بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر
اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ
(نظام رامپوری)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
یہ ہوائیں تو موافق تھیں بہت
کیوں ہواؤں نے ڈبو دی کشتی
ایک طوفاں کے شناور نے کہا
ناخداؤں نے ڈبو دی کشتی
صوفی تبسم
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات ہے تجھ سے گلا نہیں کرتے
جو زخم تو نے دیے ہیں بھرا نہیں کرتے
امجد اسلام امجد
 

سیما علی

لائبریرین
یوں بدن میں بے حسی بیگانگی بس جائے گی
روح سے بھی واجبی سا واسطہ رہ جائے گا
عام ہو جائے گا اتنا سرد مہری کا چلن
منجمد ہو کر خوشی کا قہقہہ رہ جائے گا

مشتاق عاجز
 

سیما علی

لائبریرین
اے عشق نہ چھیڑ آ آ کے ہمیں، ہم بھولے ہوؤں کو یاد نہ کر
پہلے ہی بہت ناشاد ہیں ہم ، تو اور ہمیں ناشاد نہ کر
(اختر شیرانی)
 
Top