بیت بازی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اک آگ تھی کہ راکھ میں پوشیدہ تھی کہیں
اک جسم تھا کہ روح سے مصروفِ جنگ تھا
(حمایت علی شاعر)
 

عمر سیف

محفلین
ے سے معذرت

ہماری آنکھوں میں چاند تارے تھے، ابر گریہ تھا، کہکشاں تھی
تم ایسے موسم میں آئے ہو جب تمام دریا اُتر گئے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
اجالے اپنی یادوں‌کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
ضبط، ی سے معذرت غلط ہے، ی کے تو اشعار بہت مل سکتے ہیں۔ ہاں لوگوں کے نام ی سے کم ہی ہیں۔ وہاں معذرت چل سکتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
تصحیح کا شکریہ ۔

چاچو ی سے مل تو جاتے ہیں پر جب لکھنے کی باری آتی ہے تب یاد ہی کوئی نہیں ہوتا اس لیے معذرت کر لیتا ہوں۔ آئیندہ خیال رکھوں گا۔
 

حجاب

محفلین
يہ آڑھي ترچھي لکيريں بنا گيا ہے کون
ميں کيا کہوں مرے دل کا ورق توسادہ تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
حضور آپ کا بھی احترام کرتا چلوں
ادھر سے گزرا تھا سوچا سلام کرتا چلوں
(شاداب لاہوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نظر ہو خواہ کتنی ہی حقائق آشنا پھر بھی
ہجومِ کشمکش میں آدمی گھبرا ہی جاتا ہے
(جوش ملیح آبادی)
 

حجاب

محفلین
نہیں تیرا نشیمن قصرِ سلطانی کے گنبد پر
تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ قربتوں میں عجب فاصلے پڑے کہ مجھے
ہے آشنا کی طلب آشنا کے ہوتے ہوئے
(احمد فراز)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top