مبارکباد بیٹے کے لئے دُعا کی درخوا ست

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
وہ جو دعاؤں کو قبول فرماتے مجیب الدعوات ٹھہرتا ہے ۔ اسی سچی سمیع العلیم ہستی کے حضور دعاگو ہوں کہ محمد داؤد کی محنت و کوشش کو قبول فرماتے اس کی محنت کا شاندار اجر عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔آمین

جا بچہ فقیر دی دعا ای! من کی مراد پوری ہووے دی۔
ان شاءاللہ
بالیقین ۔۔ سچے فقیر کی زبان سے نکلی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ماشاءاللہ
وہ جو دعاؤں کو قبول فرماتے مجیب الدعوات ٹھہرتا ہے ۔ اسی سچی سمیع العلیم ہستی کے حضور دعاگو ہوں کہ محمد داؤد کی محنت و کوشش کو قبول فرماتے اس کی محنت کا شاندار اجر عطا فرمائے ۔۔۔ ۔۔۔ آمین

ان شاءاللہ
بالیقین ۔۔ سچے فقیر کی زبان سے نکلی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
باری تعالے بچے کو کامیاب کرکے آپ اور ہم سب کو خوشیوں سے نوازے، آمین۔
اب تک تو نتیجہ آ گیا ہوگا۔
ضرور مطلع کیجئے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ریجنل سطح پر کوئی پوزیشن نہیں لی۔اپنے سکول میں گیارہ سیکشنز میں اوّل تھا۔ اللہ کا بہت شکر ہے۔سب کچھ اللہ ہی کرتا ہے۔ اور جو وہ کرتا ہے ہمارے لئے بہتر ہوتا ہے۔ پچھلے سال بھی ریجنل سطح تک گیا تھا لیکن پوزیشن نہیں لے سکا تھا۔
بہرحال آپ سب کا شکریہ۔ باری باری شکریہ بھی ادا کرنا ہے انشاءاللہ۔
 
حامد بلال

محفلین
اللہ تعالی نے انسان کے ہاتھ میں محنت اور کوشش رکھی ہے،بس محنت کے بعد اللہ تعالی پر توکل ہونا چاہئے،تو وہ رب ضرور کامیابی عطا فرماتا ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہماری ہر جائز خواہش پوری کردے۔۔۔۔ آمین
 
تلمیذ

لائبریرین
اسکول کی سطح پر اول آنا بھی بڑی بات ہے، اگر مناسب حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو برخوردار انشاءاللہ اور آگے جائے گا۔ ابھی تو اس کا آغاز ہے۔ اس کو مطالعے کی طرف رغبت دلائیں۔
بہر حال خوشی اور شکر کا مقام ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ بہترین کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمائے۔آمین
اللہ تعالیٰ کامیاب فرمائیں
اللہ تعالیٰ کامیاب کرے۔ آمین
اللہ کرے کہ کامیابی بچے کے قدم چھومے۔آمین
جا بچہ فقیر دی دعا ای! من کی مراد پوری ہووے دی۔
عمر اعظم بھائی! محمد وارث بھائی! امید اور محبت! ابن رضا بھائی! منصور مکرم بھائی اور ساقی بھائی!
آمین! جزاک اللہ! آپ سب کی دعائیں انشاءاللہ محمد داؤد کے لئے جمع ہو چکی ہیں۔ میں نے بچوں بشمول طلبہ یہ بتایا ہے کہ حصّہ لینا ہی بہت بڑی بات ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ کرے علم و عمل کے ہر میدان میں ہمیشہ کامیابی ملے، آمین
ماشاءاللہ
وہ جو دعاؤں کو قبول فرماتے مجیب الدعوات ٹھہرتا ہے ۔ اسی سچی سمیع العلیم ہستی کے حضور دعاگو ہوں کہ محمد داؤد کی محنت و کوشش کو قبول فرماتے اس کی محنت کا شاندار اجر عطا فرمائے ۔۔۔ ۔۔۔ آمین

ان شاءاللہ
بالیقین ۔۔ سچے فقیر کی زبان سے نکلی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
باری تعالے بچے کو کامیاب کرکے آپ اور ہم سب کو خوشیوں سے نوازے، آمین۔
اب تک تو نتیجہ آ گیا ہوگا۔
ضرور مطلع کیجئے گا۔
آمین! شگفتہ! جزاک اللہ!
نایاب بھائی! جزاک اللہ! آپ ہمیشہ سب کے بچوں کی خوشیوں میں شریک رہتے ہیں۔ اللہ آپ کے بچوں کو بھی سکھی رکھے ۔آمین!آپ سب کی دعائیں ذخیرہ ہو چکی ہیں۔
تلمیذ بھائی! آمین! جزاک اللہ! یقیناََ اللہ کہیں اور یہ دعائیں قبول کرے گا جہاں زیادہ ضرورت ہو گی۔
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالی نے انسان کے ہاتھ میں محنت اور کوشش رکھی ہے،بس محنت کے بعد اللہ تعالی پر توکل ہونا چاہئے،تو وہ رب ضرور کامیابی عطا فرماتا ہے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہماری ہر جائز خواہش پوری کردے۔۔۔ ۔ آمین
آمین! جزاک اللہ! اللہ کا شکر ہے۔ داؤد تو اپنی ایک اُستاد کے روّیوں کی وجہ سے شروع میں ہی دل برداشتہ ہو کر چھوڑ رہا تھا۔ سکول کی سطح پر بھی حصّہ نہیں لینا چاہتا تھا۔لیکن میں نے اُسے حوصلہ دیا۔ اللہ کا شکر ہے۔ اُس کے سکول نے چار پوزیشنیں لی ہیں اور وہ بہت خوش ہے۔ مجھ سے کہہ رہا تھا کہ اس کامیابی پر اُسے مٹھائی کھلائی جائے۔ پھر کھلائی۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اسکول کی سطح پر اول آنا بھی بڑی بات ہے، اگر مناسب حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو برخوردار انشاءاللہ اور آگے جائے گا۔ ابھی تو اس کا آغاز ہے۔ اس کو مطالعے کی طرف رغبت دلائیں۔
بہر حال خوشی اور شکر کا مقام ہے۔
جزاک اللہ!
تلمیذ بھائی! اللہ کا شکر ہے۔ داؤد کو اِس سفر۔مقابلہ،اپنی ہار،اپنے سکول کے کچھ ساتھیوں کی جیت، اساتذہ اور ساتھیوں کا اتنا لمبا بے تکلفانہ ساتھ،ہمارا اُس کے حصہ لینے کو سیلیبریٹ کرنا،اس کے ہارنے پر بھی یہ کہہ کہہ کر خوش ہونا کہ اچھا آپ کے سکول نے اتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں!۔۔۔۔۔۔وغیرہ نے بہت کچھ سکھایا ہو گا۔ اللہ کا شکر ہے۔
 
arifkarim

معطل
:LOL:عارف کریم بھائی! آپ آن لائن ہیں۔ مجھے معلوم تھا آپ نے کوئی انوکھی وکھری سی بات کرنی ہے۔
:D
دراصل مجھے اس موضوع پر حیرت ہوئی: کمپیوٹر اُستاد کا نعم البدل ہے پر اختلاف۔ اسمیں اختلاف والی کیا بات ہے؟ اختلاف تو اس بات پر ہونا چاہئے جو یہ دعویٰ کرے کہ کمپیوٹر اُستاد کا نعم البدل نہیں ہے۔ بچے کو بنیادی زبان اور سائنسز سیکھنے کیلئے تو شاید شروع شروع میں کسی انسانی اُستاد کی ضرورت پڑے ۔ لیکن ان پر عبور حاصل کر لینے کے بعد دنیا بھر کی جدید ترین معلومات پلک جھپکتے بذریعہ انٹرنیٹ آپکی انگلیوں پر موجود ہیں۔ ایسے میں کئی سال پرانی کتب پر مبنی "نصاب" کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے جب آپ خودمختار اور آزاد بلاگز، جریدوں، اخباروں، میگزینز میں جاکر کسی بھی موضوع سے متعلق حالیہ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟ اُستاد کی رہنمائی بھی وہیں کام آسکتی ہے جب اُستاد کسی خاص مضمون میں آپ سے زیادہ یا بہتر جانتا ہو۔ جبکہ اس معلوماتی دور میں جدید معلومات اتنی تیزی کیساتھ بدل رہی ہیں کہ کسی انسان کا یہ دعویٰ کرنا کہ وہ اس موضوع کے بارہ میں سب سے زیادہ جانتا ہے بالکل بیکار ہے۔ جبھی تو آجکل کے دور میں سینئر انجینئرز بھی کچھ سال کے بعد "ایکسپائیر" ہو جاتے ہیں کیونکہ انکی جگہ حالیہ تعلیم یافتہ جدید ٹیکنالوجی سے متعارف انجینئرز زیادہ قابل ہوتے ہیں :)
 
جاسمن

لائبریرین
رانا بھائی! محمد احمد بھائی! قیصرانی بھائی! لئیق احمد بھائی! محمد علم اللہ اصلاحی بھائی!
محمد داؤد کے لئے موضوع کے خلاف اور اپنی دوست کی بیٹی کے لئے موضوع کے حق میں تقاریر لکھیں اور اُن میں آپ سب کی مدد شامل رہی۔
جزاک اللہ۔ اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔! آمین!
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ، آئندہ اس سے بہتر کامیابیاں ان شاء اللہ قدم چومے، آمین۔ ہماری دعائیں ہمیشہ ساتھ ہیں۔
لیکن یہ تو بتاؤ کہ دونوں ، موافقت اور مخالفت میں مضمون لکھ دیا، لیکن اصل میں تمہارا کیا خیال ہے اس سلسلے میں؟
ویسے اس سے تو قابلیت تمہاری بھی طاہر ہوتی ہے، ماشاء اللہ
 
میرے لئے اعزاز ہے کہ آپ نے اتنی توجہ دی۔ جزاک اللہ۔ آمین!
کمپیوٹر کتاب کا نعم البدل تو ہو سکتا ہے لیکن اُستاد۔۔۔۔ہرگز نہیں۔
الحمد اللہ۔ بہت بہت شکریہ ۔ کسی دن یہ دونوں مضامین ٹائپ کروں گی انشاءاللہ۔
اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ لمبی ُّعمر عطا فرمائے۔اِس محفل پہ آپ کی موجودگی بہت سہارا دیتی ہے۔
 
Top