بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
نہیں آتی نیند بھی موت بھی چین سے
نہیں آتا وہ بھی کچھ دنوں سے
ہلکا ہوگیا ہے آج کھل کے رونے سے
بہت بوجھل تھا جی بہت دنوں سے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ وصل کا لمحہ ہے اسے رائیگاں نہ سمجھ
کہ اس کے بعد وہی دوریوں کا سہارا ہے
(محسن نقوی)
 

عیشل

محفلین
یہ دل کی راہ پر اڑتا غبار کس کا ہے
وہ جا چکا ہے پھر انتظار کس کا ہے
نہیں وہ اپنا مگر اس کی راہ بھی دیکھوں
دل و نظر پہ بھلا اختیار کس کا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اس کو
وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے
(محسن نقوی)
 

عیشل

محفلین
یہ ہی جگہ جہاں ہم سب مل کے بیٹھے ہیں
کل خدا جانے یہاں پر کون ہوگا
بچھڑنے والے تجھے دیکھ دیکھ کر سوچتا ہوں
تو پھر ملے گا تو کتنا بدل چکا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو شاھین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
(علامہ اقبال)
 

عیشل

محفلین
کچی عمر میں کل کے دکھوں سے آج الجھنا ٹھیک نہیں
پہلا ساون بھیگنے والو شاد رہو آباد رہو
 

شمشاد

لائبریرین
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نظر نظر سے ملا کر شراب پیتے ہیں
ہم ان کو پاس بٹھا کر شراب پیتے ہیں
(تسنیم فاروقی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لُٹا دیا


کلام : فیض احمد فیض


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top