مبارکباد بیٹے کے لئے دُعا کی درخوا ست

غزالہ ظفر

محفلین
دلی دعائیں ۔۔۔! ویسےامید ہے اب تک نتائج سامنے آ چکے ہوں گے۔ یہ بہت اچھا ہوا کہ برخوردار نے موضوع کی مخالفت میں دلائل تیار کیے تھے ۔ نتیجہ سننے کا ہمیں بھی انتظار ہے
 

جاسمن

لائبریرین
آمین۔جزاک اللہ!
غزالہ ظفر! اپنے سکول میں گیارہ سیکشنز میں جیت کر ریجنل سطح تک گیا ۔البتہ وہاں کوئی پوزیشن نہیں لے سکا۔ الحمد اللہ۔
 

الشفاء

لائبریرین
محمد داؤد کو ریجنل سطح پر مقابلہ کرنے کی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔:)
یقیناً اس مقابلے سے بھی بہت کچھ سیکھا ہو گا۔۔۔
 

غزالہ ظفر

محفلین
شکریہ جاسمن! دراصل ابھی فورم پر نئی ہوں اس لیے اندازہ نہ ہوسکا کہ پچھلے صفحے پر صاحبزادے کی پوزیشن کی اطلاع موجود ہے۔
بہرحال یہ کامیابی بھی کچھ کم نہیں :clap: والد صاحب کو مبارک ہو!
 

جاسمن

لائبریرین
محمد داؤد کو ریجنل سطح پر مقابلہ کرنے کی بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ :)
یقیناً اس مقابلے سے بھی بہت کچھ سیکھا ہو گا۔۔۔
الشفاء! جزاک اللہ!
اللہ کا شکر ہے میں اپنے بچوں کو حصہ لینے کے لئے ضرور کہتی ہوں۔ مقابلہ کرو لیکن ہار جیت کو اپنے لئے مسلئہ نہ بننے دو۔ حصہ لینا ہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
یقیناََ بہت کچھ سیکھا ہے۔ لیکن الشفاء! مجھے افسوس اِس بات کا ہے کہ بچے ابھی سے بے ایمانی ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ یہ نہیں کہہ رہی کہ دادؤد کو ہی جیتنا چاھئے تھا ۔۔بلکہ یہ کہ جو بچے جیتے ان کے سکول کے استاد گھنٹی پہ بیٹھے تھے اور اپنے بچوں کو پانچ منٹ اور دوسرے بچوں کو ساڑھے تین یا چار منٹ دے رہے تھے۔
 

غزالہ ظفر

محفلین
دیکھا نا پھر غلطی ہو گئی۔۔۔ جاسمن یہاں آپ کے ہی بیٹےکی بات ہو رہی ہے اس لیے مجھے والدہ صاحبہ کو مبارک باد دیناچاہیےتھی :?
 

جاسمن

لائبریرین
دیکھا نا پھر غلطی ہو گئی۔۔۔ جاسمن یہاں آپ کے ہی بیٹےکی بات ہو رہی ہے اس لیے مجھے والدہ صاحبہ کو مبارک باد دیناچاہیےتھی :?
ہاہاہاہا۔غزالہ میں سمجھ گئی تھی لیکن والد کو بھی مبارکباد ہو تو بھی ایک ہی بات ہے۔
جزاک اللہ! جب میں یہاں نئی نئی آئی تو مجھ سے ٹائپنگ کی بہت ہی زیادہ غلطیاں ہوتی تھیں۔۔۔آپ میرا تعارف دیکھیں گی تو آپ کی ہمت میں اضافہ ہو گا۔:LOL:
 

رانا

محفلین
یہ تو بہت خوشی کی بات ہے کہ داؤد نے اسکول کے گیارہ سیکشنز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔:)
اور ریجنل سطح تک پہنچنا بھی کوئی معمولی بات تو نہیں۔ کتنے بچے اسکول لیول پر حصہ لیتے ہیں لیکن صرف ایک کے حصے میں ٹاپ کی پوزیشن آتی ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا داؤد وہ ایک ہے۔ اصل چیز مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے عزم و ہمت اور حوصلہ کا پیدا ہونا ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا لیکن اسکول لیول پر سب سے بہتر مقام حاصل کرنے کے بعد داؤد کے عزم اور حوصلہ میں جو اضافہ ہوا ہے وہی اصل انعام ہے جو اسے آگے بڑھنے کی ایک لو لگا دے گا۔ آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
رانا بھائی! آپ کی مدد،حوصلہ افزائی،تعریف، مبارک،دعا،اپنائیت۔۔۔۔۔۔شکریہ کے لئے الفاظ نہیں۔۔۔
اللہ آپ کو بے حدوحساب آسانیاں ،رزق میں برکت،ایمان کی دولت اور دنیا و آخرت کی خوشیاں عطا کرے۔ آمین!
 
گرتے ہیں شاہ سوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
موضوع تو اچھا تھا، بہرحال میں نے دیر کردی ہے اس کو دیکھنے میں ،
بہرحال آئندہ کے لیے اس ویب سائٹ سے استفادہ کر لیجئے گا یا Debate Ideas گوگل کرلیں

Debate Ideas for Use in American English
http://www.paulnoll.com/Books/Clear-English/English-debate.html
 
Top