عرفان سعید

محفلین
میرا مقصد کسی کی طرف اشارہ کرنا نہیں۔ لیکن بلاوجہ جو ڈھول پیٹا جاتا ہے اس کی بجائے ساری توانائی اپنی روایات کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کرنی چاہیے۔ شدید جذباتی دلائل کے انبار کے باوجود اگر کوئی اثر نہیں ہو رہا تو دلائل میں کمزوری ہے۔
 
Top