بیت بازی سے لطف اٹھائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]نھ جانے کون دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
میں ڈوبتا ھوں تو سمندر اچھال دیتا ہے
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
محترمہ سیما فرحت
اردو محفل میں خوش آمدید

ایک تو یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے، یہاں پر دیئے گئے شعر کے آخری حرف سے شعر لکھنا ہوتا ہے۔

دوسرا یہ کہ اپنا تعارف تو کروائیں۔
 

تیشہ

محفلین
یہ روشنی ہے بہت زیست کی نمود کے لئے
کہ جل رہے ہیں نگاہوں میں آرزو کے چراغ ،

غ
 

تیشہ

محفلین
ا ،

اب انشا جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا
جب دھوُپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں ،
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کفر و دیں کا فسانہ یہ ذکرِ دیر و حرم
عزیز ہے مگر ان کی توجیہات کے بعد
(شمیم جے پوری)
 

تیشہ

محفلین
ن سے ،

نہ وہ عکس میری عزل میں ہے نہ خیال میں نہ جمال میں
اسے کسطرح سے دکھائیے کہ وہ روح میں ہے بسا ہوا ،،
 

شمشاد

لائبریرین
اے اشکِ سحر گاہی، یہ کیسی مصیبت ہے؟
بولوں تو ہے رسوائی، چپ ہوں تو قیامت ہے!
(سرور)
 
یونہی اداس رہا تو دیکھنا اک دن
اس سارے شہر میں تنہائیاں بچھا دوں گا ،

ا ،


درست شعر ہے

یونہی اداس رہا میں تو دیکھنا اک دن
تمام شہر میں تنہائیاں بچھا دوں گا۔۔!



اب آپ کے شعر کا جواب

ایک ہماری محفل ہواور آپ یہاں ناراض رہیں
فیصل کے ہوتے ہوتے تو ایسا کچھ ناممکن ہے
 

راجہ صاحب

محفلین


یہ ہیں‌نئے لوگوں کے گھر، سچ ہے اب ان کو کیا خبر
دل بھی کسی کا نام تھا، غم بھی کسی کی ذات تھی

احمد مشتاق
 

تیشہ

محفلین
درست شعر ہے

یونہی اداس رہا میں تو دیکھنا اک دن
تمام شہر میں تنہائیاں بچھا دوں گا۔۔!



اب آپ کے شعر کا جواب

ایک ہماری محفل ہواور آپ یہاں ناراض رہیں
فیصل کے ہوتے ہوتے تو ایسا کچھ ناممکن ہے




شکریہ جناب :) ،، مجھے آتا تھا یہ شعر بھی مگر اکثر لکھتے لکھتے جب مجھے ادھر ہی نیند آنے لگتی ہے تو مجھ سے بہت سی غلطیاں ہونے لگتی ہیں لکھنے میں :( ،

شکریہ ، آپکا شعر بھی مزے کا ہے ۔
 
یہ کون سا شیر ہے جو مزے کا بھی ہے :rolleyes:

ہمارے یہاں تو ایسا شیر نہیں‌ ہوتا :(



یہ تو راجہ ہیں شہر کے اور جنگل شیر کا
شیرہوجو آپ کے قبضے میں ہوگا ڈھیر کا
لذت اشعار کا مطلب انہی سے پوچھیئے
بوچھی باجو نے کہاتھا وہ ہمارے شعر کا
گر کرو تقسیم تو بڑھتی ہے اپنی ہی خوشی
اس لئے کہتے ہیں محفل ہے مکاں اک "شئیر" کا
غم کو بانٹو تو کمی ان میں بھی آتی ہے ضرور
اور رہ جائے کوئی امکاں ہے اسکا"ریئر" سا




share

Rare
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top