بیت بازی

شمشاد

لائبریرین
اسے صبحِ ازل انکار کی جراءت ہوئی کیونکر؟
مجھے معلوم کیا، وہ رازداں تیرا ہے یا میرا؟
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر طرف زیست کی راہوں میں کڑی دھوپ ہے دوست
بس تیری یاد کے سائے ہیں پناہوں کی طرح
(سدرشن فاخر)
 

عمر سیف

محفلین
ی سے معذرت

ہو نہ ہو یہ کوئی سچ بولنے والا ہے قتیل
جس کے ہاتھوں میں قلم پاؤں میں زنجیریں ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ بھی نہیں
چہرہ روشن ہو تو کیا حاجتِ گلگونہ فروش
(علامہ)
 
Top