یادِ ایامے، کوئی وجہِ پریشانی تو تھی آنکھ یوں خالی نہ تھی، اس میں حیرانی تو تھی شاعر: خورشید رضوی
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #141 یادِ ایامے، کوئی وجہِ پریشانی تو تھی آنکھ یوں خالی نہ تھی، اس میں حیرانی تو تھی شاعر: خورشید رضوی
محمد وارث لائبریرین ستمبر 17، 2007 #142 یہ بھی کیا جینے میں جینا ہے بغیر ان کے ادیب شمع گل کر دی گئی، باقی دھواں رہنے دیا (ادیب سہارنپوری)
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #143 ابھی زندگی کے بڑے امتحاں ہیں ابھی سے اِسے تم سزا کہہ رہے ہو؟ (ناہید ورک)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 18، 2007 #144 وہ کبھی مہر، کبھی ماہ، کبھی دن، کبھی رات اتنی کثرت کو مرے ذوق نے وحدت دے دی مجھ سے کافر پہ فرشتے کا اترنا ہی غضب پھر ستم یہ، اسے انسان کی سیرت دے دی (احمد ندیم قاسمی)
وہ کبھی مہر، کبھی ماہ، کبھی دن، کبھی رات اتنی کثرت کو مرے ذوق نے وحدت دے دی مجھ سے کافر پہ فرشتے کا اترنا ہی غضب پھر ستم یہ، اسے انسان کی سیرت دے دی (احمد ندیم قاسمی)
شمشاد لائبریرین ستمبر 18، 2007 #145 یہ تو ہے کہ میرا وہم ہے بند آنکھوں سے تجھ کو تک رہی ہوں (پروین شاکر)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 19، 2007 #146 نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹا دیا جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا (فیض)
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹا دیا جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا (فیض)
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #147 ایک مدّت سے ہوں میں سنبھالے ہوئے رحلِ دل میں تری یاد جاں کی طرح (ناہید ورک)
نوید صادق محفلین ستمبر 19، 2007 #148 حکومت اک سخی کے ہاتھ میں ہے غریبِ شہر کی حالت وہی ہے شاعر: سید آلِ احمد
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #149 یاد تھی دل کو وہ شبنم سو میں نے آنکھ میں اِک سمندر بھر لیا چشمِ تر کی یاد میں (ناہید ورک)
نوید صادق محفلین ستمبر 19، 2007 #150 نظر نظر ہو پر اتنی بھی بے پناہ نہ ہو بہار آئی تو ہم نے خزاں کو دیکھ لیا شاعر: خورشید رضوی
شمشاد لائبریرین ستمبر 19، 2007 #151 اُسے بھولنے کا کیا تو ہے وعدہ کروں گی میں کیا وہ اگر یاد آیا (ناہید ورک)
نوید صادق محفلین ستمبر 19، 2007 #152 اب وہ راتیں نہ وہ باتیں نہ ملاقاتیں ہیں محفلیں خواب کی صورت ہوئیں ویراں کیا کیا شاعر: اختر شیرانی
عمر سیف محفلین ستمبر 19، 2007 #153 اُجڑ گئی ہے میری کائناتِ دل پھر بھی میری نگاہ میں آباد اک جہاں سا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #154 یہ جو ہر طرف بے حسی چھا رہی ہے زمانے کی اس کو ہوا کہہ رہے ہو (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 20، 2007 #156 یاد آنے کی انتہا کر کے ہم نے بھو ل جانے کی ابتدا کر دی (فاخرہ بتول)
الف عین لائبریرین ستمبر 21، 2007 #157 یہ بھی تمھاری ایک ادا ہے رشتے باندھو اور توڑو کاش کوئ سمجھائے تم کو، عشق میں کیا گہرائ ہے عزیز اندوری
یہ بھی تمھاری ایک ادا ہے رشتے باندھو اور توڑو کاش کوئ سمجھائے تم کو، عشق میں کیا گہرائ ہے عزیز اندوری
شمشاد لائبریرین ستمبر 21، 2007 #158 یہ جو سر گشتہ سے پھرتے ہیں کتابوں والے ان سے مت مل کہ انہیں روگ ہیں خوابوں والے (احمد فراز)
سارہ خان محفلین ستمبر 21، 2007 #159 یہ ہنستا ہوا چاند، یہ پرنور ستارے تابندہ ہ پائندہ ہیں ذرّوں کے سہارے
شمشاد لائبریرین ستمبر 21، 2007 #160 یہ سفر بھی کتنا طویل ہے،یہاں وقت کتنا قلیل ہے کیا لوٹ کر کوئی آئے گا،جو گذر گیا،سو گذر گیا